تازہ ترین

کورونا متاثرین کی تعداد میں463کا اضافہ،سرینگر سرفہرست

سرینگر//جموں کشمیر میں ہفتہ کو 463کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے ،اس طرح مرکز ی زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر24390 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر میں382جبکہ صوبہ جموں میں81کورونا کیس سامنے آئے۔ مذکورہ ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ایک بار پھر سب سے زیادہ یعنی178کیس ظاہر ہوئے ہیں جن سے مذکورہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد6ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شامر کے مطابق ضلع بارہمولہ میں38،پلوامہ میں1،کولگام میں6،شوپیان میں23،اننت ناگ میں21،کپوارہ میں61،بڈگام میں10،بانڈی پورہ میں24،گاندربل میں40،ضلع جموں میں15،کٹھوعہ میں2،راجوری میں1،اُدھمپور میں7،سانبہ میں12،پونچھ میں4جبکہ کشتواڑ ضلع میں4کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔  

دیوندر سنگھ کیس میں این آئی اے کے تازہ چھاپے

سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو معطل شدہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور دوسرے علاقوں میں تازہ چھاپے ڈالے۔ واضح رہے کہ دیویندر سنگھ کو سال رواں کے ماہ جنوری میں اس وقت سری نگر – جموں شہراہ پر گرفتار کیا گیا تھا جب وہ حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوو¿ں ،نوید بابو اور الطاف کو اپنی گاڑی میں جموں لے جارہا تھا۔ ان کی تحویل سے کچھ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ آج سرینگر میں ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ۔  

جموں کشمیر میں سکول کھولنے سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے:مشیر شرما

سرینگر//حکام نے ہفتہ کو کہا کہ ابھی جموں کشمیر کے اندر سکول کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مرکزی سرکار نے ریاستوں سے سکولوں کے کھولے جانے سے متعلق پوچھا ہے۔ شرما نے کہا”ابھی تک اس ضمن میں صلاح مشورہ ہی چل رہا ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے“۔ واضح رہے کہ ماہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے کورونا وباءکی وجہ سے یہاں کے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔  

لاک ڈاﺅن کے دوران اساتذہ کی تنخواہیں واگذار کریں اور اُنہیں نوکری سے نہ نکالیں: نجی تعلیمی اداروں کو حکام کی وارننگ

سرینگر//حکام نے ہفتہ کو سبھی نجی سکولوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے جاری کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران اساتذہ کو نوکری سے نکالا یا اُن کی تنخواہیں واگذار نہیں کیں تو اُن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کشمیر نے اس ضمن میں ایک نوٹفکیشن جاری کی جس میں وادی کے سبھی نجی تعلیمی اداروں کو بتایا گیا کہ وہ اساتذہ کو بنا کسی خلل کے تنخواہیں واگذار کریں۔نوٹفکیشن میں بتایا گیا کہ اگر کوئی سکول خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اُس کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ نوٹفکیشن میں نجی تعلیمی اداروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ اپنے اساتذہ کو لاک ڈاﺅن کے دوران نوکریوں سے نہ نکالیں ۔

وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،مزید5اموات

سرینگر//وادی کشمیر میں ہفتہ کو مزید 5افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔  حکام کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں مالو پورہ پلوامہ کی ایک55سالہ خاتون،پنزگام کپوارہ کے ایک60سالہ شہری،نٹی پورہ کی ایک50سالہ خاتون،زالورہ سوپوراور ہندوارہ کے ایک50سالہ شہری کی اموات شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ 148اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ کا نمبر آتا ہے جہاں 78افراد کورونا سے از جان ہوگئے۔بڈگام ضلع میں34،اننت ناگ میں30،کولگام میں29،پلوامہ میں29،شوپیان میں24 اورکپوارہ ضلع میں23 اموات ہوئی ہیں۔

ملک میں 61 ہزار سے زائد کورونا کیس ظاہر، مجموعی تعداد2088612

نئی دہلی// ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔  شفایابی کی شرح میں لگاتاراضافے کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 11،704 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، اور یہ تعداد 619088 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.32اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔

کیرالہ طیارہ حادثے میں 18 افراد کی موت کی تصدیق

ملا پورم// کیرالہ میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کے روز 18 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔  گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آرہا ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹ

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مزید9علاقے ریڈ زون قرار

سرینگر//حکام نے کورونا مریض ظاہر ہونے کے بعد ضلع بانڈی پورہ کے 9علاقے ریڈ زون قرار دئے ہیں۔ گذشتہ شام جاری کئے گئے ایک آرڈر میں ضلع انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں کی نشاندہی کی۔ان میں گرورا، قوئل مقام،اجس،شاہ گنڈ،نوگام،شیک العالم کالونی،شیخپورہ،جرنیال اور ڈانگن شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں48کورونا کیس سامنے آئے تھے جس سے ضلع میں کورونا کیسوں کی تعداد962تک پہنچ گئی۔ضلع میں ابھی تک17افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ آرڈر میں لوگوں کو احتیاط برتنے اور کم سے کم نقل حمل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔  

شمالی کشمیر کے اوڑی میں شوہر کی موت پر خاتون کی خود کشی

اوڑی/شمالی قصبہ اوڑی کے سید پورہ گاوں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھایا۔ اطلاعات کے مطابق 52 سالہ اولاد علی شاہ ولد مانگ شاہ کچھ دنوں سے گورنمنٹ میڈیکل کالیج بارہمولہ میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج صبح سویرے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ مقامی لوگ اولاد شاہ کے کفن دفن کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسی دوران اُس کی اہلیہ نے صدمے کا شکار ہوکر کوئی زہریلی شے کھا لی۔اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں ا±سے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ ابتدائی چھان سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور ا±س نے خود کشی کرلی ۔انہوں نے بتایا کہ تا ہم مفصل مزید چھان بین جاری ہے۔  

نامور ماہر تعلیم آغا اشرف علی نہ رہے

سرینگر//معروف ماہر تعلیم آغا اشرف علی گذشتہ رات کے دوران اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ اُن کے گھریلو ذرائع نے بتایا کہ آغا اشرف علی نے رات قریب پونے بارہ بجے آخری سانس لی۔ آغا اشرف علی نے جموں کشمیر میں مسلمانوں کی تعلیم میں کلیدی کردار نبھایا ہے۔  

ٹنگمرگ کے اسپتال میں آگ نمودار ، میٹنگ ہال کو جزوی نقصان

سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں قائم اسپتال میں ہفتے کی صبح آگ نمودار ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے اسپتال کے میٹنگ ہال اور کاریڈور کو جزوی نقصان پہنچا۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج آٹھ مریضوں کو دوسری عمارت میں منتقل کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ وقت پر جائے واقعہ پر پہنچا اور اور آگ پر قابو پالیا۔