تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر کو بے قابو ہونے سے پہلے ہی کارگر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے کورونا کی تیسری لہر میں مسلسل آرہی شدت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وبائی بیماری کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اُٹھانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔     انہوں نے کہا کہ جس طرح سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا متاثرہ لوگوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے وہ ایک تشویشناک امر ہے اور اگر بروقت اور کارگر اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا اور اس وائر س کے بے قابو ہونے کے نتائج ہم نے پہلی دولہروں کے دوران بخوبی دیکھے ہیں۔   انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اور رہنما خطوط پر از خود عمل پیرا ہوکر کورونا کی روک تھام میں اپنا تعاون اور اشتراک پیش کریں۔   ڈاکٹر فاروق عبداللہ

معروف صحافی کمال خان کا انتقال

لکھنو// اترپردیش کے سینئر صحآفی کمال خان کا جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 61برس کے تھے۔   اہل خانہ نے بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے کمال نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔   خان طویل عرصہ سے این ڈ ی ٹی وی سے منسلک تھے اور اپنی بے باک انداز اور غیرجانبدارانہ صحافت کے لئے جانے جاتے تھے۔   ان کی بیوی روچی کمار انڈیا ٹی وی میں نامہ نگار کے طورپر پر کام کرتی ہیں۔   ان کا ایک بیٹا ہے۔ آنجہانی صحافی کی آخری رسومات آج شام عیش باغ قبرستان میں اداکی جائیں گی۔   صحافی کے انتقال پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی، کانگریس کے ریاست

محمد یوسف مرن: قوت سماعت و گویائی سے محروم ووڈ کارونگ کا بے مثال کاریگر

سری نگر// سری نگر کے نرورہ عید گاہ علاقے سے تعلق رکھنے والا قوت سماعت و گویائی سے محروم کاریگر محمد یوسف مرن اخروٹ کی لکڑی پر دلکش و مسحور کن نقش و نگاری کرکے اپنے احساسات ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت کی جلوہ نمائی کرتے ہیں۔   محمد یوسف مرن نے اپنے بھائی بڑے مرحوم عبدالاحد مرن سے اس فن کے تمام اسرار و رموز سیکھے ہیں اور آج وہ اپنے اس فن میں یکتائے زمانہ ہیں۔   تاہم موصوف کاریگر کے بھتیجےمدثر مرن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کشمیر کی شاندار ثقافت کا یہ قدیم ترین فن روبہ زوال ہے۔   انہوں نے اپنے والد مرحوم عبدالاحد مرن اور چچا محمد یوسف مرن کی فنی صلاحیتوں اور ووڈ کارونگ کے فن کی موجودہ صورتحال پر یو این آئی اردو کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کہا کہ میں خود تعلیم کو خیر باد کہہ کر اس فن کے فروغ کے لئے محو جد وجہد ہوں لیکن ابھی مشکل حالات

سب ضلع ترال میں مرمت کے دوران بجلی ملازم زخمی

سری نگر، 14 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پی ڈی ڈی ملازم مرمت کے دوران زخمی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران وکرم سنگھ نامی بجلی ملازم زخمی ہوا جس سے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او آری پل نے زخمی پی ڈی ڈی ملازم کو پولیس گاڑی کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جہاں اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ بتادیں کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں ترسیلی لائنوں کی مرمت کے نصف درجن سے زائد پی ڈی ڈی ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں کئی ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔  

وسطی ضلع گاندربل میں میوہ باغ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد

سری نگر،14 جنوری (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وٹلر علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 24 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے ایس او جی ایک مشترکہ ٹیم نے گاندر بل کے وٹلر علاقے میں جمعہ کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران میوہ باغ سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 6 اے کے گولیاں، 2 گرینیڈ، 3 یو بی جی ایل،7 ڈیٹونیٹرز،ایک بیگ اور ایک پوچ شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔  

ایم سی سوپور میں تعینات 12ملازمین کی کووڈ رپورٹ مثبت

سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے سوپور علاقے میں میونسپل کونسل میں تعینات 12ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میونسپل کونسل سوپور میں ٹیسٹنگ کے دوران 12 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد اُنہیں فوری طورپر آئسولیٹ کیا گیا۔   انہوں نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔   ذرائع نے بتایا کہ ایم سی سوپور میں تعینات دیگر ملازمین کوبھی فی الحال گھروں میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔   معلوم ہوا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹے کے دوران سوپور میں 184افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔   بتادیں کہ وادی کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں پچھلے تین روز کے دوران پچاس فیصدی کا اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ &nb

