جموں کشمیر میں مزید1965کورونا کیس، تعداد154407

سرینگر//کورونا وائرس کا پھیلاﺅ لگاتار جاری ہے اور جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1965افراد کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔ان میں 1176کا تعلق وادی کشمیر جبکہ789کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد154407تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں590،بارہمولہ میں198،بڈگام میں68،پلوامہ میں62،کپوارہ میں54،اننت ناگ میں 105،بانڈی پورہ میں13،گاندر بل میں23،کولگام میں35اور شوپیان میں28کورونا کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں469،ادھمپور میں68،راجوری میں45،ڈوڈہ میں27،کٹھوعہ میں31،سانبہ میں31،کشتواڑ میں15،پونچھ میں13،رام بن میں39اور ریاسی میں51کیس سامنے آئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے پٹن میں بینک لوٹا، گارڈ کی بندوق بھی چھین لی

سرینگر//نامعلوم مسلح افراد نے شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ کو لوٹ کر وہاں تعینات گارڈ کی بارہ بور بندوق بھی اڑالی۔یہ واقعہ پٹن کے شیر آباد کھورعلاقے میں پیش آیا۔۔ نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام نے بارہمولہ کے ایس ایس پی رئیس احمد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ چار مسلح افرادنے بینک شاخ میں داخل ہوکر وہاں سے کچھ رقم لوٹ لی۔مذکورہ افراد نے بینک گارڈ کی12بور رائفل بھی چھین لی اور اس چھینا جھپٹی میں مذکورہ گارڈ کو معمولی چوٹ بھی آئی۔ دریں اثناءپولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی ہے نیز لٹیروں کی تلاش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔  

کشمیری نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی کی 12 روزہ مہم مئی میں: دفاعی ترجمان

سری نگر// انڈین آرمی نے کشمیری نوجوانوں کے لئے ماہ مئی میں قریب دو ہفتوں پر محیط ایک بھرتی ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے میں 17 مئی سے 28 مئی تک منعقد کی جائے گی جس میں وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع سے وابستہ خواہشمند نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے میں 17 سے 28 مئی تک ایک ریکروٹمنٹ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، پلوامہ، بڈگام، کپوارہ، شوپیان، گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام کے خواہشمند نوجوان شرکت کرسکتے ہیں۔  

پٹن میں ایک خاتون شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو شمالی ضلع پٹن کی ایک خاتون کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے اس کیس میں ایک اور شخص کو بھی گرفتار کرکے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں نے مل کر قتل کا جرم انجام دیا۔ پولیس کے مطابق 34سالہ محمد الطاف ملک ولد غلام رسول ملک ساکن سیری وارپورہ اور خانہ دامادمرحوم عبد الرزاق گنائی کو 8اور9مارچ کی درمیانی شب اپنے ہی گاوں رینجی پٹن میں مردہ حالت میں پایاگیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے الطاف کی لاش کو بھی قبر کشائی کے ذریعے نکالا اور اس کا پوسٹ مارٹم کرایا۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے بعد اس سلسلے میں پٹن تھانے کے اندر ایف آئی آر نمبر62کے تحت کیس درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ الطاف کے قتل میں اس کی بیوی کا ہاتھ ہے جس کو

کورونا صورتحال کی وجہ سے امرناتھ یاترا کیلئے رجسٹریشن عارضی طور معطل

سرینگر//مہلک کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر امرناتھ یاترا2021کیلئے رجسٹریشن کا کام جمعرات کو عارضی طور معطل کیا گیا۔ یہ اطلاع شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے ایک ٹویٹ میں دی۔ بورڈ کے مطابق کورونا سے پیدا صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور جونہی اس میں کوئی بہتری آتی ہے تو رجسٹریشن کا کام پھر سے شروع کیا جائے گا۔

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں فزیکل کلاس ورک 15مئی تک معطل

سرینگر//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ،راجوری کی انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک آرڈر کے مطابق یونیورسٹی میں سبھی فزیکل کلاس ورک 15مئی تک ملتوی کی گئی ہیں۔ یہ احکامات کورونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے ڈین افیئرس پروفیسر اقبال پرویز کی طرف سے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔    

سابق رکن قانون سازیہ ٹھاکر پورن سنگھ کا اتراکھنڈ سے لوٹنے کے بعد انتقال

سرینگر//سابق جموں کشمیر کے قانون سازیہ کے رکن اور وزیر مملکت ٹھاکر پورن سنگھ جمعرات کو انتقال کر گئے۔ کم و بیش75سالہ ٹھاکر نے کانگریس میں کچھ عرصہ گذرانے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔  آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوکر ٹھاکر نے اسمبلی حلقہ درہال کی نمائندگی 2002تک کی جس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئے اوروزیر مملکت بنایا گیا۔ ٹھاکر نے2014میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ضلع راجوری میںبدھل علاقے کے بادھل کے رہنے والے ٹھاکر حال ہی میں اتراکھنڈ میں منعقدہ ایک مذہبی اجتماع میں شرکت سے لوٹے تھے۔جس کے بعد وہ بیمار ہوگئے اور انہوں نے آج آخری سانس لی۔  

