نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار: فاروق عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو صدیوں تک فیروزاں رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کشمیر کا اکثریتی طبقہ اپنے اقلیتی طبقہ کیساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔   انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پورے ملک میں مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اُس وقت صرف کشمیر ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یہاں کے اکثریتی طبقے نے اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ہر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں مل جُل کر معمول کی زندگی گذارتے رہے۔   ان باتوں کا اظہارڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنڈتوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   انہوں نے کہا کہ 1947میں جب م

بانہال کا شہری پر اسرار طور ریاسی سے لاپتہ| لواحقین کا احتجاج

  بانہال// ریاسی میں ریلوے تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے بانہال کے ایک شخص کے پر اسرار حالات میں لاپتہ ہونے کے خلاف قصبہ بانہال میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرکے انہیں شاہراہ پر دھرنا دینے سے باز رکھا۔   بانہال کے ڈولیگام اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ ریاض احمد وانی عمر 40ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکنہ آڑپورہ ڈولیگام بانہال 12 مئی جمعرات کی شام سے ریاسی سے اس وقت سے لاپتہ ہے جب وہ اپنی رہائش سے زیر تعمیر ریلوے ٹنل  ریلوے ٹنل میں اپنی ڈیوٹی کیلئے نکلا تھا۔    انہوں نے کہا کہ ریاض احمد ریاسی کے علاقے میں ایک نجی ریلوے ٹنل تعمیراتی کمپنی IVRCL کے ساتھ کام کر رہا ہے۔  اس نے جمعرات کی شام زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13میں داخل ہونے سے پہ

بھاجپا کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملی ٹینسی دوبارہ ابھری:ہرش دیو سنگھ

جموں//جموں و کشمیر میں موجودہ بحران کے لئے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےسابق وزیر اور سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بھاجپا کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بے گناہوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور خون خرابہ ہوا۔   انہوں نے کہا کہ عوامی حکومتوں کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی تقریباً ختم ہو چکی تھی لیکن موجودہ حکمرانوں کے لاپرواہی کے تجربات کے نتیجے میں 90کی دہائی کے اوائل میں سابقہ ریاست میں سکیورٹی کا منظرنامہ بتدریج بگڑ گیا۔   ہرش دیو سنگھ نے کہا ، " بھاجپا حکومت ہر روز ہر معاملے اور ہر پُرتشدد کارروائی کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کرتی ہے، آپ محض پاکستان کو لعن طعن کر کے اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ یہ آپ کا بنیادی فرض اور آئینی ذمہ داری ہے کہ آپ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کریں جس میں آپ بری طرح ناکام ہ

قاضی گنڈ:جاری کشیدگی کے درمیان مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کیں

سری نگر//  ایک ایسے وقت میں جب بڈگام کے وسطی ضلع میں تحصیل دفتر چاڈورہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے بعد کشمیر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، مسلمانوں اور کشمیری پنڈت برادری کے  لوگوں نے ایک عمر رسیدہ کشمیری پنڈت80سالہ خاتون کی آخری رسومات قاضی گنڈ کے وائی کے پورہ میں ادا کرکے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت پیش کیا۔   تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے والی ایک معمر پنڈت خاتون کی آخری رسومات ہمسایہ مسلمانوں نے انجام دیں۔   مذکورہ خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی گاؤں کے لوگ مرد و زن ان کے گھر کی طرف روانہ ہونے لگے اور جہاں خواتین ایک طرف لواحقین کی ڈھارس بندھانے میں لگ گئیں وہیں مرد مرحومہ کے آخری رسومات انجام دینے کے انتظامات میں جٹ گئے۔   مقام

حالیہ ہلاکتوں، حد بندی پینل کی حتمی رپورٹ کے متعلق پی اے جی ڈی کا اجلاس

  سری نگر//عوامی اتحاد برائے گپکار ڈیکلریشن کی ایک میٹنگ ہفتہ کو سرینگر میں شروع ہوئی ہے جس میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   خبر رساں ایجنسی کے این او نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتحاد کے ارکان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائش گاہ پہنچے جہاں صبح 11:30بجے ایک میٹنگ شروع ہونے والی تھی۔   ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں اور حد بندی کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی حتمی رپورٹ بھی شامل ہے۔   اس خبر کےشائع ہونے کے وقت تک اجلاس جاری تھا۔  

کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔   سرکاری ذرائع نے کے ڈی سی کو بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے شوپیان میں چھاپے مار رہے ہیں۔   جانچ ایجنسی نے مشتاق احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکنہ نیو کالونی فیتھ پورہ بارہمولہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔   اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔   ایک اہلکار نے کے ڈی سی سے تصدیق کی اور کہا کہ این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔  

اداکارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی

سری نگر// ملک کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکار جہاں وادی کشمیر کے دلفریب ودلکش سیاحتی مقامات میں فلموں کی شوٹنگ کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں وہیں تھکن کو دور کرنے اور اپنے ذہن و دماغ کی تر وتازگی کے لئے کشمیر کی سیر کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔   یہی وجہ ہے کہ وادی کے کسی نہ کسی سیاحتی مقام پر ان ادا کاروں کو کہیں نہ کہیں ضرور شوٹنگ، ٹریکنگ یا سیاحت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔   حال ہی میں معروف گلو کار اودت نرائن نے یہاں ایک المبم کی ریکارڈنگ کے لئے شوٹنگ کی اور آج بالی ووڈ کی معروف ادا کارہ سارہ علی خان پہلگام میں ٹریکنگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔   موصوف ادا کارہ نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سطح سمندر سے زائد از 36 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تولین جھیل کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے 26 کلو میٹروں کی طویل اور دشو

سری نگر: حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت

سری نگر//گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی ہفتہ کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔   ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی کے طور ہوئی ہے، جو احمد آباد گجرات کے رہائشی صدیقی بھائی منصور کی اہلیہ ہے، جو ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی، سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔   تاہم، ڈاکٹروں نے معمر خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مردہ قرار دے دیا۔

بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمہ اجل| لواحقین کا قتل کا الزام

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔   تاہم مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔   اہل خانہ نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ کل رات تقریباً 8.30 بجے وہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کے لیے بلایا۔ "لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔"   شہری کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے جسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوگام منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔   لواحقین نے انتظامیہ سے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔   ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے

سوپور میں سرگرم جنگجو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر// شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 32 آر آر، جموں وکشمیر پولیس اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے 13اور 14مئی کی درمیانی رات کو روہامہ رفیع آباد میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اور اس دوران ایک سرگرم جنگجو کودھر دبوچ کر سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔   انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار جنگجو کی شناخت رضوان شفیع لون ولد محمد شفیع لون ساکن شوگپورہ ماگام ہندواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔   اُن کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران جنگجو کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور پانچ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔   پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لشکر جنگجو کی گرفتار

رام بن میں فوجی اہلکار کی مبینہ خود کشی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ہے‘۔   انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔   مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے بطور ہوئی ہے۔   جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقا

جموں کے آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجکر 45 پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔   انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

تازہ ترین