تازہ ترین

کولگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت

کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے بوگنڈ علاقے میں پیر کو ایک 70 سالہ شخص اپنے گھر میں تار کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔   ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص جس کی شناخت غلام احمد ڈار ولد ولی محمد ڈار ساکنہ بوگنڈ کولگام کے طور پر ہوئی ہے اپنے گھر میں تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اس کا رابطہ زندہ تار سے ہو گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔   اے ای ای کولگام جاوید احمد نے کہا کہ وہ باتھ روم میں بویلر کاٹ رہے تھے، جب انہیں کرنٹ لگ گیا۔   مقامی لوگ اسے ہسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا تھا جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔   انہوں نے کہا: ’میں نے ایل جی صاحب سے کہا کہ یہ اس وقت صرف راہل بٹ کی ہلاکت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہاں جو پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ملازموں کو روز بر طرف کیا جا رہا ہے اس سے ماحول سدھرنے کے بجائے مزید بگڑے گا‘۔   ان کا کہنا تھا: ’ہم نے نینشل کانفرنس اور یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر یہاں اچھا ماحول بنانے کی کوشش کی تھی جس میں پنڈت برادر

بانڈی پورہ میں خاتون جنگجو اعانت کار سمیت 7 گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط :پولیس

سری نگر// جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرکے سات جنگجو /اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں حال کے دنوں میں ہوئے انکاونٹروں کے بعد سیکورٹی فورسز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے پاکستانی تربیت یافتہ سرگرم جنگجو اور دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹ اور چار اعانت کاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔   انہوں نے بتایا کہ سرگرم جنگجو کی شناخت عارف اعجاز شہری ولد اعجاز احمد عرف انفال ساکن نادی ہل بانڈی پورہ کے بطور ہوئی اور وہ سال 2018 میں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلا گیا اور وہاں پر اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرکے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔   تر

سونہ مرگ میں نالہ سندھ میں ڈوبنے سے سیاح کی موت

کنگن//صحت افزا مقام سونہ مرگ میں آیے ہویے سیاحوں کی خوشی اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب ان کا ایک  افراد ہنگ سونہ مرگ کے مقام پر نالہ سندھ کے کنارے پر منہ دھو رہا تھا کہ اچانک پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ غرقاب ہوگیا۔   پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سیاح کی شناخت محمد انور ساکن دہلی کے طورپر ہوئی ہے۔    ذرائع نے بتایا کہ غرقاب ہوٸے شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔    مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

کشمیری پنڈت پتھر باز نہیں ہیں ان پر طاقت کا استعمال بلا جواز: فاروق عبداللہ

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بڈگام میں احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر لاٹھی چارج کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پتھر نہیں مارتے تھے بلکہ اپنی حفاظت کے لئے بر سر احتجاج تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاحوں کی بے تحاشا آمد کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہ امن کی علامت نہیں ہے بلکہ یہاں امن و قانون کی صورتحال بہت خراب ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کے بارے میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے ملنے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں امن و قانون کی صورتحال بہت خراب ہے اور اگر ہم یہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ سیاح آ رہے تو یہ امن کی شکل نہیں ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں روز لوگ مارے جا رہے ہیں

ایس ایس پی گاندربل نے بال تل سے امرناتھ گھپا تک کے راستے کا سیکورٹی جائزہ لیا

سری نگر// ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے پیر کے روز بال تل سے شری امرناتھ جی پوتر گھپا تک کے یاترا راستے کا دورہ کیا اور یاترا سے متعلق کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ضلع کے دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ  تھے۔   ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ موصوف ایس ایس پی نے پوتر گھپا کی طرف جانے والے تمام راستوں کا معائینہ کیا اور ان پر یاتریوں کی حفاظت کے لئے تعینات سیکورٹی بندو بست کا جائزہ لیا۔   انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ایس ایس پی نے یاترا کے لئے کئے جانے والے دیگر سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔   موصوف ترجمان نے کہا کہ مسٹر نکھل بورکر نے بال تل بیس کیمپ، دومیل اور دیگر اہم مقامات پر بھی سیکورٹی بندوبست کا تفصیلی جائزہ لیا اوراس کے علاوہ انہوں نے یاترا کانوائے کے بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے کئے جا

