تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن// امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی تھی ، جسے 55-45 کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دیکر مسترد کردیا۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6 جنوری2021 کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کیلئے قراردادپاس کی گئی ہے۔  

وادی کشمیرمیں سردی کا زور برابر جاری

سری نگر//وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’‘چلہ کلان‘ اپنے آخری ایام کے دوران بھی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث اہلیان وادی کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 30 جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 31 جنوری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں اگرچہ گذشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی تاہم وادی کے باقی حصوں میں سردیوں کا زور برابر جاری رہا۔  

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلے میں 22 ایف آئی آر درج

نئی دہلی// دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے فساد پھیلانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہےں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔  

ملک میں 12689نئے کورونا وائرس کیس،137ہلاکتیں

نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12689رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران13320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی۔

کولگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک،3 زخمی

سرینگر// فوج نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میںجنگجوﺅں کے ایک حملے میں تین فوجی اہلکار زخمی جنہیں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جنگجوﺅں نے ایک فوجی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کو چوٹیں آئیں اور جنہیں سرینگر میں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق بعد ازاں اسپتال میں ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس سے قبل شمسی پورہ علاقے میں آج صبح جنگجوﺅںنے فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وائرس کی زد میں آکرمرنے والوں کی تعداد 21.56 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دنیا میں اس موذی وبا سے اب تک 5.53 کروڑ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔  

کولگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں4فوجی اہلکار زخمی:فوج

سرینگر// فوج نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میںجنگجوﺅں کے ایک حملے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جنگجوﺅں نے ایک فوجی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کو چوٹیں آئیں اور جنہیں سرینگر میں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق شمسی پورہ علاقے میں آج صبح جنگجوﺅںنے فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ شمسی پورہ جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پڑتا ہے۔  

جنوبی ضلع کولگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں 2فوجی اہلکار زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں کے ایک حملے میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔  

بائیڈن اور پوتن کا کئی امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیکٹیکل ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ”صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا“۔  ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  

گذشتہ ماہ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں زخمی صورہ سرینگر کا شہری دم توڑ بیٹھا

سرینگر//صورہ سرینگر کا شہری جو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں گذشتہ ماہ زخمی ہوا تھا، بدھ کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ نادف حنیف خان ساکن صورہ کو نا معلوم بندوق برداروں نے گذشتہ برس یکم دسمبر کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نادف تب سے سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں اُس نے آج صبح سویرے آخری سانس لی۔  پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