تازہ ترین

کولگام میں پولیس پارٹی پرجنگجوﺅں کا حملہ، شہری زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کے روز جنگجوﺅں نے پولیس کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کی شناخت محکمہ صحت کے ملازم ، متیاز احمد ساکن گھاسی پورہ ونپوہ کے طور ہوئی ہے جو سب ضلع اسپتال یاری پورہ میں تعینات ہے۔زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر نگہت نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام شہری کے” شدید “زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ فورسز کی بھاری جمعیت نے فوری طور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کی ہے۔ ایک اور خبر رساں ایجنسی کے این او نے پولیس

سرینگر کا60سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد35

سرینگر//سرینگر کے نور باغ کا ایک60سالہ شہری جمعرات کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد35ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ شہری کو صدر اسپتال سے دو روز قبل منتقل کیا گیا تھا جب اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹر سلیم کے مطابق مذکورہ شہری آج انتقال کرگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں اب تک35کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ان میں8کا تعلق سرینگرسے،7کا تعلق بارہمولہ،5 کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان،مزید2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 1کا تعلق کپوارہ اضلاع جبکہ باقی ماندہ5 کا تعلق جموں صوبے سے تھا۔    

ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں پر ایچ سی کیو ٹیسٹ پر روک ہٹالی

جنیوا/نئی دہلی//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سالیڈیریٹی ٹرائل کے تحت کورونا وائرس ’کوویڈ 19‘ کے مریضوں پر ہائی ڈروکسیکلوکوین کے ٹیسٹ پر لگائی گئی روک ہٹا لی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبرئیسس نے کوویڈ 19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں بدھ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ سالیڈیریٹی ٹرائل میں ہائیڈروکسیکلوکوین (ایچ سی کیو)کےسلسلے میں پیدا فکروں کے درمیان پچھلے ہفتے اس دوا کے استعمال پر عارضی روک لگائی گئی تھی۔ایسا احتیاط کے طورپر کیا گیاتھا۔اس دوران سالیڈیریٹی ٹرائل کی ڈاٹا سیفٹی اور نگرانی کمیٹی نے ٹیسٹ کے اعدادو شمارکا مطالعہ کیا ہے۔کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے پروٹوکول میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا،”کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر سالیڈیریٹی ٹرائل کےایگزیکیوٹو گروپ نےایچ سی کیو سمیت سالیڈیریٹی ٹرائل

دنیا میں کوورنا سے 64.98 لاکھ لوگ متاثر، 3.86لاکھ کی موت

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی//عالمی وبا کوورنا وائرس (کووڈ 19) دنیا بھر میں اب تک 64.98 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.86 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کوورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6498486 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 385649 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 2706352 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کوورنا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوورنا انفیکشن کے ریکارڈ 9304 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور اب کل کوورنا متاثرین کی تعداد 216919 ہو گئی ہے۔ وہی اس دوران 260 اف

ضلع پونچھ کے آٹھ گاﺅں میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں آٹھ گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔  

ملک میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد نئے معاملے،متاثرین کی تعداد تقریبا 2.17 لاکھ

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہو گئی ہے۔ اس دوران ری

پٹن میں ٹریکٹر اُلٹنے سے1لقمہ اجل2 افرادزخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعرات کو ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو مزید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ونیگام بالا نامی گاﺅں میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا اور اس میں سوار تین افراد اس کی زد میں آگئے۔ زخمیوں کو پٹن اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ جاں بحق شہری کی شناخت غلام حسن خان ولد عبد الاحد خان ساکن ونیگام بالا کے طور ہوئی ہے۔  

تازہ ترین