روح اللہ مہدی نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی

سرینگر// سابق ایم ایل اے بڈگام اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا رو ح اللہ منگل کو پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔  انہوں نے نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنااستعفیٰ روانہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تاہم اپنے ٹویٹ میں مستعفی ہونے کی وجوہات کا تذکرہ نہیں کیا ۔  

بانڈی پورہ کا ڈاکٹر کورونا انفکشن سے شفایابی کے 13دن بعد جاں بحق

سرینگر//سکمز صورہ میں منگل کو ایک46سالہ ڈاکٹر، جو13روز قبل کورونا میں مبتلاءتھا، انتقال کرگیا۔ بانڈی پورہ ضلع میںسمبل کا رہنے والا ڈاکٹرشبیر احمد ملک نے گذشتہ روز سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی جس کے بعد اُسے ہیلتھ سینٹر سمبل پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔  حکام کے مطابق ڈاکٹر ملک کو ممکنہ طور پرگریز میں کورونا انفکشن ہوا تھا جہاں وہ تعینات تھا۔اُس کا نمونہ گریز میں حاصل کیا گیا تھا جو مثبت ظاہر ہوا تھا۔ کورونا مثبت پانے کے بعد ڈاکٹر ملک کو کشمیرطبیہ کالیج میں الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ بی ایم او حاجن ڈاکٹر اعجاز کے مطابق 15جولائی کو مذکورہ ڈاکٹر کا تازہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگیا جس کے بعد اُسے اسپتال سے رخصت کیا گیا اور وہ اچھی صحت میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا تاہم گذشتہ روز ڈاکٹر شبیر کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور بد قسمتی سے

وسطی ضلع بڈگام میں سکوٹی کو حادثہ پیش،ایک جاں بحق، دو زخمی

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں منگل کو ایک جواں سال سکوٹی سوار ایک سڑک حادثے میں جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بائز ہائیر سیکنڈری سکول بڈگام کے نزدیک ایک سکوٹی کو حادثہ پیش آیا جس میں اس پر سوار ایک کی جان چلی گئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت ارباز رحمان ولد عبد الرحمان ساکن آرتھ بڈگام کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں21سالہ ندیم مقبول ولد محمد مقبول اور23سالہ اشفاق مجید ولد عبد المجید ساکنان آرتھ شامل ہیں۔  

عید الاضحی کے پیش نظر سرینگر میں اشیائے ضروریہ بیچنے کی دکانیں29اور30جولائی کو کھلی رہیں گی

سرینگر//سرینگر میں عید الاضحی کے سلسلے میں 29اور30جولائی کو اشیائے ضروریہ بیچنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔مذکورہ دکانوں کو کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ہر احتیاطی تدبیر کرنی ہوگی۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاﺅن میں دو روزہ نرمی کا فیصلہ منگل کو عید الاضحی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ ضروری اشیاءبیچنے والی دکانوں کو صبح9بجے سے شام5بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر ضروری چیزوں کا کاروبار کرنے والے سبھی تجارتی مراکز اور دکان اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق کورونا کے پیش نظر لوگوں کو ماسک وغیرہ کا استعمال سختی سے کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں گی اور اس سلسلے میں دکانداروں اور خریداروں پر قریبی نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی

کشمیر میں فور جی انٹر نیٹ سروس بحالی کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

نئی دہلی// کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت منگل کے روز 7 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے فاو¿نڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کی درخواست پر 7 اگست تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار نے جموں وکشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سے متعلق فیصلے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے لئے عدالت عظمی کے 11 مئی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ جیسے ہی اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی، سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ کو مطلع کیا کہ مرکز کی طرف داخل حلف نامے پر عرضی گزار کی جانب سے داخل جوابی حلف نامہ انہیں موصول ہوا ہے جو کافی طویل ہے اسے پڑھنے کے لئے وقت درکار

ملک میں کوروناکے 47704 نئے کیس ظاہر،متاثرین کی تعداد1483157

نئی دہلی//کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں 21307 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 63.74 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں اس وبا سے اب تک 13883 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ دہلی میں 3853 اور تمل ناڈو میں 3571 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد1483157 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، 654 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر33425 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں952744 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں496988 ایکٹیو کیسز ہیں۔  

رام بن کے25سالہ نوجوان سمیت مزید2افرادکورونا سے جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید2شہری ازجان ہوگئے۔ ان میں ضلع رام بن کا ایک25سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ضلع رام بن کے سلی گام کا نوجوان جی ایم سی جموں میں زیر علاج تھا اور وہ دمے کا مریض تھا۔ ادھر وادی میں بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے کا ایک60سالہ شہری بھی کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔وہ ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا۔ آج صبح سے ابھی تک کورونا کی وجہ سے جموں کشمیر میں6افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔  

ایل او سی پرپونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں منگل کوہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔  دفاعی ذراع کے مطابق پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آج صبح ایک گھنٹے تک گولہ باری کی گئی جس دوران پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھی گولہ باری کا برابر کے ہتھیاروں سے جواب دیا۔  

کورونا نے کشمیر میں مزید 4 افرادکی جان لی

سرینگر//مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو وادی کشمیر میں مزید چار افراد از جان ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج کورونا سے مرنے والوں میں نوہٹہ سرینگر کاایک60سالہ شہری،بتہ مالو سرینگرکا62سالہ شہری،دمحال ہانجی پورہ کولگام کا59سالہ شہری اور نور باغ سرینگر کا75سالہ شہری شامل ہے۔  

تازہ ترین