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔   بتادیں کہ بھاری برف باری کے بعد کئی مقامات پر چٹانیں کھکس آنے کا ایک سلسلہ جاری رہنے کے باعث اس قومی شاہراہ پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کی نقل وحمل از حد متاثر رہی۔   ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔   انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو براستہ نویگ ٹنل قاضی گنڈ سے صبح کے گیارہ بجے سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہے۔   موصوف عہدیدار نے کہا کہ منی بسوں، ٹیمپو وغیرہ جیسی گاڑیوں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 71ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 71ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔   مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر 2021 کو پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔   اس کے بعد ریاستی حکومت کے میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا ڈیزل کی قیمتیں بھی جوں کی توں ہی بنی رہیں۔   پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے نافذہوتی ہیں۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:۔   شہر کا نام........پٹرول.....ڈیزل .......(روپے فی لیٹر) دہلی............95.41.....

کووڈ ویکسینیشن کے تحت 155.39 کروڑ ویکسین لگیں

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 155.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے   صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 8 ہزار 669 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔   وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.48 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔   کووڈ کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے 5753 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ نو ہزار 345 لوگ ک

اننت ناگ کی 28 سالہ خاتون کی کویڈ سے موت

  اننت ناگ// اننت ناگ کی ایک خاتون جمعہ کی سہ پہر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں کویڈ-19سے فوت ہوگئی۔     ایک سینئر صحت کارکن نے بتایا کہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 28 سالہ خاتون کی موت یہاں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں کویڈ-19سے ہوئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ مریض کو 11 جنوری کو نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا ۔    واضح رہے کہ خاتون نے کوویڈ 19ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔  

سری نگر میں مشکوک بیگ سے گرینیڈ برآمد

  سری نگر//سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے جمعہ کو سری نگر کے مرکزی علاقہ خواجہ بازار چوک میں ایک مشکوک بیگ سے برآمد ہونے والے ایک گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔   ایک پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو پتہ چلا کہ مشکوک بیگ میں لپٹے ککر کے اندر موجود دھماکہ خیز مواد ایک گرنیڈ تھا جب اسے اسکوارڈ نے ناکارہ بنایا   افسر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں معطل ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔   مشتبہ بیگ جس میں پریشر ککر تھا جس میں بیگ کے باہر کچھ تاریں دکھائی دے رہی تھیں، جس وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔  

ملک میں کورونا کے مزید 2لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

  نئی دہلی// ملک میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسیز میں زبردست اُچھال دیکھا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ-19  کے 2لاکھ64ہزار 202نئے کیسیز درج کیے گئے۔ جب کہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔   نئے کیسیز سامنے آنے کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں اب 4,85,350 ہوگئی ہے۔    مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک سے درج کیے گئے کوویڈ وبا کے نئے کیسزجمعرات کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا کے 2,47,417 کیسیز درج کیے گئے تھے۔   وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔  سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جمعرات کو 1,09,345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے وال

ملک میں امیکرون کے کل 5753 معاملے

دہلی//ملک میں امیکرون کے کل 5753 معاملے، 4.83 فیصد کا اضافہ، کووڈ ٹیکہ کاری یں 155.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 64 ہزار 202 کووڈ کے نئے معاملے سامنے آئے اور ایک لاکھ 9 ہزار 234 افراد کووڈ سے صحت مند ہوئے۔  

کشمیر میں سردیوں کازور جاری ، سرینگر میں درجہ حرارت منفی 3.4سنٹی گریڈ ریکارڈ

  سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے لوگ ٹھٹھرتی سردیوں سے جوجھ رہے ہیں۔   شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو مسلسل وادی کی سرد ترین جگہ رہنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جہاں جمعرات و جمعے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔   ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔   متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ہی درج ہونے کا امکان ہے۔   گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریک

بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی ہونے والا پی ڈی ڈی لائن مین دم توڑ گیا

  کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ میں قریب ایک ہفتے قبل بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے والا عارضی ملازم جمعے کی صبح دم توڑ گیا۔   ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بوگنڈ گاؤں میں 9 جنوری کو محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسمٰعیل ڈار بجلی کی ترسیلی لائن کو ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گر گیا۔   انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عارضی ملازم کو فوری طور پر ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے ایک ہسپتال میں پانچ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعے کی صبح دم تور گیا۔