تازہ ترین

شمالی ضلع بارہمولہ میں 'نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول' کا پردہ چاک، دس افراد گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 'نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول' کا پردہ چاک کر کے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بٹ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ” ہم نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے“۔  بٹ نے کہا کہ گرفتار شدگان سے قریب ساڑھے پانچ کلو ہیروئن اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔  

سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران// ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراہیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رئیسی کو ووٹ دیئے۔ رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خل

پی ڈی پی لیڈر اور محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی رہا

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے سینئر لیڈر اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی کو سنیچر کے روز پولیس حراست سے رہا کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مدنی کو آج رہا کیا گیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب مرکز کی طرف جموں کشمیر کی سبھی پارٹیوں کو بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔محبوبہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ انہوں نے مرکز کے ساتھ منعقد ہونے والی بات چیت کے بارے میں فیصلہ لینے کیلئے پارٹی کی ایک میٹنگ کل یعنی اتوار کو طلب کر رکھی ہے۔ مدنی کو اگست2019کو حراست میں لیا گیا تھا۔بعد میں اُسے ایس کے آئی سی سی سے گھر منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا ۔ سابق ریاست جموں کشمیر اسمبلی کے سابق نائب سپیکر مدنی کو دفعہ107اوردفعہ151سی آر پی سی کے تحت نظر بند رکھا گیا تھا۔  

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک عمر رسیدہ خاتون کی پانی سے لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے پوش کیری گاوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً یہ خاتون صبح کے وقت ہاتھ منہ دھونے کے لئے گئی تھی جس دوران وہ پانی میں ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔  

بات چیت کیلئے مرکز کی دعوت پر غور کیلئے پی ڈی پی میٹنگ کرے گی

سری نگر// پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے سنیچر کو کہا کہ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعتوں کو مرکز کی دعوت پر بات چیت کے لئے اتوار کے روز پی ڈی پی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر میں ممکنہ طورانتخابات کے انعقاد سمیت اورسیاسی عمل کو فروغ دینے کے مرکز کے اقدامات کے سلسلے 24 جون کو جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اگست 2019 میں مرکز کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اورخطے کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد سے یہ اجلاس کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی رہنماو¿ں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا اطلاعات میںمحبوبہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ”نئی دہلی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کوئی واضح

شمالی کشمیر کے سوپور میں کئی علاقوں کا فورسز محاصرہ اور تلاشی کارروائی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکرتلاش کارروائی عمل میں لائی۔ اطلاعات کے مطابق فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کے ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور سوپور کے بٹہ پورہ، سنگرام پورہ،خوشال متو،مسلم پیر، بابا یوسف،شلپورہ اور دیگر علاقوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ اطلاعات میںپولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد عمل میں لائی گئی۔  

شمالی کشمیر کے اوڑی میں تین جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج ، سی آر پی ایف کی 53 ویں بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قصبہ اوڑی سے تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔  

ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 60753نئے کورونا کیس، 1647 اموات

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 60753 نئے کیسز درج کئے گئے اور 1647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 1،647 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد

ضلع پونچھ میں آگ کی واردات ،کم سے کم9دکان خاکستر

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں سنیچر کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران کم سے کم 9دکان خاکستر ہوگئے۔  یہ واقعہ لورن بس اڈہ علاقے میں آج صبح سویرے 4بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوگئی اور اس نے آناً فاناً دوسرے دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس کی کاوشوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔  

کوروناوائرس کے 671نئے کیس،8ہلاکتیں

سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 671نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں445کیس وادی کشمیر میں جبکہ226کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ شام سے یہاں 8کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ ایام سے کورونا کے یومیہ کیسوں اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں اطمینان پایا جارہا ہے۔تاہم ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہئے۔  

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر

سری نگر// وادی کشمیر میں جمعہ کے روز ایک بار پھر مکمل کورونالاک ڈاون نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔ بظاہر یہ لاک ڈاو¿ن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔  

بانہال میں کشمیر شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ،ڈرائیور ازجان

