جموں کشمیر میں1590 نئے کورونا کیس ظاہر،مجموعی تعداد58244

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو 1590کورونا متاثرین سامنے آئے جن میں 91مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر58244تک پہنچ گئی ہے۔ آج758کورونا کیس وادی کشمیر جبکہ832کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع سے225،بارہمولہ سے92،بڈگام سے119،پلوامہ سے70،اننت ناگ سے37،کپوارہ سے74،بانڈی پورہ سے42،کولگام سے13،گاندربل سے86 کیس ظاہر ہوئے۔وادی کی خاص بات یہ رہی کہ شوپیان ضلع سے آج کوئی کورونا کیس سامنے نہیں آیا۔ صوبہ جموں کے اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع سے 221،اُدھمپور سے44،راجوری سے147،کٹھوعہ سے80،سانبہ سے39،پونچھ سے92،رام بن سے39،ڈوڈہ سے114،ریاسی سے24اور کشتواڑ سے 32کورونا کیس ظاہر ہوئے۔  

بھارتی فوج مشرقی لداخ میں باضابطہ جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے:دفاعی ترجمان

سرینگر//بھارتی فوج نے کہا ہے کہ وہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی کی طوالت کیلئے تیار ہے حالانکہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں رہا ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے بارے میں سخت بیان جاری کرتے ہوئے بدھ کوکہا”بھارت کی فوج آنے والی سردیوں میں مشرقی لداخ میں باضابطہ جنگ کیلئے تیار ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں سیاچن کا تجربہ حاصل ہے جہاں موسمی حالات چین کے ساتھ لگنے والی سرحد سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ دفاعی ترجمان نے کہا”زیادہ ترچین کی افواج کا تعلق بھارت کے برعکس شہری علاقوں سے ہے اور وہ بھارتی افواج کی طرح سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی عادی نہیں ہیں “۔  بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت ہمیشہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، چین کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں تاہم بھارت کی افوا

اُوڑی میں کنٹرول لائن پر پاکستانی اہلکار کی لاش بر آمد

اُوڑی//شمالی کشمیر کے اُوڑی میںکنٹرول لائن پر واقع دھولنجا علاقے میں گذشتہ روز بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے جس پاکستانی اہلکار کو لائن عبور کرنے کے بعد گولی ماری تھی اُس کی لاش بدھ کو بر آمد ہوئی ہے۔  ذرائع کے مطابق لاش کو اوڑی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور اُسکی شناخت 39 سالہ کامران چک ولد محمد نذیرساکن بانڈی سوچیاں تحصیل ہٹیاں بالا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور ہوئی ہے۔ ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ لاش کا اوڑی سب ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور مزید کاروائی کے لئے علیٰ حکام کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ گل دھولنجا علاقے میں بی ایس ایف کی70ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے کنٹرول لائن عبور کرنے والے کسی شخص کی نقل و حمل کے بعد اُس پر گولی ماری تھی۔ ذرائع نے کہا مذکورہ شخص، جو اصل میںپاکستانی اہلکار تھا، کی لاش آج بر آمد ہوئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گذشتہ شام ہونے والی گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نائیک انیش تھامس کے بطور ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شام ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی میجر اور ایک فوجی جوان زخمی ہوئے تھے جنہیں اکھنور میں قائم ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شام پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں شدید طور پر زخمی ہونے والا نائیک انیش تھامس زخموں کی تاب نہ لا کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔  

راجوری ضلع میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

سرینگر//ضلع راجوری کے درہال علاقے میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے چوکیان گاوں میں پیش آیا۔ زخمی افراد کی شناخت محمد شبیر ولد محمد امین ،محمد شیرین ولد قیصر محمد، نیاز اللہ ولد محمد نصیب ساکنان چوکیان اور محمد اقبال ولد لال دین ساکن سمبلی درہال کے طور ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے جب ایک ریچھ نمودار ہوکر ان پر حملہ آور ہوا۔ بعد ازاں ریچھ نزدیکی جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔  زخمیوں کو درہال کے اسپتال میںپہنچایا گیا ہے۔  

