مزید470کورونا کیس،متاثرین کی تعداد 25ہزار سے متجاوز

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید470کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکزی زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد25ہزار سے تجاوز کرگئی۔آج ظاہر ہونے کیسوں میں107مسافر بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر سے 368جبکہ جموں صوبے سے102کیس سامنے آئے ہیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی115کورونا کیس ظاہر ہوئے۔ ضلع بارہمولہ میں41،پلوامہ میں 30،کولگام میں10،شوپیان میں14، اننت ناگ میں 16،بڈگام میں31،کپوارہ میں17،بانڈی پورہ میں79،گاندربل میں15،جموں ضلع میں 58،راجوری میں5،رام بن میں16،کٹھوعہ میں8،ادھمپور میں2،سانبہ میں5،ڈوڈہ میں4،ریاسی میں2 اور کشتواڑ میں2کیس ظاہر ہوئے ہیں۔  

شاہ فیصل کا اپنی ہی بنائی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ، جاوید مصطفے میر بھی مستعفی

سرینگر//سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل ،جنہوں نے گذشتہ برس سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں چھلانگ لگائی تھی، نے اپنی ہی بنائی پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔ ایک پارٹی بیان میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کی ایک میٹنگ کے دوران شاہ فیصل نے بتایا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ پارٹی کی سربراہی کریں اس لئے اُنہیں پارٹی صدارت سے رخصت دی جانی چاہئے۔  پارٹی بیان کے مطابق شاہ فیصل کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے اُنہیں پارٹی ذمہ داریوں سے آزاد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا کہ پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو پارٹی کا قائمقام صدر بنایا گیا ہے جو پارٹی کیلئے صدارتی انتخابات تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پارٹی نے چیئر مین جاوید مصطفے میر کا استعفیٰ بھی منطور کرلیا اور اُنہیں پارٹی سے وداع کیا۔جاوید مصطفے میر نے گذشتہ برس پی ڈی پی چھوڑکر شاہ فیصل کی پیپلز مومنٹ میں شمول

نیشنل کانفرنس کا لیہہ یونٹ بی جے پی میں ضم

لیہہ// لداخ یونین ٹیریٹری میں نیشنل کانفرنس کی لیہہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لیہہ میں پارٹی کے ہیڈکوراٹر پرمنعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے قریب 66 کارکنوں بشمول کونسلر پی وانگڈن شونو نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں کی گونج میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ تقریب کی صدارت بی جے پی کے رکن پارلیمان اور یونین ٹیریٹری لداخ کے صدر جمیانگ سیرنگ نمگیال نے کی۔  

سابق صدر پرنب مکھرجی کاکورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

نئی دہلی// سابق صدر پرنب مکھرجی کورونا انفیکشن سے متاثر ہو گئے ہیں۔  مکھرجی نے خود پیر کو ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے لکھا ” آج مجھے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ میری ان تمام لوگوں سے گذارش ہے، جو گزشتہ ہفتہ میرے رابطے میں آئے ، وہ اپنے آپ گوشہ تنہائی اختیار کرلیں اور کووڈ۔19 کی جانچ کروائیں“۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس ملک بھر میں انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جس سے عوام و خواص حلقوں کے اندر انتہائی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔  

پونچھ ضلع میں ایل او سی پر پھر آر پارگولہ باری

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان ور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح قریب دس بجکر پندرہ منٹ پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گاندربل ضلع میں مسافر بس کو حادثہ پیش،12افراد زخمی

سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے بدرکنڈ علاقے میں پیر کو اُس وقت 12مسافر زخمی ہوگئے جب ایک مسافر بس، جس میں وہ سوار تھے، حادثے کا شکار ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مسافر بس کنگن سے گاندر بل کی طرف جارہی تھی جب وہ اُلٹ گئی اور جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت12افراد زخمی ہوگئے۔ جائے حادثے پر فوری طور بچاﺅ کارروائی عمل میں لائی گئی اور سارے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ حکام کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔  

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں62ہزار کا اضافہ،1007مزیدہلاک

سرینگر//ملک میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطرے کے درمیان اس بیماری سے مزید62064کیس سامنے آئے ہیں۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1007افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 54,859 لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد 15,35,743 ہوگئی ہے۔  اسی مدت میں 1007 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 44,386 ہوگئی۔ملک میں فعال معاملوں کی تعداد اب 6,34,945 ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد 1490 سے گھٹ کر 1,45,865 ہوگئے اور 390 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 17,757 ہوگئی۔اس دوران 13,348 لوگ ٹھیک ہوئے جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 3,51,710 ہوگئی۔ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضو

کورونا وائرس نے کشمیر وادی میں مزید4افرادکی جان لی

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس نے مزید چار افراد کی جان لی۔  نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے افراد میں رعنا واری سرینگر کا ایک47سالہ شہری ، پالہ پورہ سرینگر کا ایک45سالہ شہری،آرمپورہ گاندربل کا ایک55سالہ شہری اور بڈگام کی ایک 65سالہ خاتون شامل ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ چاروں افراد کئی امراض میں مبتلاءتھے اور علاج و معالجہ کے دوران اُن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے تھے۔

بانڈی پورہ میں33غیر ریاستی مزدور کورونا مثبت ،قصبہ کے تین وارڈریڈ زون قرار

سرینگر//شمالی قصبہ بانڈی پورہ میں33غیر ریاستی مزدوروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے پیر کو مذکورہ قصبہ کے وارڈ نمبر2،3، اور 4 کو ریڈ زون قرار دیا ۔ مذکورہ مزدوروں میں دونوں ہنر مندمگار اور مزدور شامل ہیں جو قصبہ میں ہی مختلف تعمیراتی و دیگر کام انجام دے رہے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے متعلقہ علاقوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں نافذ کرکے لوگوں کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ دریں اثناءمقامی ذرائع کے مطابق پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کو غیر ریاستی مزدوروں کو ڈھونڈنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو ضروری قرنطین سے بچنے کے فراق میں تھے۔ مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ حکام اہلکاروں سمیت گھر گھر جاکر کورونا مثبت افراد کے رابطہ میں آنے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔  

بڈگام حملے میں زخمی بی جے پی کارکن دم توڑ بیٹھا

سرینگر// وسطی ضلع بڈگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں زخمی ہوابی جے پی کارکن سرینگر کے صدر اسپتال میں پیر کی صبح زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ عبد الحمید نجار ساکن مہندی پورہ، اُومپورہ نے چھ ماہ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔نجار کو گذشتہ روز اُس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح کی سیر کیلئے نکلا تھا۔ شدید زخمی ہونے کے بعد اُسے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے بڈگام ضلع کے صدر آغا سید محسن نے نجار کی موت کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نجار نے آج صبح پانچ بجے کے آس پاس آخری سانس لی۔  

تازہ ترین