تازہ ترین

کشتواڑ میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//نامعلوم افراد نے جمعہ کو کشتواڑ ضلع میں ایک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ ضلع کے دیدپیٹھ علاقے میں پیش آیاجہاں گرینیڈ کے ذریعے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ ہرمیت سنگھ مہتانے گرینیڈ دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات فوری طور پر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

سوپور میں55سالہ شہری رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہلاک

سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعہ کو ایک55سالہ شہری اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی کرتے ہوئے زخمی ہوگیا جس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق محمد خلیل نامی مذکورہ شہری اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران وہ زخمی ہوگیا۔زخمی خلیل کو سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

جموں میں اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے 2افراد گرفتار

سرینگر//جموں میں پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور وہ دونوں وادی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔اے ٹی ایم گارڈ کو گذشتہ رات جموں کے نانک نگر علاقے میں اے ٹی ایم چیمبر میں مردہ پایا گیا تھا۔مہلوک راجو شرما ولد گلو رام کا تعلق نیو پلاٹ جموں سے تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی جموں شریدھر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قتل کے اس کیس میں بانڈی پورہ کے کیف لون اور وقاص لون نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اے ٹی ایم لوٹنے کی غرض سے گئے تھے لیکن گارڈ نے مزاحمت کی جس کے بعد دونوں نے اُسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق کیف اور وقاص جموں کے نانک نگر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سے قبل آج صبح مہلوک گارڈ کے رشتہ داروں نے ا

جموں میں مہلوک اے ٹی ایم گارڈ کے اہلخانہ کا احتجاج

جموں// ضلع جموں کے نانک نگر میں گذشتہ شب مبینہ طور پر قتل کئے گئے ایک اے ٹی ایم محافظ کے رشتہ داروں اور ہمسایوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کیا۔ احتجاجی سرکارسے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ نانک نگر کے سیکٹر 13 میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کو گارڈ کمرے میں مردہ پایا گیاتھا۔  

شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں کراس ایل او سی گولہ باری

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے” بھر پور “جواب دے رہے ہیں۔  

دنیا میں ابھی تک 9.74 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کے مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کے وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جہاں اب تک 9.74 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وائرس سے نجات پانے والوں کے لئے کئی ممالک میں کورونا ویکسینیشن عمل شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، نو کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار 740 افراد اور 20 لاکھ 88 ہزار 799 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ 4.10 لاکھ سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور

ممکنہ تازہ برف باری سے قبل وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ

سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے قبل رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو ا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آج رات سے ہفتے کی شام تک تازہ برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔ متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ تازہ برف باری سے وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔ اس دوران سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے راج کا اگرچہ آخری مرحلہ چل رہا ہے لیکن زمستانی ہواو¿ں کا زور برابر جاری ہے جس نے اہلیان لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔  

ملک میں 14545 نئے کورونا کیس، سرگرم معاملات 1.90 لاکھ سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 188688 رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 14545 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔ یومیہ معاملوں کی تعداد گذشتہ 11 دن سے 15-16 ہزار کے قریب ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18002 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور فعال معاملات 3620 کم ہوکر 188688 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 163 مریضوں کے فوت ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 32 ہوگئی۔ ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.78 فیصد ہوگئی ہے اور فعال م

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ”چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کاموں کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں“۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن پر فوجی اہلکار پاکستانی سنائپر حملے میں شدید زخمی

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو پاکستانی سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقع منکوٹ علاقے میںکنٹرول لائن پر قائم ایک اگلی پوسٹ پر پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق حوالدار نرمل سنگھ جو جیک رائفلز سے وابستہ ہے،کی چھاتی پر گولی لگ گئی اور اس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُدھمپور میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مذکورہ زخمی فوجی اہلکار کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔  

جموں میں مائیگرنٹ پنڈتوں کا احتجاج، کشمیر میں رہائشی فلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ

جموں// کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے جمعرات کے روز جموں میں اپنے مطالبات، خاص کر رہائش کے لئے فلیٹ فراہم کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ’غنڈہ گردی، نہیں چلے نہیں چلے گی‘ اور ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ گذشتہ دس برسوں سے انہیں کشمیر میں رہائش کے لئے فلیٹ دینے کے صرف وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ جن لوگوں کے پاس پہلے ہی فلیٹ ہیں وہ نئے فلیٹس پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔  