ہندوارہ کے جنگل میں بزرگ شہری کی لاش بر آمد

سرینگر//شمالی کشمیر میں ہندوارہ کے جنگلی علاقے سے بدھ کو ایک 70سالہ بزرگ شہری کی لاش بر آمد ہوئی ہے جو دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ بزرگ کے گھروالے اُس کی تلاش کررہے تھے جو آج اُس وقت ختم ہوگئی جب اُس کی لاش وائسا نامی جنگلی علاقے سے بر آمد ہوئی جو اُس کے گھر کے نزدیک ہی واقع ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر مذکورہ شہری ریچھ کے حملے میں جاں بحق ہوا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے ذریعے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ مذکورہ شہری کی شناخت عبد الکبیر میر ولد محمد انور میر ساکن وائسا بنہ پورہ کے طور ہوئی ہے۔  

لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی خود کشی

سرینگر//ایک سی آر پی ایف اہلکار نے پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں بدھ کو اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی ۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ٹی سری نواس نامی یہ اہلکار بنیادی طور پر سی آر پی ایف کی90ویں بٹالین سے وابستہ تھا تاہم وہ آجکل 185ویں بٹالین کے ساتھ تعینات تھا۔  مذکورہ اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ اہلکار کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔  

وادی کشمیر میں پولیس اہلکار سمیت مزید3افراد کورونا سے از جان

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کو ایک پولیس اہلکار سمیت تین مزید افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کا پولیس اہلکار سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں عمر کالونی لالبازار سرینگر کا ایک مریض بھی شامل ہے اور وہ بھی سکمز صورہ میں ہی زیر علاج تھا۔ ادھر سکمز بمنہ میں جنوبی ضلع شوپیان کا ایک بزرگ شہری بھی کورونا سے از جان ہونے والوں میں شام ہے جو وہاں11ستمبر سے زیر علاج تھا۔

ملک میں کورونا کے مزید 90ہزار سے زائد متاثرین اورریکارڈ 1290ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے شفایاب ہوئے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد3942361 ہوگئی ،جبکہ 1290متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82066ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 90123 نئے کیسوں سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5020360 ہوگئی۔صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ ہونے

سوپور ہلاکت واقعہ کے بارے میں پولیس کا بیان

سرینگر//پولیس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی قصبہ سوپور میں ہوئی نوجوان کی ہلاکت کی وضاحت کی۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا” گذشتہ روز جنگجوﺅں کا ایک بالائے زمین کارکن عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن صدیق کالونی سوپور کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کاگرینیڈ بر آمد کیا گیا“۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سوپور میں ایف آئی آر نمبر257 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا”تحقیقات کے دوران پولیس کی ایک ٹیم ملزم کے ہمراہ ژیرہ دجی،تجر علاقے میں پہنچی تاکہ مزید بر آمدگی عمل میں لائی جاسکے جس کا انکشاف گرفتار شدہ او جی ڈبلیو نے کیا تھا“۔ پولیس بیان کے مطابق”اسی اثناءمیں اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر عرفان نے پولیس کو چکمہ دیکر راہ فرار اختیار کی جس کے بارے میں پولیس سٹیشن بمئی میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر71 درج کیا گیا۔ب

وائٹ ہا ﺅس میں اسرائیل کا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ معاہدہ

واشنگٹن // اسرائیل نے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لئے وائٹ ہاو¿س میں متحدہ عرب امارات (متحدہ عرب امارات) اور بحرین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیان موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں تقریب کی میزبانی کی جہاں گزشتہ ایک ماہ کے کم عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات اور بحرین دونوں نے ہی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امرات اور بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے عرب ملک بن گئے ہیں جہاں اس سے قبل 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن نے اسرائیل سے تعلقات بحال کر لئے تھے۔ تقریب سے قبل نیتن یاہو سے اوول آفس میں ملاقات کے دوران ٹرم

تازہ ترین