سپریم کورٹ کا اسکول فیس معافی سے متعلق درخواستوں پرسماعت انکار

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاو¿ن کے تناظرمیں ملک بھرکے پرائیویٹ اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینےوالی عرضی پرجمعہ کوسماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیسوں کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس کے سامنے اٹھایا جانا چاہئے۔ یہ درخواست دہلی ، مہاراشٹر ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، پنجاب ، اڈیشہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں اپریل،مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاو

دن میں 4کوروناہلاکتیں ، اموات کی تعداد159ہو گئی

سرینگر//سرینگر کی ایک35سالہ خاتون اور کپوارہ کا75سالہ شہری جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ان دو ہلاکتوں سے آج دن کے دوران کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوئی ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد159ہوگئی ہے۔ سرینگر خاتون کو 8جولائی کے روز صدر اسپتال سرینگر سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون آج صبح انتقال کرگئی۔ اس دوران ضلع کپوارہ کے ڈادسن نامی علاقے کا ایک شہری جے وہ سی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ وہ 4جولائی سے زیر علاج تھا۔ جے وی سی بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ریاض اونتو نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ شہری آج بعد دوپہر انتقال کرگیا۔  یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والی دو ہلاکتوں میں ایک کا تعلق اننت نا

کانپور ہلاکتوں کا ملزم وکاس دوبے مقابلے میں مارا گیا:پولیس

کانپور// اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے وکاس نے ایک سیکورٹی اہلکار کی پستول لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا اور اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں ماناا اور پولیس ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے فائر کرنے لگا۔ پولیس نے اپنی دفاع میں جوابی فائر نگ کی ، جس میں وکاس زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر لالہ لاجپت رائے اسپتال پہنچایا گیا جہاں

ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26506 کیس سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26506 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24879 کیس سامنے آ ئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی 495513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔  

پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ حکام بی زوجہ محمد شریف ساکن لانجوٹے کو مناسب علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے جمعرات کی شام زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 65 سالہ معمر خاتون ریشم ہلاک جبکہ 60 سالہ حکام بی شدید زخمی ہوگئی تھی۔  

ہندوارہ اسپتال سے نوازائد بچہ چرانے والی دو خواتین گرفتار

سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں اسپتال سے جمعہ کوایک نو زائد بچہ چرانے والی دو خواتین کو پولیس نے دھر لیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ہندوارہ اسپتال سے ایک نوازائد بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور اسپتالی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بچے کی تلاش شروع کی۔ اسپتال کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے کے این او کو بتایا کہ پولیس نے دو خواتین کو دھر لیا اور اُن کی تحویل سے نوزائد بچہ بھی بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت اُن کے پاس صرف اتنی ہی تفصیلات تھیں۔  

کورونا وائرس سے مزید2ہلاکتیں، تعداد157

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ اور سرینگر کے دو کورونا مریض جمعہ کے روز لقمہ اجل بن گئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 157تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ککر ناگ اننت کا ایک80سالہ مریض گذشتہ شب کے دوران جاں بحق ہوگیا جبکہ حبہ کدل سرینگر کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔ دونوں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔   

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے فوت

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ رات دیر گئے 183 بٹالین بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔ مذکورہ اہلکارکی شناخت سپاہی اوما شنکر ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔  بی ایس ایف ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کچھ ہی روز قبل چھٹی سے لوٹا تھا اور اسے یونٹ میں ہی 14 روزہ قرنطینہ پر رکھا گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپوٹ منفی آئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر کراس فائرنگ،فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سکٹر میں ہند۔پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے دوران فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوران شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمال علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے دوران فوجی حوالدار ایس گورنگ زخمی ہوگیا۔ زخمی حوالدار کوطبی امداد کیلئے لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

تازہ ترین