تازہ ترین

جموں کشمیر میں490کورونا متاثرین کا اضافہ،تعداد20ہزار سے متجاوز

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو490کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائے گئے اور یوں مذکورہ وائرس کے انفکشن میں مبتلاءلوگوں کی تعداد20359تک بڑھ گئی۔ آج 297کیس وادی کشمیر جبکہ 143جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 128کیس طاہر ہوئے۔ضلع بارہمولہ میں 24،کولگام میں11،شوپیان میں8،اننت ناگ میں21،کپوارہ میں9،پلوامہ میں85،بڈگام میں29 ،بانڈی پورہ میں22،گاندربل میں10ضلع جموں میں43،کٹھوعہ میں11،راجوری میں24،ادھمپور میں24،رام بن میں1،سانبہ میں18،پونچھ میں1،کشتواڑ میں1،ڈوڈہ میں0، اور ضلع ریاسی میں20کیس ظاہر ہوئے۔  

کورونا وائرس مخالف لاک ڈاﺅن میں5اگست تک توسیع کا اعلان

سرینگر//انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن میں5اگست تک کی توسیع کردی۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف،باز آبادکار ی اور تعمیر نو محکموں کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔  حکمنامہ میں کہا گیا کہ کنٹینمنٹ زونوں کے اندر لاک ڈاﺅن میں توسیع کے نفاذ کیلئے گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔  

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ میں تین ماہ کی توسیع

سرینگر//جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ ، جو کم و بیش گذشتہ ایک سال سے ایام اسیری کاٹ رہی ہیں، پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ میں تین ماہ کی توسیع کی۔ محبوبہ اُن سینکڑوں سیاست دانوں میں شامل ہیں جنہیں گذشتہ برس 5اگست کوجموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے وقت گرفتار کیا گیا ۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محبوبہ کو مزید تین ماہ تک پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی سرکاری رہائش گاہ ’فیر ویو‘ میں رہنا پڑے گا، جس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اکثر مین سٹریم سیاست دانوں کو جنہیں گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا، رہا کیا گیا ہے ۔  

پولیس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہرقدم نہیں رکھ سکتا ہوں: پروفیسر سوز

سری نگر// سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لئے جانے کے دوران پولیس کی طرف سے تیار کئے جانے والے ایک مبینہ ویڈیو کو” بچگانہ حرکت“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ” میں اپنے گھر میں نظربند ہوں اور میں پولیس کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتا ہوں“۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا”'میں نے آج دوپہر 12 بجکر 35 منٹ پر باہر جاکر اپنی بیٹی کے پاس جانے کی کوشش کی، جو پڑوس میں ہی رہتی ہے، مگر مجھے پولیس نے باہر جانے سے روکا“۔ اس سلسلے میں” پولیس نے ایک بچگانہ حرکت کی اور ایک ویڈیو بنایا اور اس کویہ بتانے کےلئے مشتہر کیا کہ میں ایک آزاد شہری ہوں“۔  

معروف براڈ کاسٹر ،قلمکار اور تاریخ دان اوتار کشن رہبر نہ رہے

سرینگر//معروف براڈ کاسٹر ، نقاد،قلمکار اور تاریخ دان اوتار کشن رہبر کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے30جولائی کو نئی دلی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ اوتار کشن رہبر کی آخری رسومات جمعہ کو نوئڈا میں ادا کی گئیں جہاں وہ آج کل مقیم تھے۔ رہبر سرینگر کے فتح کدل علاقے میں1933کو پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغازبرن ہال سکول میں استاد کی حیثیت سے کیا اور بعد ازاں انہوں نے ریڈیو کشمیر سرینگر کیلئے سکرپٹ رائٹر کا کام شروع کیا جہاںوہ بعد میں اسسٹنٹ پروڈیوسر کے عہدے تک پہنچ گئے۔ وہ اسسٹنٹ سٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر سبکدوش ہوگئے۔ اوتار کشن رہبر کئی مشہور پروگراموں کے پیشکار تھے جن میں ’رائے ترائے‘،رنگ ہا‘ وغیرہ شامل تھے۔ انہوں نے ’بڈشاہ‘،’ریہہ تہ آب‘،’اولاد‘ وغیرہ جیسے تاریخی ڈرامہ بھی لکھے ہیں۔وہ کشمیری ادب کی تاریخ’ کاش

پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد لون کی خانہ نظر بندی ختم

سرینگر//کم و بیش ایک سال کی حراست کے بعد پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون کو جمعہ کے روز خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔ اپنی رہائی کے فوراً بعد سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”آخر کار پانچ دن کم ایک سال بعد مجھے مطلع کیا گیا کہ میں آزاد ہوں۔ کتنا تبدیل ہوا ہے، میں بھی۔جیل میرے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں تھا۔اس سے قبل کے تجربے سخت تھے جن کے دوران جسمانی اذیت بھی پہنچائی گئی۔لیکن یہ والا نفسیاتی طور تھکادینے والاتھا۔عنقریب اور بھی بہت کچھ بتانے کیلئے ہے“۔ لون کو ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر سے رواں سال کے ماہ فروری میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی اور سیاست دانوں کے ہمراہ مقید تھے۔بعد ازاں اُسے وہاں سے منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔ لون اُن بہت سارے سیاست دانوں، وکلائ،تاجروں اور کارکنوں میں شامل تھے جنہیں گذشتہ بر س دفعہ370منسوخ کئے جانے کے موقع پر گرفتار کیا گیا

راجوری میں دھوکہ دہی سے 37لاکھ روپے نکالنے کی پاداش میں بینک ملازم کیخلاف کیس درج

سرینگر//پولیس نے راجوری میں جموں کشمیر بینک کے ایک ملازم کیخلاف مبینہ طوردھوکہ دہی سے 37لاکھ روپے نکالنے کی پاداش میں کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں کشمیر بینک برانچ سندر بنی کے منیجر نے متعلقہ پولیس سٹیشن میں دھوکہ دہی سے رقم نکالنے سے متعلق شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ بینک کے ایک ملازم نے کئی بینک صارفین کے اکاونٹوں سے3763838روپے کی رقم نکال لی ہے۔ شکایت ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر نمبر83زیر متعلقہ قانونی دفعات درج کرکے تحقیقات شروع کی۔  

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

الریاض// سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ نماز کے بعدحجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جس کے بعد احرام کھول دیے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔  

ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 55 ہزار نئے کیس اور779ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 55ہزار سے زائد نئے مریضوں کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی تعداد 16.38 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 35747افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں کی تعداد55078ہے جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے اور اس سے پورے ملک میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ ملک میں کورونا انفکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد1638870تک پہنچ گئی۔ راحت کی بات تاہم یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایک دن میں 37 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔  

سرینگر۔مظفر آباد روڑ پر زمینی تودہ گر آیا، سینکڑوں گاڑیاں درماندہ

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرینگر۔مظفر آباد روڑ پرجمعہ کی صبح اس وقت سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئیں اور اُس کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا جب اس پر این ایس پل کے نزدیک ایک زمینی تودہ گر آیا۔  بارڈر روڑس آرگنائزیشن حکام کے مطابق ایک سو سے زیادہ گاڑیاں صبح چھ بجے سے درماندہ ہیں اور روڑ کو ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہےں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڑ پہلی بار بند نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر ماضی میں بھی گاڑیاں درماندہ ہوتی رہی ہیںجس کی وجہ سے اُنہیں اکثر و بیشتر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  

کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری، مزید7جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد373تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا سے جو سات افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں 4کا تعلق سرینگر،2کا تعلق پلوامہ جبکہ 1کا تعلق جموں کے شکتی نگر سے تھا۔ ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے346جبکہ جموں صوبے میں27ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 117اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین