تازہ ترین

جموں کشمیر میں975 نئے کورونا کیس،مجموعی تعداد75070

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید975کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں42مسافر بھی شامل تھے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد75070تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج واد ی کشمیر میں407جبکہ جموں صوبہ میں568کیس سامنے آئے۔ضلع جموں میں سب سے زیادہ353کیس سامنے آئے۔ ضلع سطح کے اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں173،بڈگام48،بارہمولہ53،پلوامہ33،اننت ناگ16،بانڈی پورہ15،کپوارہ38،گاندر بل 23،کولگام 6اور شوپیان2 کیس ظاہر ہوئے۔ جموں ضلع میں353،راجوری میں27،اُدھمپورمیں41، کٹھوعہ میں12،ڈوڈہ میں18،سانبہ میں24،پونچھ میں27،رام بن میں12،ریاسی میں19 اور کشتواڑ میں35کیس سامنے آئے۔  

قبر کشائی کے بعد شوپیان مبینہ فرضی معرکہ آرائی کے مہلوکین کی میتیں لواحقین کو سونپی جائیں گی

سرینگر//انسپکٹر جنرل آپ پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ شوپیان امشی پورہ مبینہ فرضی جھڑپ میں جوتین افرادہلاک ہوگئے اُن کی میتیں لواحقین کو سونپی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قبر کشائی کے بعد میتوں کو لواحقین کو سونپنے کا کام ضروری قانونی کارروائی کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ ضروری قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد قبرکشائی کرکے لاشوں کو نکال کر متعلقہ گھرانوں کو سونپی جائیں گی۔ آئی جی کشمیرکا یہ بیان متعلقہ گھرانوں کے مسلسل مطالبے کے بعد سامنے آیا جس میں وہ ابرار احمد، امتیاز احمد اور محمد ابرار نامی اُن نوجوانوں کی لاشیں لوٹانے کا اصرار کررہے تھے۔  مذکورہ تینوں نوجوان18جولائی کے روز امشی پورہ شوپیان میں ایک مبینہ فرضی جھڑپ میں جاں بحق کئے گئے۔ مذکورہ نوجوانوں کے گھروالوں نے اُن کے بارے میں د

سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سری نگر// وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔ یاد رہے کہ زوجیلا پاس پر مٹی کے تودے گر آنے کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا تھا۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔  

مرکزی سرکار نے315کشمیری طالب علموں کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی

سرینگر//حکومت ہند نے بدھ کو جموں کشمیر کے ایسے315طالب علموں کو واگہ سرحد عبور کرکے پاکستان جانے کی اجازت دیدی جو وہاں مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس سے قبل حکومت پاکستان نے بھارت کو مذکورہ طالبان علم کی فہرست سونپتے ہوئے اُن کے سفر کی اجازت طلب کی تھی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔پاکستان نے ہی مذکورہ طالب علموں کیلئے سرحد عبور کرنے کیلئے30ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی بڑی تعداد پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہے۔یہ طالبان علم کورونا سے پیدا صورتحال کی وجہ سے رواں سال کے اوال میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹے تھے تاہم پاکستان میں اب تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اس لئے متذکرہ بالا کشمیری طالب علم بھی آج ہی پاکستان پہنچنے والے ہیں۔  

بابری مسجد انہدامی کیس میں اڈوانی ،جوشی اور بھارتی سمیت سبھی ملزمان بری

سرینگر// لکھنو میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روزاجودھیا میں 6دسمبر 1992کو بابر ی مسجد انہدامی کیس کے ملزمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماو¿ںایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، اوما بھارتی، کلیان سنگھ سمیت سبھی ملزمان کوبری کردیا۔ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں ہوا ہے۔ یہ کیس تاریخی بابری مسجد کی انہدامی سے متعلق تھا ۔یہ انہدامی لوگوں کی منظم بھیڑ کے ہاتھوں 6دسمبر1992کو عمل میں لائی گئی ۔ اس کیس میں 32ملزمان تھے جن میں سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی،سابق مرکزی وزرا مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی،اُتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ بھی شامل تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے کیس میں351گواہ اور600دستاویزات پیش کیں۔کیس میں کل ملاکر48افراد کیخلاف فرد جرم عائد کیا گیا تھا جن میں 16افراد کی موت عدالتی شنوائی کے دوران

ملک میں کورونا کے 80 ہزار نئے کیس ، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 94ہزارسے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80472 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران 86 ہزار سے زیادہ متاثرین جان لیوا کورونا وائر س سے شفایاب ہوئے، جس سے ایکٹیو کیسز سات ہزار سے زیادہ کم ہوگئے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب6225764 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران86428 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد5187826 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے1179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد9749 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد،اموات کی شرح 1.57 فیصد ، جبکہ شفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔  

کورونا مخالف ویکسین چند ہفتوں میں مل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کورونا مخالف ویکسین بنانے سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ ٹرمپ نے گذشتہ روز صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ پہلی صدارتی بحث کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا ”اب ہم کورونا ویکسین سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہیں۔“ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ”میں ان پر یقین نہیں کرتا“۔ امریکہ میں جان لیوا کوروناوائرس سے 2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اس مہلک ترین وبا نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زائد یادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کور

تازہ ترین