ہمارا ہمسایہ ملک نہیں چاہتا ہے کہ کشمیر میں لوگ امن کی سانس لیں: رویندر رینہ

سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون ہی بہتا رہے۔ انہوں نے کہ پولیس اہلکار ریاض ٹھوکر نے ملک کے لئے قربانی دی ہے اور ان کے بچوں کا خیال رکھنا ہمارا کام ہے۔   موصوف صدر نے ان باتوں کا ظہار پیر کے روز پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مہلوک پولیس اہلکار ریاض احمد ٹھوکر کے گھر جاکر لواحیقن کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کیا۔   بتادیں کہ ریاض احمد ٹھوکر 13 مئی کو اپنی گھر کے باہر مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہوا تھا ور بعد میں ایک فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا تھا۔   رویندر رینا نے اس ہلاکت کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا: ’ہمارا ہمسایہ ملک جو ہے وہ نہیں چاہتا ہے کہ کشمیر کے لوگ سکھ کی سانس لیں اور یہاں کے بچے خو

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود| ہلکی بارش کا امکان

سری نگر//جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔   محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔   سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4، پہلگام 9.1 اور گلمرگ میں 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   لداخ کے دراس شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 3.3، لیہہ 8.6 اور کارگل میں 8.8 درج کیا گیا۔   جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5، کٹرہ 26.8، بٹوت 19.1، بانہال 28.2 اور بھدرواہ میں 17.2 درج کیا گیا۔

تراکہ وانگام شوپیاں میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ: مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صٓادر

سری نگر// شوپیاں کے ترکہ وانگام میں عام شہری کی ہلاکت کے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے۔   ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار نے بتایا کہ اتوار کے روز ترکہ وانگام شوپیاں میں جو واقع پیش آیا اُس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔   انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں(اے ڈی ایم) کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔   اُن کے مطابق انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   انہوں نے کہاکہ میں لوگوں کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی اور اگر کوئی ملوث پایا جاتا ہے تو اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   بتادیں کہ تراکہ وانگام شوپیاں میں مقامی دکاندار 22 س

ایل جی نے کشمیری پنڈتوں کے سبھی مسائل حل کرنے کا یقین دلایا: یوسف تاریگامی

سری نگر// پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے ترجمان نے اتوار کے روز کہاکہ ایل جی منوج سنہا سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔   انہوں بتایا کہ میٹنگ کے دوران کشمیر پنڈت ملازموں کو محفوظ مقامات پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔   ان باتوں کا اظہار پی اے جی ڈی کے ترجمان نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔   یوسف تاریگامی نے کہاکہ گزشتہ روز کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد ایل جی منوج سنہا سے اتوار کے روز ملاقات کی۔   انہوں نے بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ میٹنگ کامیاب رہی اور جتنے بھی مسائل ہم نے اُبھارے اُن پر ہمدردانہ غور کرنے کا ایل جی نے یقین دلایا ہے۔   پی اے جی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کشمیری پنڈت راہول بھٹ کی ہلاکت انسانیت سوز ہے اور اس واقعے کے

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی: عمر عبداللہ

جموں// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ ”خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد گذشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کئے گئے تھے۔   انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے پہلے جو غریب تھا وہ آج بھی غریب ہے، جو آرام سے دو وقت کی روٹی کماتا تھا اُس کے لئے آج اپنے کنبے کی کفالت کرنا مشکل ہوتا جارہاہے۔“   ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا   عمر عبداللہ نے کہا کہ ”آپ کشمیری پنڈتوں کا ہی حال دیکھئے،جو کشمیری پنڈت بھائی بی جے پی کے سوا کسی اور جماعت کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے، یہاں تک ہمارے تقریبات میں شامل ہوتے تھے لیکن ووٹ دینے وقت صاف صاف کہتے تھے کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دینگے ، ہمارا ووٹ بی جے پی اور مودی

کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ علاقوں میں ہی تعینات کرنے کا فیصلہ، ایل جی سے ملاقات کے بعد رویندر رینہ کا بیان

سری نگر// بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے اتوار کے روز بتایا کہ ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر متحدہ ہو کر لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے ۔   انہوں نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے فیصلہ لیا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو سیکورٹی زون علاقوں میں ہی تعینات کیا جائے گا اوربہت جلد اس پر عملدرآمد بھی ہوگا۔   جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ ایک سازش کے تحت کشمیری پنڈت ملازم راہول بھٹ کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔   انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کشمیری پنڈت بندرو اور جموں کے استاد دیپک کا بھی قتل کیا گیا۔    رینا نے بتایا کہ چند ہفتے قبل کشمیر میں یو پی اور بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو بھی نشانہ

ایل جی نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں پر مبینہ لاٹھی چارج کی تحقیقات کا حکم دیا

  سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز بڈگام ضلع کے شیخ پورہ علاقے میں کشمیری پنڈتوں پر ان کے ساتھی برادری کے رکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران طاقت کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔   ایل جی سنہا نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف "سخت کارروائی" کی جائے گی ۔   یاد رہے کہ پولیس نے جمعہ کو پنڈت کالونی شیخ پورہ میں احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے خلاف "ہلکے" لاٹھی چارج کا کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے چند گولے استعمال کیے۔ بتا دیں کہ پنڈت تحصیل دفتر چاڈورہ کے اندر قتل ہونے والے راہول بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا تھا۔  

شوپیاں میں شہری پر فائرنگ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع ترکواگام میں اتوار کو مشتبہ اسلحہ برداروں نے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔   ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے ترکواگام میں ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اسے گولی لگی اور بعد میں اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔   زخمی کی شناخت شعیب احمد گنائی کے طور ہوئی ہے تاہم شناخت کے حوالے سے سرکاری تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔   اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔  

این آئی اے اور آئی بی ٹیموں نے کٹرا میں آگ سے تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کیا

جموں//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے سینئر آفیسران نے جموں کے کٹرا علاقے میں اُس بس کا معائنہ کیا جو جمعے کے روز پُراسرار طور پر خاکستر ہوئی تھی۔   بتادیں کہ کٹرا جموں میں جمعے کے روز یاترا بس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس دوران چار یاتری از جان اور 24 دیگر زخمی ہوئے تھے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سینئر آفیسران نے کٹرا میں آگ سے خاکستر ہوئی گاڑی کا معائنہ کیا اور وہاں سے کچھ سیمپل اُٹھائے۔   ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے آفیسران نے ڈیڑھ گھنٹے تک جائے وقوع کا جائزہ لیا اور عین شاہدین سے بھی بات کی ۔   معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ گاڑی میں آ گ نمودار ہونے سے قبل انہوں نے ای

اوڑی :چار روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی شہری دم توڑ گیا

سری نگر// سری نگر مظفر آباد شاہراہ پر 12مئی کی شام کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا معمر شہری اتوار کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 12 مئی کی شام کو سری نگر مظفر آباد شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی نے معمر شہری غلام حسن گنائی ساکن بونیار اوڑی کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔   انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں منتقل کیا گیا تاہم چار روز کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کیا گیا ہے۔  

جموں : پولیس نے اننت وہار علاقے سے ایک شیل برآمد کیا

جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے اننت وہار علاقے سے پولیس نے ایک پُرانا موٹارشیل برآمد کیا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں کے اننت وہار گنگیال علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک مشتبہ شئے دیکھی اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا   انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مشتبہ شئے ایک موٹار شیل ہے ۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔  

گرمی کی لہرآج بھی جاری رہنے کا امکان| کل سے موسم میں بہتری متوقع

سری نگر// جموں و کشمیر میں گزشتہ روز پہلگام اور گلمرگ علاوہ موسم کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا تھا، جو آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔    سری نگر اور جموں دونوں میں ہفتہ کو موسم کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 31.3 اور 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔   محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ "آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے"۔   ماہر موسمیات نے اتوار کے روز کہا کہ "گرمی کی لہر" آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔    محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں جی این ایس کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر کل ہیٹ ویو کی اطلاع ملی۔ آج بھی وہی صورتحال ہے۔ کل سے 18 تاری

بانہال کے لاپتہ شہری کی لاش ریاسی سے بازیاب| بھائی بہن سمیت 3 گرفتار

  ریاسی// پولیس نے بتایا کہ بانہال کے ایک 40 سالہ شخص کی لاش اتوار کو ریاسی کے ڈوگا علاقے سے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔   پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاض احمد وانی ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکن آرپورہ ڈولیگام بانہال کی لاش آج صبح پولیس کی ایک ٹیم کو ریاسی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ریاسی کے ڈوگا علاقے میں ایک نالے سے ملی۔    یہ مقام زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13 سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں وہ کام کر رہا تھا۔ ایک اہلکار کے مطابق ریاض کا فون بھی موقع سے ملا ہے جس کی بیٹری حیرت انگیز طور پر 62 فیصد چارج تھی۔   انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک بھائی بہن کی جوڑی سمیت تین مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ فون ک

نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار: فاروق عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو صدیوں تک فیروزاں رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کشمیر کا اکثریتی طبقہ اپنے اقلیتی طبقہ کیساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔   انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پورے ملک میں مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اُس وقت صرف کشمیر ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یہاں کے اکثریتی طبقے نے اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ہر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں مل جُل کر معمول کی زندگی گذارتے رہے۔   ان باتوں کا اظہارڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنڈتوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   انہوں نے کہا کہ 1947میں جب م