لاک ڈاﺅن5.0کیلئے راہنما خطوط جاری، پابندیوں میں30جون تک توسیع

سرینگر// کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے راہنما خطوط جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے۔  وزارت داخلہ نے راہنما خطوط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹینمنٹ زونوں میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی۔ ضابطے کے مطابق، اسکولوں اور سنیما ہالوں کے کھولے جانے سے متعلق فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے مطابق لیا جائے گا۔  نئے راہنما خطوط کے مطابق پہلے مرحلے میں ماہ جون کی8تاریخ سے عبادتگاہیں، ریستورانٹ، ہوٹل،شاپنگ مال کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بین ریاستی اور بین الریاستی نقل و حمل پر پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔ رات 9بجے سے صبح5بجے تک شبانہ کرفیو نافذ رہے گا جس دوران کسی نقل و حمل کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو غیر کنٹینمنٹ زونوں کے بارے میں فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔  

امریکہ کا ڈبلیو ایچ او سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن// کورونا وائرس پھیلنے پر پیدا تنازعے نے بالآخر سنگین شکل اختیار کر لی اور امریکہ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد بند کر دی او ر اسکے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او پر چین کی 'کٹھ پتلی' ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونیلڈ ٹرمپ نے کل کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکہ کی جانب سے جو رقم دی جاتی تھی وہ اب دوسری تنظیموں اور ضرورت مند ممالک کو دی جائے گی تاکہ وہاں کورونا کی وبا سے نمٹا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے کل وائٹ ہاو¿س کے روز گارڈن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ چینی حکام نے کورونا وائرس کی وبا حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو اندھیرے میں رکھا۔ اس کے بعد عالمی تنظیم نے بھی بھی کووڈ 19 کی بابت دنیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کا قیام 1948 میں اقوام متحدہ

جواہر نگر گوردوارہ میں نقب زنی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی

سرینگر//پولیس نے سنیچر کو جواہر نگر سرینگر میں واقع گوردوارہ میں چوری کی واردات کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نقب زن ایک کھڑکی توڑ کر جواہر نگر گوردوارہ میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود کچھ نقدی اڑالیکر فرار ہوگئے۔ نقب زنوں نے گوردوارے میں موجود لکڑی کی سیف کو بھی توڑ ڈالا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوردوارے میں نقب زنی کے وقت ایک مہنت اور محافظ موجود تھے۔ تاہم پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ گوردوارے میں موجود لوہے کی سیف محفوظ ہے اور نقب زن اس کو کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس سٹیشن راجباغ میں ایف آئی آر نمبر42/2020کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے حکام نے جائے واردات کا معائینہ کرنے کے بعد ملوث افراد کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔  

اُوڑی میں بی ایس ایف گاڑی نالے میں جاگری، کوئی جانی نقصان نہیں

اوڑی/شمالی کشمیر کے اوڑی میں بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کی ایک گاڑی حادثاتی طور نالہ میں گر گئی۔ اطلات کے مطابق سنیچر کو بعد دوپہر اوڑی کے نامبلہ گاوں میں بارڈر سیکورٹی فورسزکی ایک گاڑی حادثاتی طور ایک نالہ میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی اہلکار کو کوئی گزندنہیں پہنچی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ نامبلہ کے نزدیک گن پوسٹ نامی فوجی چوکی کے پاس پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں اُس وقت کوئی سوار نہیں تھا اور کھڑی گاڑی اچانک نالے میں جاگری۔  

پونچھ میں ایل او سی پر آر پارگولہ باری، جانی یا مالی نقصان نہیں

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح قریب دس بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اس حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

پولیس اہلکار کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کٹھوعہ پولیس اسٹیشن بند

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا زنانہ پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک اس کا کام کاج بھی سنبھالے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔  

اُوڑی میں دو بھائیوں کے مکانات آگ کی واردات میں خاکستر

اوڑی/اوڑی میں کنٹرول لائن پر واقعہ گوالتہ نامی گاﺅں میں آگ کی ایک واردات میں دو بھائیوں کے رہائشی مکانات نذر آتش ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح گوالتہ اوڑی میں عبدالمجید ولد ساس گیگی کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ نے مکان کو چند ہی منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ساتھ ہی عبد المجید کے دوسرے بھائی خادم حسین کا رہائشی مکان تھا جسے آگ نے پھیل کر اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر میں تبدیل کردیا۔ ٓاگر چہ مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقعہ پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پا سکے اور نہ دونوں رہائشی مکانوں میں موجود سامان کو بچاسکے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس کا خارج ہونا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ گوالتہ اوڑی کا یہ علاقہ سڑک سے دور ہے اس لئے بچاﺅ کارروائی کے لئے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑی بھی مو

ملک میں کورونا وائرس کے 7964 نئے کیس،متاثرین کی تعداد1,73,763

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7964 نئے کیس درج کئے گئے ہیں اور 265 افراد کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس مدت میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور 11،264 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1,73,763لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4971 افراد کی موت پوچکی ہے۔ ملک میں 82،370 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب یہاں کورونا وائرس انفیکشن کے 86 ہزار 422فعال معاملے ہیں۔ اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2682 نئے کیس سامنے آئے ہیں ا

کولگام میں درخت سے جموں کے شہری کی لٹکتی لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ہفتے کو ایک درخت سے ایک شہری کی لاش لٹکتی حالت میں بر آمد کی گئی۔ یہ واقعہ ضلع کے نیپورہ نامی علاقے میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق 32سالہ روندر سنگھ ولد دیوا سنگھ ساکن جگر سمبلی پریال جموں، کی لاش کو نیپورہ میں ایک درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ حکام کے مطابق لاش کو لازمی طبی لوازمات کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

کولگام میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر//پولیس نے سنیچر کے روز کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنوبی ضلع کولگام میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔یہ فورسز آپریشن ضلع کے وامپورہ نامی گاﺅں میں عمل میں لایا گیا جہاں چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم ہوا۔  وامپورہ تصادم کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے”وامپورہ کولگام میں جاری آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے“۔ اس سے قبل آج علی الصبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ جمعیت نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد وامپورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔جونہی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور اس طرح طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جس کے دوران دو جنگجوجاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین