تازہ ترین

پلوامہ ضلع میں استاد دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کرنے کے الزام میں گرفتار:پولیس

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں پولیس نے منگل کے روز ایک پرائیویٹ سکول کے استاد کو مبینہ طور مقامی آبادی کو ڈرانے اوردھمکانے والے پوسٹر چسپان کرکے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کاکا پورہ گندی پورہ کے باشندوں نے ایک شکات درج کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ اُن کے علاقے میں لشکراسلام کے پوسٹر چسپان کئے گئے ہیں ۔ ان پوسٹروں پر کچھ لڑکیوں اور سیکورٹی فورسز کے مخبروںکے نام دھمکی آمیز پیغامات درج تھے ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر69کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کے مطابق اس جرم میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے مذکورہ ملزم کی شناخت مزمل احمد ڈار ساکن گندی باغ کاکا پورہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم کو چند ل

سرینگر میں شادی کی تقریب میں پٹاخے سرکنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخے سر کنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔  پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے”پولیس تھانہ بتہ مالو نے شادی کی ایک تقریب کے دوران پٹاخوں کا استعمال کرنے کی پاداش میں دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے“۔ مذکورہ دولہے کی شناخت بلال احمد شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکن ریکہ چوک بتہ مالو سرینگر طور ہوئی ہے جس کے افراد خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے گذشتہ رات ریکہ چوک بتہ مالو میں پٹاکے سرکے۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کی حدود میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔  

بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سرگرمیاں معطل

سرینگر//انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت میں اپنی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کے بھارتی چیپٹر کے اکاونٹس منجمد کئے گئے ہیں ۔ منگل کو ایمنسٹی انٹر نیشنل کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ایک بیان میں ایمنسٹی کے بھارتی چیپٹر نے کہا کہ انہیں بھارت میں اپنے اسٹاف ممبران (عہدیداروں) کو چھوڑنے اور تمام قسم کی مہم اور تحقیقی کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا” حکومت کی جانب سے ایمنسٹی انٹر نیشنل کے بھارتی بینک اکاونٹس منجمد کرنے (جس کا علم10ستمبر ہوا) کی وجہ سے اُن کا کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔  تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کو غیر ممالک سے غیر قانونی طور رقومات فراہم ہوتی ہیں جو قواعد و ضوابط کیخلاف ہے۔ ایمنسٹی کا الزام ہے کہ اُن پر ،انسانی حقوق کے اداروں اورکارکنان پر

سپریم کورٹ نے التجاءکواپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی

سرینگر//سپریم کورٹ نے منگل کے روز جموں کشمیر کی انتظامیہ سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) صدر محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیخلاف دائرترمیم شدہ درخواست کو لیکر جواب طلب کیا ۔ یہ ترمیم شدہ عرضی محبوبہ کی بیٹی التجاءمفتی نے دائر کی ہے۔ ایس کے کول اور ہرشی کیش رائے پر مشتمل بینچ نے عرضی پر شنوائی کے دوران کہا پی ڈی پی لیڈر کو حراست کے دوران پارٹی میٹنگوں میں شمولیت کے بارے میں حکام سے بات کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے تاہم التجاءاور اُن کے چاچا کو محبوبہ سے ملنے کی اجازت دیدی جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر نظر بند ہے۔    

جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ اس واقعہ میں اگر چہ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے مرہامہ میں فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد جنگجو وہاں سے رفو چکر ہوگئے تاہم پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے اُنہیں تھوڑی ہی دور ی پر محاصرے میں لے لیا ۔ اس موقع پر طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری، نصف درجن مویشی زخمی

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے چار بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔ کراس ایل او سی کے اس واقعہ میں نصف درجن مویشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  

زوجیلا میں پسیاں گرآنے کے بعد سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک معطل

کنگن//زوجیلا علاقے میں پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر گذشتہ شام سے ٹریفک کی آمد رفت بند ہے۔  کشمیر عظمیٰ کو منگل کے روز ملی تفصیلات کے مطابق انڈیا گیٹ زوجیلا کے مقام پر گذشتہ شام 7بجے کے قریب پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر ۔لداخ شاہراہ دونوں طرف کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔  ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر پسیاں ہٹانے کے لئے بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور اس کیلئے مشینوں کے علاوہ مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔  

ملک میں کوروناکے 70589 نئے کیس، متاثرین کی تعداد 6145292

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 51لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریبا 70ہزارنئے کیسوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84877مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد5102398 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا کے70589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں ، فعال کیسوں کی تعداد میں15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد947576 ہے۔  

کورونا وائرس سے دس لاکھ سے زائد ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ: گوٹریس

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 سے زائد ہلاکتوں کو ایک’انتہائی تکلیف دہ سنگ میل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار قلب و ذہن کو سن کردینے والاہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 3کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔  گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا”ہماری دنیا انتہائی تکلیف دہ سنگ میل پر پہنچ چکی ہے۔ کوڈ۔19 وبانے 10 لاکھ افراد کو ہلاک کیا۔ یہ قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کی زندگی سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ وہ والدین ، شریک حیات ، بہن بھائی ، دوست اور ساتھی کارکن تھے۔ اس