اجودھیا میں رام مندر کی بنیاد کی تعمیر کا کام شروع

اجودھیا// اجودھیا کے رام جنم بھومی میں رام للا کے گربھ گرہ کے مقام پر جمعرات سے بنیاد کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ ویدک اچاریہ کے ذریعہ کام شروع کرنے سے قبل پوجا کی گئی۔ ابھی تک رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے چاروں طرف کا ملبہ ہٹایا جارہا تھا اور آج سے گربھ گرہ کے مقام پربنیاد ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتایاکہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہاں پوجا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے بھومی پوجن کئے جانے کے بعد ہی ہر روزگربھ گرہ کے مقام پر ہون و دیئے جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مکر سکرانتی کے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے لارسن ٹروبو نے آج صبح بنیاد کی کھدائی شروع کرادی۔ کام کو تیز کرنے کے لئے ایک اضافی پوک لینڈ بھی لگایا گیا ہے ت

ملک میں کورونا معاملوں کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، 15223نئے کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے گھٹتے بڑھتے ہوئے تسلسل میں گذشتہ 11 دنوں میں یومیہ معاملات 15 سے 16 ہزارکے قریب آرہے ہیں جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ اور سرگرم معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15223 نئے معاملے سامنے آگئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 11 دنوں سے یومیہ معاملے 15-16 ہزار کے قریب برقرار ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19965 مریض صحتمند ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 65 ہزار 706 اور فعال معاملات میں 4893 کی کمی ہونے سے یہ 192308 رہ گئے۔ اسی دوران 151 مریض فوت ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 869 ہوگئی۔ ملک میں ری کوری کی شرح

کشمیر میں سردیوں کا زور بدستور قائم، آبی ذخائر مسلسل منجمد

سری نگر// وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے آخری مرحلے کے دوران بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث اہلیان وادی گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا ۔محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ وادی بھر میں کم سے کم سے درجہ حرارت میں پھر گراوٹ درج ہوئی ہے اور ڈل جھیل سمیت متعدد آبہ ذخائر مسلسل منجمد ہیں۔  محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 جنوری کی رات سے 23 جنوری کی شام تک تازہ برف باری ہونے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں اس تازہ برف باری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔

پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ میں امریکہ دوبارہ شامل ہوگا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹو احکام پر دستخط کردیئے۔  بائیڈن نے گذشتہ روز کہا ”میں نے جو عہد بستگیاں ظاہر کی ہیں، اس کے مطابق ہم پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے میں شامل ہونے جارہے ہیں“۔ واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے اور ڈبلیو ایچ او سے الگ کرلیا تھا۔  بائیڈن نے امریکہ۔ میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کو ملتوی کرنے کے ایگزیکٹو احکام پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔  

یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت ضروری: جموں وکشمیر انتظامیہ

جموں// حکومت نے جموں میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے اور انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی کو ہدایات کی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ کی سلامی لیں گے۔ حکومت کی طرف سے ایک سرکولر میں تمام محکموں کے سربراہوں اور پبلک سیکٹر محکموں کے چیف ایگزیکیٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔  

جموں میں کراس ایل او سی فائرنگ ، چار فوجی اہلکار زخمی

سرینگر// ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر گذشتہ شب پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔  فائرنگ اور گولہ باری کے اس تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔  

کنگن میں بجلی لائین مین کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

کنگن//وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے ونی آرم وانگت کنگن میں بدھ کو ایک بجلی لائین مین کرنٹ لگنے سے جھلس کیا ۔  کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے ونی آرم وانگت میں محکمہ بجلی کا ایک لائین مین، محبوب شیخ ساکن ونی آرم وانگت ڈراپ آوٹ لگا رہا تھا جس کے دوران اُسے اچانک کرنٹ لگ گئی۔ کرنٹ لگتے ہی لائین مین جھلس گیا جس کے بعد اُسے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن لیجایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔  

وادی کشمیرمیں زمستانی ہواوں کا زور مسلسل جاری

سری نگر// وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ اگرچہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے لیکن لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں 23 جنوری کو تازہ برف باری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 22 جنوری کی دو پہر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جس دوران ٹھنڈ کا راج برابر قائم رہے گا لیکن 22 جنوری کی رات دیر گئے سے 23 جنوری کی شام تک برف باری ہونے کا امکان ہے۔  

کشمیر شاہراہ پر ہوئے حادثے میں لاپتہ ٹرک ڈرائیورکی لاش دو روز بعد بر آمد

سری نگر// سری نگر- جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بانہال کے نزدیک ہوئے حادثے میں لاپتہ ہونے والے ٹرک ڈارئیور کی لاش بدھ کی صبح دو روز بعد بر آمد کی گئی جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر بانہال کے شیر بی بی علاقے میں 18 جنوری کو ایک ٹرک لڑھک کر نالے میں گر جانے سے لاپتہ ہونے والے ڈارئیور کی لاش کو بدھ کی صبح نالہ بشلری سے بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی لاش بد ھ کی صبح بانہال پولیس اور ایک این جی او کی مشترکہ ٹیم نے بر آمد۔