تازہ ترین

پاندچھ گاندربل میں جنگجوﺅں کا حملہ،بی ایس ایف اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی: پولیس

سرینگر//جنگجوﺅں نے بدھ کے روز گاندر بل ضلع کے پاندچھ علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی ایک ٹیم کو نشانہ بناکر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکاروں کی ایک پارٹی پاندچھ چوک میں موٹر سائیکل پر سوار جنگجوﺅں کی طرف سے چلائی جانے والی اندھا دُھند گولیوں کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کوعلاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے تاہم دونوں اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ دریں اثناءحملے کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

پونچھ میں ایل او سی کے تین سیکٹروں پر آر پار گولہ باری

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرنی، قصبہ اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ پانچ روز سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرنی اور دگوار سیکٹروں میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا

دنیا میں کورونا وائرس سے 3.23 لاکھ ہلاکتیں ،قریب 49 لاکھ متاثر

 نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس کے کیس دنیا بھر میں دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور پوری دنیا میں اس جان لیوا وائرس کے قہر سے اب تک 3.23 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 4،897،567 ہو گئی ہے جبکہ کل 323،286 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور اب یہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے. مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 106750 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3303 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 42298 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیس ظاہر

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5611 کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3303 ہو گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والےلوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے ز

این آئی اے کے ہاتھوں کشتواڑ میں حزب المجاہدین جنگجو کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور آر ایس ایس عہدیدار اور اس کے حفاظتی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے گذشتہ رات ایک چھاپہ مار کر مذکورہ جنگجو کو ضلع کے ہنجالا علاقے سے گرفتار کرلیا۔ حکام نے گرفتار شدہ کی شناخت رستم علی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا نام این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل تھا جو ادارے نے آر ایس ایس عہدیدار کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پیش کر رکھا ہے۔ آر ایس ایس عہدیدار چندر کانت شرما کو اپنے حفاظتی اہلکار سمیت گذشتہ برس ماہ اپریل میں ایک حملے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کا الزام حزب پر ڈالتے ہوئے مبینہ طور ملوث جنگجوﺅں کی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں نثار احمد شیخ،نیشاد احمد اور آزاد ن

اننت ناگ کی خاتون کورونا وائرس سے فوت،تعداد18ہوگئی

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کی ایک چالیس سالہ خاتون جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھی، سرینگر کے ایک اسپتال میں جاں بحق ہوگئی ہے۔ مذکورہ خاتون کے انتقال سے جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد19تک بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو6اپریل کے روز کسی بیماری کے علاج کیلئے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ (سکمز) میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُس کے نمونے حاصل کئے گئے۔ اس کا کورونا ٹیسٹ12مئی کو مثبت آیا تھا۔  

تازہ ترین