دن کی نویں کورونا ہلاکت،اموات کی تعداد169

سرینگر//ہفتے کو مزید چار کورونا ہلاکتوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد9ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد169تک بڑھ گئی۔ تازہ ہلاکتوں میں ایک45سالہ شہری ساکن کنی پورہ اور65سالہ شہری ساکن حبہ کدل سرینگر شامل ہےں۔باقی ماندہ دو جاں بحق ہونے والوں میں شالیمار اور گاندربل کی دو خواتین شامل ہیں۔ حکام نے ان تازہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اس سے قبل آج دن کے دوران پانچ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے ایک کا تعلق پٹن، دوسرے کا تعلق اننت ناگ، تیسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر ،چوتھے کا تعلق ترہگام کپوارہ جبکہ پانچویں کا تعلق جموں سے تھا۔ کورونا سے متاثرہ افراد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کو لیکر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔   

کورونا وائرس پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلع کپوارہ میں پابندیاں نافذ

سرینگر//ضلع انتظامیہ کپوارہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکان کھولنے پر ہفتے میں تین دن کی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ضلع میں گذشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کی تمام دکانیں،بشمول کپوارہ ،ہندوارہ اور لنگیٹ قصبہ جات 12جولائی سے14جولائی تک بند رہیں گی۔ آرڈر میں سبھی قسم کی گاڑیوں کے چلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  

پٹن کا73سالہ شہری کورونا سے از جان،اموات کی تعداد165

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کا ایک73سالہ شہری ہفتے کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے165تک جاپہنچی ہے۔یہ آج دن کے دوران ہونے والی چوتھی کورونا ہلاکت ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ شہری کو دو روز قبل سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔ اس سے قبل آج دن کے دوران چار شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے ایک کا تعلق اننت ناگ، دوسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر ، تیسرے کا تعلق ترہگام کپوارہ جبکہ چوتھے کا تعلق جموں سے تھا۔  

بارہمولہ میں شادی کی بڑی تقریبات پر پابندی عائد،صرف8مہمانوں کو شرکت کی اجازت

سرینگر//ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے پورے ضلع میں شادی کی بڑی تقریبات پر پابندی عائد کی ہے۔یہ احکامات دیگر تقریبات پر بھی نافذ ہونگے۔ یہ فیصلہ ضلع میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ بارہمولہ میونسپل کونسل کے صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بارہمولہ میں کورونا کے پھیلاﺅ کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے اس لئے پابندیاں عائدکرنا ضروری بن گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف آٹھ مہمانوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔شادی کی طرح ہی کسی دوسری تقریب میں بھی صرف آٹھ مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی اور یہ آرڈر اگلے احکامات تک نافذ رہے گا۔آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جموں کا55سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد164ہوگئی

سرینگر//بری برہمنا جموں کا ایک55سالہ شہری ہفتے کو جی ایم سی جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔یہ آج دن کے دوران ہونے والی چوتھی ایسی ہلاکت تھی جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد164تک پہنچ گئی۔ جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری ذیابطیس سمیت کئی بیماریوں میں مبتلاءتھا۔اُسے29جون کو داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔ اس سے قبل آج وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے تین شہری جاں بحق ہوگئے۔ان میں سے ایک کا تعلق اننت ناگ، دوسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر جبکہ تیسرے کا تعلق ترہگام کپوارہ سے تھا۔

کورونا وائرس نے45سالہ شہری کی جان لی، اموات کی تعداد163

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کا ایک45سالہ شہری ہفتے کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر163ہوگئی ہے۔ یہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی تیسری موت ہے۔ ترہگام کا رہنے والا مذکورہ مریض سی ڈی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق مذکورہ مریض کو 4جون کے روز صدر اسپتال سے منتقل کیا گیا تھا ۔ اُس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔ اس سے قبل آج جاں بحق ہونے والے دو مریضوں میں ضلع اننت ناگ کی ایک جواں سال خاتون اور حیدر پورہ سرینگر کا ایک77سالہ شہری شامل تھے۔  اننت ناگ ہاکورہ کی ایک24سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی جبکہ حیدر پورہ کا شہری سکمز صورہ میں چل بسا۔  

کورونا متاثرین میں ریکارڈ27114 کیسوں کا اضافہ ،ملک میں519تازہ ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27114کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے27114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 820916ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک دن میں26506 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اوراس عرصہ کے دوران19873مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد515386ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے283407فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24

جواں سال خاتون سمیت کورونا ہلاکتوں میں مزید2کا اضافہ

سرینگر//وادی میں ہفتے کو ایک جوان سال خاتون سمیت مزید دو کورونا مریض چل بسے اور اس طرح جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد162تک پہنچ گئی۔ آج جاں بحق ہونے والوں میں ضلع اننت ناگ کی ایک جواں سال خاتون اور حیدر پورہ سرینگر کا ایک77سالہ شہری شامل ہےں۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق اننت ناگ ہاکورہ کی ایک24سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی جبکہ حیدر پورہ کا شہری سکمز صورہ میں چل بسا۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق اننت ناگ کی خاتون کو لل دید اسپتال سے منتقل کیا گیا گیا تھا جہاں آپریشن کے بعد اُس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا ۔وہ ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے امراض میں بھی مبتلاءتھی اور وہ گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔تاہم اُس کا بچہ سلامت ہے۔

شمالی کشمیر کے کپوارہ میں کنٹرول لائن پر 2در انداز جاں بحق: فوج

سرینگر//فوج نے ہفتے کی صبح دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے کپوارہ میںکنٹرول لائن پر نوگام سیکٹر میں جنگجوﺅں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گھات حملے میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔  فوج نے اپنے ایک مختصر بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کے قبضے سے 2 اے کے47بندوقیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا۔ فوج کے مطابق”یہ کارروائی انتہائی سرعت میں عمل میں لاتے ہوئے در اندازی کی کوشش کو ناکام بناکر دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا“۔    

تازہ ترین