تازہ ترین

حج کیلئے نہ جانے کی خواہش رکھنے والے رقم کی واپسی کیلئے درخواست دیں

سر ی نگر/ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی نے حج۔2020 کے حج پر نہ جانے کی خواہش رکھنے والوں کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور حج ہاوس بمنہ میں دستیاب تجویز کردہ پروفارما پر رقم واپس لینے کی خاطر درخواست دینے کے لئے کہا۔ ایگزیکٹیو آفیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا نے سرکیولر نمبر 13 بتاریخ 5جون 2020 ءمنتخبہ عازمین حج کو جو اِمسال حج پر جانے کے خواہاں نہیں ہے کو صد فیصد رقم واپس لینے کے لئے تجویز کردہ پروفارما پر درخواست دینے کے لئے کہا ہے ۔ بیان کے مطابق کھاتے دار پاس بُک کی ایک فوٹو سٹیٹ کاپی یا منسوخ کی گئی چیک کی کاپی تجویز کردہ درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔    

شوپیان تصادم آرائی میں ایک اور جنگجو جاں بحق ،تعداد5ہوگئی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں5جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ اس معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد پہلے4بتائی گئی ،بعد میں پولیس ذرائع نے ایک اور جنگجو کی ہلکاکت کی تصدیق کی۔  فوج نے بھی ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے اس معرکہ آرائی میں5جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔  پولیس ذرا ئع نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا

سرینگر میں کولکتہ کے رہنے والے درزی کا بعد از مرگ کورونا ٹیسٹ مثبت

سری نگر// کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک 38 سالہ درزی کا بعد از مرگ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں وکشمیر میں اس عالمی وبا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔ سری نگر میں تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع امیرا کدل علاقے میں مقیم کولکتہ سے تعلق رکھنے والے درزی کی برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے اور بعد از مرگ متوفی غیر مقامی درزی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کلکتہ کے رہنے والے ایک درزی کی سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ہفتہ کو برین ہیمرج کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

جنوبی ضلع شوپیان میں خونریز تصادم آرائی ،4جنگجو جاں بحق

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں4جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرا ئع کا حوالہ دیتے ہوئے چار جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم لکھا ہے کہ جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی ہے ۔ اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

تازہ ترین