تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے835نئے کیس

 سرینگر// ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور یہاں جمعرات کو اس وائرس کی وجہ سے مزید835افراد انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد135662ہوگئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں555کا تعلق وادی کشمیر جبکہ280کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ349کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا جہاں74،ضلع بڈگام میں24،پلوامہ میں8،کپوارہ میں31،اننت ناگ میں22بانڈی پورہ میں18،گاندربل میں7،کولگام میں13اور شوپیان ضلع میں3کورونا کیس سامنے آئے۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں148نئے کیس سامنے آگئے۔  

جنوبی قصبہ شوپیان میں فورسز آپریشن کے دوران معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی قصبہ شوپیان میں جمعرات سہ پہر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جان محلہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ”سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہیں“۔  

شمالی ضلع کپوارہ میں60کروڑ روپے مالیت کی ہیروئین ضبط: پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کی گرفتاری عمل لاکر اُس کی تحویل سے60کروڑ روپے مالیت کی ہیروئین بر آمد کی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹ ورک کے دوسرے ممبران کی شناخت کی گئی ہے اور اُن کی تلاش کی جارہی ہے۔ گرفتار مبینہ جنگجو اعانت کار کی شناخت مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ ساکن پنج ترن کرناہ کے طور کی گئی ہے جس کی تحویل سے پولیس کے مطابق9کلو گرام نشہ آور اشیا بر آمد کی گئی ہے جس کی قیمت60کروڑ روپے بنتی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ نیٹ ورک پاکستان میں مقیم اپنے ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھا اور یہ نشہ آور اشیا کا کاروبار کرتا ہے تاکہ کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جاسکے۔اس نیٹ ورک کا مقصد پولیس کے مطابق یہ بھی تھا کہ وادی کے نوجوانوں کو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے پ

جنوبی ضلع کولگام میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں آگ کی بھیانک واردات نے چھ کنبوں کو کچھ گھنٹوں میں ہی بے گھر کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہامجی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں کی طرف سے آگ کو قابو میں کرنے سے قبل چھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

کٹھوعہ جیل میں پنجاب کے قیدی کی مبینہ خودکشی

سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے جیل میں جمعرات کی صبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی کو واش روم میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ جیل میں جمعرات کی علی الصبح پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک 43 سالہ قیدی کو ایک واش روم میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ انہوں نے مہلوک قیدی کی شناخت 43 سالہ راجندر سنگھ ولد نشتر سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے جو منشیات سمگلنگ کے ایک کیس میں بند تھا۔  

کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں ایک نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں جمعرات کی صبح ایک نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ہیہامہ جنگلات میں کچھ خواتین جو وہاں مشروم جمع کرنے کے لئے گئی ہوئی تھیں، نے ایک نوجوان کی لاش دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین نے اس بارے میں اپنے گاو¿ں کے کچھ مردوں کو مطلع کیا جنہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔  

جموں ائر پورٹ پر این آئی اے کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی یا این آئی اے نے جمعرات کو جموں ائر پورٹ پر ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔ نیوز ایجنسی کے این او نے این آئی اے کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ باقی تفاصیل کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ این آئی اے کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی کیسوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ایجنسی نے ابھی تک سینکڑوں افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے جن میں سیاست دان، تاجر،طالب علم اور صحافی بھی شامل ہیں۔  

جھلس کر زخمی ہونے والی جنوبی کشمیر کی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھی

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جو خاتون رسوئی گیس رسنے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہوئی تھی وہ جمعرات کو صدر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔ راجہ بانو زوجہ عبد القیوم ساکن مٹن کی عمر54سال تھی اور اُس کا آدھا جسم جھلس کر زخمی تھا۔ اُسے واقعہ پیش آنے بعد نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں سے اُسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق راجہ بانو کئی دن تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھی۔  

ملک میں کورونا وائرس کے126789نئے مریض اور 685ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 126789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 59258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11851393 ہوگئی۔  

سرینگر میں17سالہ مزدور سڑک حادثے میں جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع کا ایک17سالہ مزدور سرینگر سونہ وار کے جی بی پنتھ اسپتال کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں جمعرات کی صبح جاں بحق ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عمر قادر گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن واکورہ گاندربل کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے میں واکورہ کا رہنے والا ہی 22سالہ دانش احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ زخمی ہوگیا۔  

کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار:سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق

واشنگٹن// موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ اس آن لائن ٹول کو ’اسپل اوور‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی نے بتایا کہ’ اسپل اوور‘ میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید

وزیر اعظم مودی نے کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمز ) میں کورونا مخالف ویکسین کی دوسری خوراک کاٹیکہ لیا۔ ویکسین لینے کے بعدمودی نے ٹویٹ کیا ”آج میں نے ایمز میں کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی“۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی ان چند طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔  

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی نہ رہے

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ریاض پنجابی جمعرات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اُن کے گھریلو ذرائع کے مطابق پروفیسر پنجابی نے آج سویرے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ادب اور تعلیم میں پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر پنجابی نے یکم جنوری2008سے یکم جون2011تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے ۔ اُنہوں نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ کئی کتابوں اور تحقیقی مضامین کے مصنف تھے۔مرحوم پروفیسر پنجابی نے یورپ، ایشیا،افریقہ اور آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں میں تحقیقی تقاریر کی ہیں۔ ریاض پنجابی کے انتقال پر سماج کے ادبی اور علمی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  

تازہ ترین