کورونا کیسوں میں473کا اضافہ، متاثرین کی تعداد23927

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید473افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت پائے گئے اور اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مبتلاءلوگوں کی تعداد23927تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں52مسافر بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر سے آج345جبکہ جموں صوبے سے128کیس ظاہر ہوئے ہیں۔وادی میں ایک بار پھر سب سے زیادہ123کیس سرینگر میں سامنے آئے ہیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بارہمولہ ضلع میں آج32،پلوامہ میں26،کولگام میں16،شوپیان میں8،اننت ناگ میں13،بڈگام میں24،کپوارہ میں28،بانڈی پورہ میں48،گاندربل میں27،جموں ضلع میں61،راجوری میں3،رام بن میں1،اُدھمپور میں23،کٹھوعہ میں9 ،سانبہ میں11،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں1اور ریاسی ضلع میں16کیس سامنے آئے ہیں۔  

جموں و کشمیر میں کسی کے ساتھ بھید بھاونہیں برتا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر سنہا

سری نگر// جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے ” بھارتی آئین ہمارے لئے گیتا کا کام کرے گا اور ہم کسی سے کوئی بھید بھاو¿ روا نہیں رکھیں گے“۔ انہوں نے کہا” ہمارا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے بلکہ آئینی اختیارات کو جموں و کشمیر کی بھلائی اور ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا“۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں راج بھون میں اپنی حلف برداری کی تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا”میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے، کسی کے ساتھ کوئی بھید بھاو¿ نہیں کیا جائے گا بلکہ بھارتی آئین ہمارے لئے گیتا کا کام کرے گی“۔ کشمیر کو بھارت کی جنت قرار دیتے ہوئے موصوف لیفٹیننٹ گونر نے کہا”کشمیر بھارت کے لئے جنت کی حیثیت رکھتا ہے، مجھے یہاں اپن

کپوارہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے 6 عام شہری زخمی

سری نگر// ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جمعہ کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ اور بارہمولہ کے بونیار سیکٹروں اور جموں کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق ”کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے6شہری زخمی ہوگئے“۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے شہری آبادی کی طرف مارٹر گولے داغے جس کا بھارتی افواج نے ”موثر“ جواب دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرناہ سیکٹر ٹنگڈار میں آج پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں پر اندھا دھند گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں پہلے تین اور بعد م

شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کیخلاف کرائم برانچ کی چھاپہ مار کارروائی

سرینگر//کرائم برانچ کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے شاپنگ مال تیار کئے جانے کی اطلاعات کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔  کرائم برانچ ترجمان نے کہا کہ ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ سرینگر میں غیر قانونی طور شاپنگ مالوں اور دیگر ڈھانچوں کی تعمیر بہت بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اور ایسا تعمیراتی ضوابط کو بالائے طاق رکھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے اس سلسلے میں شہر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے جن میں چھانہ پورہ،کرن نگر،صنعت نگر، زکورہ،بالہامہ،پاندچھ وغیرہ شامل ہیں۔ کرائم برانچ ترجمان کے مطابق شہر میں کی جارہی غیر قانونی تعمیرات میں سرینگر میونسپلٹی حکام بالا کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا سکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میونسپلٹی کے زیریں افسران کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ کرائم برانچ ت

منوج سنہا نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا

سرینگر//سابق مرکزی وزیرمنوج سنہا نے جمعہ کو جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔وہ مرکز ی زیر انتظام علاقے کے پہلے سیاسی لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔  لوگوں کے ساتھ جُڑے رہنے کیلئے مشہور61سالہ سنہا کو جموں کشمیر کی چیف جسٹس گیتا متل نے راج بھون میں ایک سادہ تقریب کے دوران عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے فوراً بعد لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا”اگست5جموں کشمیر کی تاریخ کاایک اہم د ن ہے۔اُس دن سالوں بعد جموں کشمیر قومی مین اسٹریم میں داخل ہوا۔مجھے یہاں نامکمل کاموں تکمیل کیلئے بھیجا گیا ہے “۔ انہوں نے مزید کہا” میں یہاں کی ترقی میں تیزی لانا چاہتا ہوں“۔ سنہا نے آئی اے ایس آفیسر جی سی مرمو کی جگہ لی جنہیں بھارت کا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ یکم جولائی1959 کو اتر پردیش کے وارانسی میں پی

کرناہ سیکٹر میں آر پار گولہ باری سے 3شہری زخمی،سرینگر منتقل

سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین شدیدگولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ آئے دنوں کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج نے بھرپور جواب دیا۔  گولہ باری کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد عارف ساکن شمس پورہ،محمد یعقوب ساکن باغ بالا اور سید رفاقت ساکن کچاڈیاں کے طور ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

شمالی کشمیر کے اُوڑی میں کنٹرول لائن پرہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

سرینگر//شمالی کشمیر کے اُوڑی میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بونیار سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا۔ حکام نے مزید کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا ”بھر پور“ جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مُہر کیمپ سے پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

ایک دن میں پہلی بارریکارڈ 62 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اضافہ

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے بیچ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62538 کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی بڑھ کر2027074 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  

کورونا وائرس نے کشمیر میں مزید7افراد کی جان لی

سرینگر//کورونا وائرس کی وجہ سے جموں کشمیر میںجمعہ کو مزید7افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جو 7 افراد آج از جان ہوگئے اُن میں سوپور کی ایک60 سالہ خاتون، اونتی پورہ کا ایک55سالہ شہری،سرنل اننت ناگ کی ایک65سالہ خاتون،حول سرینگر کا ایک32سالہ شہری،ایچ ایم ٹی سرینگر کا ایک60سالہ شہری،ڈلگیٹ سرینگر کی ایک65سالہ خاتون اور حول سرینگر کا65سالہ شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔  

بانڈی پورہ میں اگلے48گھنٹوں تک سخت پابندیاں عائد رکھنے کا فیصلہ

سرینگر//گذشتہ روز49کورونا کیس ظاہر ہونے کے بعد بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے جمعہ کوپابندیاں عائدکرنے کا فیصلہ لیکر لاک داﺅن کو 48گھنٹوں تک بڑھایا ہے۔ رات دیر گئے جاری ایک حکمنامے میں ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ گذشتہ پانچ روز میں ضلع کے اندر170افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں جن میں ضروری سروس فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانا لازم بن گیا ہے۔آرڈر میں سبھی دکان بغیر ادویات اور ضروری سپلائی کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان احکامات کو آج سے اگلے48گھنٹوں کیلئے نافذ العمل بتایا گیا ہے۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  

کرناہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے ماحول خوفزدہ

سرینگر//ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کوبھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ آئے دنوں کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا۔فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے سعدپورہ، دھنی، ہجترہ کے علاوہ سریاں کے اوپری علاقوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کا بھارتی افواج نے بھرپور جواب دیا۔  گولہ باری کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقضان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آخری اطلاعات ملنے تک آر پارگولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

تازہ ترین