ضلع سانبہ میں زنگ آلودہ گرینیڈ اور191گولیاں بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو دعویٰ کہ انہوں نے ضلع سانبہ میں گذشتہ رات کے دوران ایک زنگ آلودہ گرینیڈ اور 191گولیاں بر آمد کیں۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران یہ بر آمدگی ضلع کے کھیدیان گاوں میں عمل میں لائی گئی ۔ بر آمد شدہ چیزوں میں ایک گرینیڈ،303بندوق کی191گولیاں،20چارجر کلپ(سبھی زنگ آلودہ) شامل ہیں۔ یہ بر آمدگی ایک نالے سے عمل میں لائی گئی اوراس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

سیتا رام یچوری کے جواں سال بیٹے کی کورونا سے موت

نئی دہلی// مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش کی جمعرات کو کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔  یچوری نے آج صبح ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”بہت دکھ کے ساتھ مجھے مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو آج صبح کووڈ۔ 19 میں کھو دیا ہے۔ میں ان سبھی ڈاکٹروں، نرس، صحت کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکن اور ہمارے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کا علاج کیا اور ہمیں امید دلائی“۔ کووڈ۔ 19 سے متاثر 35 سالہ آشیش یچوری گڑگاو¿ں کے میدانتا اسپتال میں دو ہفتوں سے داخل تھے اور ان کی حالت میں بہتری بھی آرہی تھی لیکن آج صبح ساڑھے پانچ بجے اچانک ان کی موت ہوگئی۔  

کورونا بحران سنگین تر؛ ملک میں314835نئے کیس، 2104کی موت

نئی دہلی// ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے ، جنہیں ملاکراب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 2104 م

بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں،24 اپریل سے موسم میں بہتر ی کی توقع

سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ نیم شب سے ہی بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اپریل کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہے گا اور کہیں کہیں بارشیں ہوں گی تاہم 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ ادھر وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن سے کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگارغلام نبی رینہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سے ہی گاندربل، کنگن، گنی ون اوراس کے مضافات میں موسلادھار بارشیں جبکہ زوجیلا، گومری،منی مرگ، سونہ مرگ، گگن گیر کلن گنڈ میں تازہ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ زوجیلا میں دس انچ،سونہ مرگ، چار انچ، گ

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند روز بعد کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سکمز میں داخل

سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند روز بعد گذشتہ شب یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں داخل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد، جن کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت ایا تھا، کو کووڈ نمونیہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بدھ کی شام شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں داخل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ سکمز میں کورونا وائرس کے نوڈل افسر ڈاکٹر جی این یتو نے بتایا کہ پروفیسر طلعت احمد کو گذشتہ شام قریب نو بجے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔  

معروف اسلامی اسکالر وحیدالدین خان انتقال کرگئے

نئی دہلی// ہندوستان کے معروف اسلامک اسکالر اور پدم بھوشن سے سرفراز مولانا وحیدالدین خان کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925 کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ مدرسة الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکرتھے۔ وہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین اور ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔ وہ 1967 سے1974 تک الجمعة ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالع کی جاتی ہیں۔ خان صاحب پانچ زبانیں جانتے تھے (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان دیتے تھے۔ مولانا وحیدالدین خاں عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مشن تھا مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ، اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرنا، مسلمانوں می

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کےلئے ووٹنگ شروع

کولکاتا// مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔ چھہ مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں چوپڑا ، اسلام پور ، گولپوکھر ، چاکولیا ، کرندیدھی ، ہیمت آباد (محفوظ) ، کالیا گنج (محفوظ) ، رائے گنج ، اتاہار ، کریم پور ، تپتا ، پلاشی پاڑا ، کالی گنج، نقش پاڑا ، چھپرا ، کرشن نگر شمالی، نودیپ ، کرشن نگر جنوبی، با گدا (محفوظ) ، بنگاو¿ں شمالی (محفوظ) ، بنگون جنوبی (محفوظ) ، گائے گھاٹ (محفوظ) ، سوروپ نگر (محفوظ) ، بادوریہ ، ہووڑہ ، اشوک نگر ، امڈانگا ، بیج پور ، نیہاٹی ، بھاٹپر ، جگت پال ، نواپاڑا ، بیرک پور ، کھرداہا ، دم دم شمالی ، بھاٹر ، پوروستھلی جنوب ، پور وستھلی شمالی ، کٹوا ، کیٹوگرام ، منگل کوٹ ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔ ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں

بارہمولہ کا 85 سالہ شہری کورونا وائرس سے فوت

بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو کورونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لی۔دلنہ بارہمولہ کے ایک 85 سالہ شخص کو 20 اپریل کے روز ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھاجہاں اس نے آجآخری سانس لی۔ مذکورہ شہری کی علالت کے بعد اس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس طرح سے ضلع بارہمولہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 186 پہنچ گئی۔  بارہمولہ میں گذشتہ روز کورونا کے 232 مثبت کیس سامنے آئے تھے۔  

تازہ ترین