تازہ ترین

پاکستان کے 300سے 400 شدت پسند درندازی کی فراق میں: نرونے

نئی دہلی// آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے سنیچر کو پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300سے400 درانداز جموں ۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کے انتظار میں ہیں۔   جنرل نرونے نے یہاں کریپا پریڈ گراونڈ میں آرمی ڈے کے موقع پر کہاکہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300-400دہشت گرد جموں۔کشمیر میں دراندازی کرنے کے موقع کا انتظار کررہے ہیں لیکن کنٹرول لائن پر فوجی مہمات اور فوج کے مضبوط ’انسداد دراندازی گرڈ‘ نے کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔    انہوں نے کہاکہ ڈرون کے ذریعہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی سرحد پار سے کوشش کی جارہی ہے۔   انہوں نے کہاکہ ہندستان فوج سرحدوں پر حالات کو یکطرفہ بدلنے کی کوششوں کی اجازت نہیں دے گی اور ملک کا تحمل فطری قوت سے پیدا ہوا ہے اور اسے معمول

بانڈی پورہ میں لشکر کے تین اعانت کار گرفتار: پولیس

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ممنوع تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔   پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ قصبہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں ملی ٹینٹ معاونین کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 26آر آر، 3بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ آپریشن طور پر آپریشن شروع کیا   جس دوران تین اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔   پولیس ذرائع نے گرفتا رشدگان کی شناخت غلام محمد ، ارشاد حسین ساکنان اشٹنگو بانڈی پورہ اور عاشق حسن ساکن سوپور کے بطور کی ہے۔   انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے۔   اُن کے مطابق گرفتار معاونین می

سوریا نمسکار " کے متعلق حکومت کی وضاحت حقیقت پر مبنی نہیں:سوز

  سری نگر// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ”یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری ایڈمنسٹریشن نے ”سوریا نمسکار “میں شریک ہونے کےلئے اپنے حکم نامے کو اب دوسرے رنگ میں پیش کیا ہے ،جیسے کہ سوریا نمسکار میں شامل ہونا مکمل طور لوگوں کی مرضی پر منحصر تھا۔   انہوں نے بتایا کہ سرکاری حکم نامہ نمبر DC-HE//2021/77 بتاریخ 12-01-2022 میں اس طرح کہا گیا تھا،   14 جنوری 2022 کے روز مکر سنکراتھی منانے کےلئے حکومت ہند کے منشا کے مطابق لوگوں کو بڑی تعداد میں سوریا نمسکار کی ورچول تقریب میں شامل ہونا چاہئے اور یہ شمولیت آزادی کا امرت مہا اتسو تقاریب کا حصہ تصور کیا جائےگا۔   حکومت کے حکم نامے میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ ،"اس تقریب کو عوام کی کامیاب تقریب اُسی صورت میں

جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات 42 ڈاکٹر و طبی اہلکار کورونا میں مبتلا

سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کی ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک دوسرے ہسپتالوں میں تعینات کم سے کم 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کا ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران جی ایم سی سری نگر سے منسلک شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال، ایل ڈی ہسپتال، سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ اور دیگر منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 130 ڈاکٹروں اور 120 پیرا میڈیکل عملے کے اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے سے اس وبا کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مشکلات

کورونا وائرس: جموں ضلع کے مزید 8علاقے بندش والے زون قرار

جموں// جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں مزید 8علاقوں کوبندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلعے میں وائرس کے ریکارڈ توڑ معاملات درج ہونے کے بعد آٹھ علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔   انہوں نے بتایا کہ کیلاش نگر تالاب تلو جموں، شاپنگ سینٹر بخشی نگر جموں، ترکوٹا نگر سیکٹر چار، بشنا وارڈ تین، روپ نگر سیکٹر آٹھ، پمپوش کالونی سیکٹر دو ، سویٹ ہوم اپارٹمنٹ ،سی ڈی گھپتا ہاوس چھانی ہمت جموں ،بی ایس این ایل ایکسچینج بن تلاب جموں، گاندھی نگر جموں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔   اُن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کووڈ کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔   سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ جموں ضلع میں کورونا وائ

خشک موسم کے بیچ 16 سے18 جنوری تک برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہوسکتی ہیں جس سے 16 سے 18جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکی سے ردرمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔   ادھر وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ سردیوں کا زور ہر گذرتے شب کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔   سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو

فارسٹ رائٹ ایکٹ کا نفاذ زبانی دعوؤں تک محدود، زمینی نتائج کے برخلاف

  جموں//مرکز میں بر سر اقتدار جماعت ہر ریلی، اجلاس، درباروں و فلیگ شپ پروگراموں و سرکاری وغیر سرکاری تقریبات میں فارسٹ رائٹ ایکٹ کو جموں وکشمیر میں نافذ کرنے کیلئے باربار کہتے تھکتی نہیںلیکن زمینی سطح پر عمل آوری نہایت سست روی وبہت سارے الجھن کا شکار ہے۔    بعض جگہوں پرلگتاہے کہ اسطرح کا کوئی ایکٹ نافذ عمل ہی نہیں ہے گذشتہ سال پنچائتی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھیں کسی بھی قسم کی کوئی ٹریننگ نہ دی گئی نہ ہی خاطر خواہ معلومات و مواد فراہم کروایا گیا۔   کچھ جگہوں پر کمیٹی تشکیل کا عمل خلاف ضابطہ عمل میں لایا اور ساری کاروائی کو عوام سے مخفی رکھا گیا۔ ابتداًپنچائت سطح کی کمیٹیوں نے متعدد دعوے دائرہونے کے بعد محکمہ مال اور جنگلات کو مفصل رپورٹ جوائنٹ ویریفکیشن کیلئے بھیجے مگرافسوس ہے کہ اہلکاران نے خاطر خواہ تعاون نہ دیا اور نہ ہی مقررہ تاریخ پر

ضلع ہسپتال کولگام میں مریض نے خودکشی کرلی

  کلگام// ضلع ہسپتال کولگام میں داخل ایک 70سالہ مریض نے ہفتے کی رات مبینہ طور پر ہسپتال کے احاطے میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت تاریگام علاقہ کے عبدالاحد ملا کے بطور کی ہے۔   ذرائع نے بتایا کہ اس نے ہفتہ کی صبح تقریباً 6.55بجے ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس واقعہ سے ہسپتال کے مریضوں اور عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔   میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر احمد نے بتایا کہ مریض سی او پی ڈی میں داخل کیا گیا تھا اور ذہنی دباؤ نے بزرگ کو انتہائی قدم اٹھانے پر اکسایا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کلسٹر یونیورسٹی نے آف لائن امتحانات ملتوی کئے

  سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے ہفتے کے روز آف لائن امتحانات کو وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا۔   سی یو ایس میں کنٹرولر امتحانات کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17جنوری سے شیڈول امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اورنئے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔   متعلقہ طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.cusrinagar.edu.in پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں لشکر کے تین اعانت کار گرفتار: پولیس کا دعویٰ

سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔   ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زینہ گیرسوپور میں درد پورہ کراسنگ پر 11 جنوری کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دیکھا کہ تین افراد گنڈ براٹھ گاؤں سے بومئی گاؤں کی طرف مشکوک حالات میں گھوم پھر رہے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ ناکہ پر ان تینوں افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔   ان کا کہنا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے تینوں کو دھر لیا۔   موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن سوپور، توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار ساکن آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ول

کشمیر، لداخ میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ

  سری نگر// وادی کشمیر سمیت جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت مسلسل منفی ہے اور پورے خطے میں سردیوں کا زور جاری ہے۔    محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 3.4 ڈگری سیلسیس کے مقابلے ایک ڈگری سیلسیس سے زیادہ نیچے آیا ہے۔ سری نگر میں گزشتہ سال کے اس وقت کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔   انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مشہور ریزورٹ میں سال کے اس وقت درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔   جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 11.4ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ک

ملک میں کورونا کے 2.68 لاکھ نئے معاملے،402اموات

نئی دہلی// مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 4631 زیادہ ہے۔    اس دوران 402 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملے 6 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔  

لاک ڈائون کی واپسی : ہفتہ کے اختتام پر غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی

  سری نگر// کورونا کے یومیہ کیسز میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔   یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔   سٹیٹ ایگزیکیٹو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈس‘ پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔   حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔   ایس ای

تازہ ترین