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر بانہال کے چملواس علاقے میں جمعہ کو ایک ڈمپر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔ فورلین شاہراہ کی تعمیرکرنے والی کمپنی کے ساتھ وابستہ یہ ڈمپر گاڑی شاہراہ سے لڑھک کر کم سے کم چار سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جاگرا۔  حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں ، بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں اور پولیس نے بچاو¿ کاروائیوں کا آغاز کیا اور تباہ ہوئی گاڑی میں پھنسے شدید زخمی ڈرائیور کو بانہال ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مرنے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ ریاض احمد لوہار ولد غلام محی الدین لوہار ساکنہ چملواس بانہال کے طور کی ہے۔  

میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش سے منایا گیا، کورونا کے باعث عقیدت مندوں کی تعداد کم

سری نگر// وسطی ضلع کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں جمعہ کو سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تاہم کورونا پابندیوں کی وجہ سے کم تعداد میں ہی عقیدت مند اس میں شرکت کر سکے۔ سال گزشتہ مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہماگہمی کلی طور پر کورونا لاک ڈاون کی نذر ہوئی تھی صرف مندر کے منتظمین اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے ہی روایتی پوجا پاٹ میں حصہ لیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر نہ صرف وادی میں ہی مقیم پنڈت برادری کے عقیدت مندوں کا ماتا کھیر بھوانی مندر میں تانتا بندھا رہتا ہے بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر مہاجر کشمیری پنڈت بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اولین فرصت میں ماتا کے ہاں حاضر ہو جاتے تھے۔تاہم اس سال وبائی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ ہوسکا۔

پنجاب میں ہند۔ پاک سرحد پر ہندوستانی حدود میں نظر آئے ڈرون کو فائرنگ کر کے بھگایا:بی ایس ایف

گورداس پور//پنجاب کے ضلع گورداس پور سے متصل پاکستان سرحد پر جمعہ کو پاکستانی ڈرون دکھائی دینے پر بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے فائرنگ کر کے پاکستانی حدود میں بھگا دیا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق آج صبح ڈیرہ بابا نانک کے قریب آباد بی او پی کے سامنے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو اہلکاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کر کے اُ سے واپس بھگا دیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرانے کے واقعہ کے پیش نظر فوجیوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ضلع کشتواڑ میں زیر تعمیر پل کا ستون گرنے سے ایک مزدور ازجان، تین زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے یانی ون تندر علاقے میں جمعہ کی صبح ایک زیر تعمیر پل کا ایک ستون گرنے سے ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دریائے ماروسدر پر زیر تعمیر ایک پل کا ایک ستون گر آیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوک مزدور کی شناخت29 سالہ شبیر احمد ولد غلام قادر ساکن دربیل جبکہ زخمیوں کی شناخت زبیر احمد (19) ولد شبیر احمد، عبدالرحمان (32) ولد غلام راتھر اور فاروق احمد (37) ولد غلام محی الدین راتھر ساکنان در بیل چترو کے بطور ہوئی ہے۔  

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

تہران//اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا آغاز جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق یہاں سات بجے ہوگیا۔ ایران کے مذہبی رہبر آیت اللہ سعید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ۔ ایران میں 59 ملین 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں۔ دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر

  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئے اضافے کے بعد مزید اُونچائی پر نئی دہلی// ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔ سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

ملک میں یومیہ کورونا کیسوں کے بعد ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی،62480نئے معاملے،1587اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 د

وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں تیندوا پکڑا گیا

بڈگام//محکمہ جنگلی حیات نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے سے ملحقہ کلمش پورہ میں جمعہ کی صبح ایک تیندوا پکڑاگیا۔  محکمہ جنگلی حیات کے رینج آفیسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ خانصاحب کے علاقہ کلمش پورہ میں رہائشی بستی کے قریب تیندوا گھومنے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بڑی مشقت کے بعد تیندوا کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ مذکورہ جنگلی جانور کو داچھی گام پارک منتقل کیا جارہا ہے۔