ویکسین کی منتظر دنیا میں ابھی تک کورونا سے 15.18 لاکھ اموات

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظارکے درمیان اس وبا کی شروعات سے لے کر اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ کی جانیں جاچکی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65850285 افراد کو متاثر اور1518977 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر اور279753مریض فوت ہوچکے ہیں۔  

مشکوک بیگ کی وجہ سے مینڈھر پونچھ میں سراسیمگی

سرینگر//ضلع پونچھ کے مینڈھرمیں ہفتہ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب وہاں منی سیکریٹریٹ کے نزدیک ایک لاوارث مشکوک بیگ پایا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بیگ پر ہتھیاروں سے کراس کا نشان بنا تھا جس کے نیچے ’فخر کشمیر‘ تحریر تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے اندر کچھ کپڑے،ذیابطیس کی ادویات،ایک بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین،اخروٹ اور مہندی کے دو پیک تھے۔ ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کے مطابق اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بیگ کے مالک کا پتہ لگایا جارہا ہے۔  

ضلع پونچھ میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری

جموں// جموں و کشمیر کی سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کو قریب پونے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کو بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی افواج نے کیا، یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران پیش آیا جس میں ہیرا نگر سیکٹر کے پنسر پوسٹ پر پاکستانی افواج نے گولیوں چلائیں جس کا بارڈر سیکورٹی فورسز نے ”موثر“ جواب دیا۔ حکام کے مطابق آر پار فائرنگ کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے آج صبح گرنام اور کیرول پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 36652نئے معاملے،512تازہ اموات

نئی دہلی//صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36652 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ ہوگئی ہے۔  اس دوران 42533 مریض صحتمند ہوئے اور اسی کے ساتھ ری کوری کی شرح 94.28 فیصد ہوگئی۔  نئے سرگرم معاملوں کے مقابلے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے سرگرم معاموں میں 6393 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 409689 رہ گئی ہے۔  اسی عرصے میں 512 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

تازہ برفباری کے بعد گریز روڑ گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند

سرینگر//شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ہفتے کی صبح اُس وقت گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا جب علاقے میں تازہ برفباری ہوئی۔ بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق مذکورہ روڑ پر برفباری کا سلسلہ جاری تھا جس کے پیش نظر اس کو نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا۔ گریز کے داور تحصیل میں اطلاعات کے مطابق چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔علاقے میں برف ہٹانے کی مشینیں کام پر لگائی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق رازدان درے پر گریز سے دوگنا برف جمع ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 86کلو میٹر طویل روڑ کو پچھلی برفباری کے بعد حال ہی میں گاڑیوں کیلئے کھولا گیا تھا۔  

دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔ لیہ شاہراہ بند

کنگن//دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری کے بعد 434کلو میٹر سرینگر ۔لیہ شاہراہ کو ہفتے کے روز احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سرینگر۔ لیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل نا ممکن بن گئی۔  ذرائع نے بتایا کہ صبح سے ہی شاہراہ کے دونوں طرف پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔  

ڈی ڈی سی الیکشن:چھ گھنٹوں کی پولنگ میں43.03فیصد ووٹنگ درج

سرینگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو دن کے ایک بجے تک43.03فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح1بجے تک29.87فیصد،بانڈی پورہ میں51.96فیصد، بارہمولہ میں28فیصد،گاندربل میں19.15فیصد،بڈگام میں45.25فیصد،پلوامہ میں9.31فیصد،شوپیان میں18.15فیصد،کولگام میں58.76فیصد اور اننت ناگ ضلع میں13.11فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں 1بجے تک57.26فیصد،ڈوڈہ میں50.49فیصد،رام بن میں58.10فیصد،ریاسی میں62.37فیصد،کٹھوعہ میں53.60فیصد،سانبہ میں60.21فیصد،جموں میں57.96فیصد،راجوری میں64.48فیصد اور ضلع پونچھ میں83.07فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے چھ گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر25فیصد جبکہ صوبہ جموں میں صبح گیارہ بجے تک60.52فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ &n

جنوبی کشمیر میں ڈی ڈی سی اُمیدوار بندوق برداروں کے حملے میں زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ ساگم علاقے میں جمعہ کو ایک ڈی ڈی سی اُمیدوار پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلاکر اُسے زخمی کردیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بندوق برداروں نے انیس الاسلام ساکن ساگم پر گولیاں چلائیں اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ انیس کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ککر ناگ پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انیس نے حال ہی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ا ور وہ ساگم سے ڈی ڈی سی انتخابات لڑ رہا ہے۔  

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 96 لاکھ کے قریب

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں کچھ دن سے کمی کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ کر 90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پچھلے پانچ دنوں سے کرونا کے نئے معاملے 40 ہزار سے کم رہے ہیں اور صحت مند افراد کا تناسب اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.35 فیصد ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36595 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.71 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران 42916 مریض صحتمند ہوئے اور اس کے ساتھ ری کوری کی شرح بڑھ کر 94.20 فیصد ہوگئی۔ اب تک 90.16 لاکھ مریض اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کے معاملوں میں 6861 کی کمی واقع ہوئی اور ان کی تعداد

