تازہ ترین

لداخ میں 5.4 شدت کا زلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر// لداخ یونین ٹریٹری میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لداخ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ لداخ میں جمعے کو سہ پہر چار بجکر 27 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  

معروف گلوکار ایس پی بالاسبرمنیم نہیں رہے

چنئی //کھنکتی وسریلی آواز سے گلوکاری کی دنیا میں الگ پہچان بنانے والے مقبول پلے بیک سنگر ایس پی بالا سبرمنیم کا جمعہ کو کوروناانفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔وہ74برس کے تھے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بالا سبرمنیم کو پانچ اگست کو یہاں کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال نے آج دوپہر میڈیا کو بتایا کہ بالا سبرمنیم کاانتقال ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے کل شام صحت بلیٹن جاری کرکے مشہور گلوکار کی حالت انتہائی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔  بالا سبرمنیم کے بیٹے ایس پی بی چرن نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوپہر ایک بج کر چارمنٹ پر آخری سانس لی۔ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالا سبرمنیم کی لاجواب وسریلی آواز نے دنیا بھرکے موسیقی مداحوں کو ان کا دیوانہ بنادیا تھا۔پانچ دہائیوں تک انہوں نے ا

بادی النظر میں بی ڈی سی چیئرمین کی ہلاکت میں لشکر ملوث: آئی جی پولیس

سری نگر// کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کشمیر کے کھاگ علاقے میں دو روز قبل ہونے والی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں اس ہلاکت میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو کمانڈورں کا ہاتھ ہے۔ موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعہ کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'بی ڈی سی چیئرمین بوپیندر سنگھ کی ہلاکت کے سلسلے میں تفتیش چل رہی ہے۔  

بابر قادری قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل:آئی جی کشمیر

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی حضرت بل کررہے ہیں۔ معروف وکیل بابر قادری کو گذشتہ شام اُن کے گھر واقع حول سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ماسک لگائے افراد ہاتھوں میں فائلیں لئے کسی کیس کو لیکر بات کرنے کے بہانے بابر قادری کے گھر پہنچے اور انہوں نے بابر پر پستول سے گولیاں چلاکر اُنہیں جاں بحق کیا۔ آئی جی کشمیر کے مطابق بابر کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں افراد نے ہوا میں بھی گولیاں چلائیں اور جائے مقام سے فرار ہوئے۔    

شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ: والدین اور مہلوکین کا ڈی این اے یکساں:آئی جی کشمیر

 سرینگر//امشی پورہ شوپیان میں پیش آئی مبینہ فرضی معرکہ آرائی میں جاں بحق تین نوجوانوں کے والدین کا ڈی این اے اورمہلوکین کا ڈی این اے یکساں ظاہر ہوا ہے اور اس طرح اب یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ جنوبی ضلع میں جن تین افراد کو جاں بحق کیا گیا اُن کا تعلق اُن کے والدین کے دعویٰ کے عین مطابق راجوری سے ہی تھا۔  انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر وجے کمار نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا ”ہم نے راجوری کے تین گھرانوں کے ڈی این اے نمونوں کی جانچ رپورٹ حاصل کر لی ہے جو اُن تین نوجوانوںسے میل کھاتی ہے جو امشی پورہ شوپیان میں مارے گئے تھے ۔ہم آگے کی کارروائی لوازمات پوری ہونے کے بعد ہی شروع کریں گے“۔ یاد رہے کہ18جولائی کو امشی پورہ شوپیان میں ہوئی معرکہ آرائی اور اس کے دوران ہوئی تین ہلاکتوں کے پس منظر میں راجوری کے تین گھرانوں کے دعوﺅں کے بعد پولیس نے تینوں جاں بحق ن

بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کی جگہ پر دھماکہ ،4شہری زخمی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے سرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کو معرکہ آرائی کے مقام پر بارودی مواد پھٹنے سے چار شہری زخمی ہوگئے۔اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق معرکہ آرائی ختم ہونے کے فوراً بعد مقامی لوگ مذکورہ جگہ پر جمع ہوکر تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے لگے جس کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت محمد یاسین راتھر ساکن سرہامہ،شاہد یوسف ساکن بنہ نامبل، عرفان احمد بٹ ساکن بنہ نامبل اور مدثر احمد ماگرے ساکن سرہامہ کے طور ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یاسین اور شاہد کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  

ملک میں 86052 نئے کورونا کیس،متاثرین کی تعداد5818571

نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا وبا کو مات دینے والوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسوں سے زیادہ رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی آئی اور اس دوران جہاں 81177 افراد شفایاب ہوئے، وہیں تقریبا پانچ ہزار مزید اضافہ سے 86052کیس رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں فعال کیسوں میں3734 کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86052 نئے کیس سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5818571 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران80177 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد4756165 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد3734 کے اضافہ سے مجموعی تعداد970116 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل چھ دن تک کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسوںمیں کمی واقع ہ

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی،2جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجبہارہ کے سرہامہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔  ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ سرہامہ میں گذشتہ شام دیر گئے معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے تصادم پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام دیر گئے اُس وقت شروع ہوئی تھی جب پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور سرہامہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران طرفین کا آمنا سامنا اور گولیوں کا تبادلہ ہوا جو دو جنگجوﺅں کی ہلاکت پر رک گیا۔ پولیس نے تاہم کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

سوپور میں پولیس اے ایس آئی سڑک حادثے میں شدید زخمی

سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں جمعہ کی صبح پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی غلام نبی حجام اُس وقت شدید طور زخمی ہوگیا جب ایک گاڑی نے اُسے ماڈل ٹاﺅن کے نزدیک ٹکر ماری۔ زخمی پولیس آفیسر کو سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