ڈی ڈی سی الیکشن: 11بجے تک 25.58فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو پہلے چار گھنٹوں کے دوران25.58فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح11 بجے تک15.90فیصد،بانڈی پورہ میں32.96فیصد، بارہمولہ میں12.36فیصد،گاندربل میں7.38فیصد،بڈگام میں28.11فیصد،پلوامہ میں5.43فیصد،شوپیان میں10.09فیصد،کولگام میں41.60فیصد اور اننت ضلع میں7.65فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں صبح11بجے تک35.03فیصد،ڈوڈہ میں28.28فیصد،رام بن میں35.30فیصد،ریاسی میں39.24فیصد،کٹھوعہ میں31.66فیصد،سانبہ میں39.85فیصد،جموں میں39.31فیصد،راجوری میں43.83فیصد اور ضلع پونچھ میں35.22فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے چار گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر13.64فیصد جبکہ صوبہ جموں میں صبح گیارہ بجے تک37.17فیصد ووٹنگ ریکا

فیس بک کورونا ویکسین سے متعلق فرضی معلومات والی پوسٹ ہٹائے گا

واشنگٹن// فیس بک اور انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر کووڈ 19 ویکسین سے متعلق فرضی اطلاعات کی تشہیر کرنے والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ”ہم حالیہ خبروں میں کووڈ 19 کے ویکسین کے اس ہفتے مارکیٹ میں آنے سے متعلق گمراہ کن پوسٹوں کو ہٹانا شروع کریں گے کیونکہ ان اطلاعات کو ماہرین صحت نے مسترد کر دیا ہے“۔ کمپنی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 ویکسین میں مائکروچپس یا کوئی ایسی چیز لگی ہونا جو ویکسین کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں ہے، جیسے پوسٹ کو ہٹایا جائے گا۔ کمپنی نے بیان میں ایک دیگر جھوٹے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی حفاظت کی جانچ کرنے کے لئے گروپوں کو ان کی منظوری کے بغیر لگایا جارہا ہے۔ ایسی پوسٹ کو بھی کمپنی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ویکسین کے بارے میں حقائق تیار ہوتے رہیں گے، اس لئے

ڈی ڈی سی انتخابات: پہلے2گھنٹوں میں8.33فیصد ووٹنگ درج

سرینگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو پہلے دو گھنٹوں کے دوران8.33فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح نو بجے تک3.14فیصد،بانڈی پورہ میں9.03فیصد، بارہمولہ میں1.78فیصد،گاندربل میں1.33فیصد،بڈگام میں8.14فیصد،پلوامہ میں1.75فیصد،شوپیان میں2.74فیصد،کولگام میں10.02فیصد اور اننت ضلع میں0.45فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں صبح 9بجے تک11.76فیصد،رام بن میں8.76فیصد،ریاسی میں14.70فیصد،کٹھوعہ میں11.73فیصد،سانبہ میں17.50فیصد،جموں میں15.22فیصد،راجوری میں15.21فیصد اور ضلع پونچھ میں12.15فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر2.91فیصد جبکہ صوبہ جموں میں صبح نو بجے تک13.59فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔  

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز، 305 امیدوار میدان میں

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ حکام کے مطابق آج ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے اور پنچوں / سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقدکرانے کے لئے سیکورٹی کا اعلیٰ بند و بست عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے جن میں سے کشمیر ڈویژن کے 16 اور جموں کے 17 حلقہ انتخابات شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ پیر پنچال اور چناب خطوں سے بھی پر امن ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کہیں درمیانہ درجے اور کہیں بھاری پیمانے کی ووٹنگ ہورہی ہے۔  

ایم ڈی ایچ گروپ کے بانی دھرم پال گلاٹی کا انتقال

نئی دہلی//ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔  

راجوری میں ہتھ گولہ بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔  

ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

بانہال// جمعرات کے روز جموں۔ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔ اس دوران حکام کے مطابق کل یعنی جمعہ کو جموں۔ سرینگر شاہراہ ضروری مرمت اور رکھ رکھاو¿ کے پیش نظر بند رہے گی۔ سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور سینکڑوں مجبور مسافروں کو پیدل ہی سفر پر نکلنا پڑتا ہے۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا ٹریفک اس پابندی سے مبرا رہے گا۔  آج جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن دو پہر سے جواہر ٹنل اور شیر بی بی کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے مسافروں اور مال

ڈگڈول سڑک حادثے میں زخمی استاد دم توڑ بیٹھا

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں گذشتہ شام ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے دیگر دو افراد ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔  پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکن سراچی، کھڑی بانہال کے طور کی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول کیلئے جارہے تھے کہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے ٹکر اکر سڑک سے لڑھک گئی جس میں سوارتین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نائیک نے آج دم توڑدیا۔  نائیکو کی وفات پر رام بن بانہال کھڑی کی اساتذہ انجمنوں اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار ک

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6.44 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی زد میں دنیا بھر میں 6.44 کروڑ سے زیادہ افراد آچکے ہیں جبکہ اس سے 14.92 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 64469705 افراد کو متاثر کیا ہے اور 1492029 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔  

کورونا کے 35551 نئے معاملے، ملک میں متاثرین کی تعداد95.34لاکھ

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35551 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.34 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 مریضوں کی موت ہوئیں، ان میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئی ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث جہاں 111 مریضوں کی موت ہوئی وہیں دہلی میں 82 افراد کی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  

تازہ ترین