تازہ ترین

سست رفتار انٹرنیٹ| داخلہ سیکریٹری کی عدالت عالیہ میں طلبی

سرینگر//انٹرنیٹ رفتار پر قدغنوں کی وجہ سے آن لائن سماعت کے دوران مشکلات کے بیچ جموں کشمیرہائی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتامتل نے داخلہ سیکریٹری شالین کابرا کوویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت کے بنچ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے تاکہ ای رابطوں پرپابندیوں کی وجہ سے عدالتوں کے کام پراثرسے اُسے باخبر کرے۔ سوموارکواپنے ایک حکم میں  چیف جسٹس ،جسٹس گیتامتل اور جسٹس سنجے دھرپر مشتمل ڈویژن بنچ نے مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیراورلداخ کے لوگوں کے حقوق سے متعلق معاملوں پر تشویش کااظہار کیا۔ تین صفحوں پر اپنے ایک حکم میں عدالت نے کہا کہ کوروناوائرس کیسوں میں اضافہ کے بعد سخت لاک ڈائون کی وجہ سے ورچیول سماعت لازمی بن گئی ہے ۔  حکم میں کہاگیا ہے کہ ہمارے آئی ٹی ماہرین کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی سماعت ممکن نہ ہوسکی۔ہمیں ایمیکس کیوری(مونیکا کوہلی) اور متعدد وکلاء کے ساتھ ورچیول یاا

برطانیہ میں مقیم کشمیری ڈاکٹروں کی اپیل، کوروناکا کوئی فوری علاج نہیں

سرینگر//برطانیہ میں کام کررہے کشمیری ڈاکٹروں نے وادی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طبی پیشہ وروں کے ساتھ تعاون کرکے اُن کے مشوروں پر عمل کریں تاکہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء پر قابو پایا جاسکے۔وادی میں کووِڈ- 19کے معاملوںمیں اضافہ ہونے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے برطانیہ میں کشمیر ڈاکٹروں کی انجمن (بی کے ایم اے)نے کشمیری زبان میں ایک ویڈیو میںلوگوں پرزوردیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کی انفیکشن کے پھیلائوکوروکنے کیلئے معیاری ضابطہ عمل پرسختی سے عمل کریں۔برطانیہ میں کشمیری ڈاکٹروں کی انجمن کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد واندرو،کنسلٹنٹ ہیمٹالوجی ،نے سات منٹ کے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ کاصحت عامہ کانظام دنیابھر میں اعلیٰ پایہ کاہے لیکن ہم نے اس وباء کا مشکل سے مقابلہ کیا ہے ۔برطانیہ  اور ہمسایہ ممالک میں کافی اموات ہوئی ہیں ۔ہمیں آپ کی فکر ہیں کیوں کہ کشمیرمیں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہ

سفیدے کے گالوں سے کرونانہیں پھیلتا: ماہرین کی رپورٹ

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت کی ماہرین پر مبنی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سفیدہ کے درختوں سے نکلنے والے روئی کے گالوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا امکان نہیں ہے۔کمیٹی نے تاہم اسکولوں ، اسپتالوں اوربازاروں کے گرد نواح میں مرحلہ وار سفیدوںکے درختوں کوختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے مادہ سفیدہ درختوں کو لگانے پر پابندی عائد کرنے کی صلاح دی ہے۔جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے درمیان ، ماہرین کی ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ سفیدے کے درختوں کے گالوںسے کرونا وائرس ہونے کا امکان نہیں ہے۔مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی کمیٹی نے کہا کہ اس بات کاا مکان نہیں ہے کہ سفیدہ درختوں سے نکلنے والے گالے کرونا وائرس پھیلائیںگے،کیونکہ ان قطروں کا حجم انہیں فوری طور پر زمین پر گراتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے جموں کشمیر حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے’’ کووِڈ- 19 بار

اننت ناگ ضلع جیل بھی بچ نہ سکا، 45نظربند کورونا کاشکار

سرینگر// ضلع جیل اننت ناگ میں 45 نظربندوں اور ایک افسر سمیت مزید3افراد کاکرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جیل میں پی ایس اے کے تحت نظربند لبریشن فرنٹ کے ظہور احمد بٹ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 329قیدیوں،عملہ اور باورچی خانے میں تعینات لوگوں کے نمونے حاصل کئے گئے تھے۔ ظہور بٹ نے جیل میں سردی کی شکایت کی تھی،جس کے بعد اُسے اننت ناگ میڈیکل کالج پہنچایا گیا جہاں اس کے نمونے حاصل کئے گئے تھے،جو بعد میں کرونا وائرس کے حوالے سے مثبت آئے۔ اسے بعد میں اسپتال میں علیحدہ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ظہور بٹ کے علاوہ اب مزید45قیدی بھی کرونا وائرس میں مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک افسر اور ایک ملازم اور ضروری اشیاء سپلائی کرنے والے ایک شخص کی رپورٹ بھی کرونا وائرس میں مثبت آئی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے حکام کا کہنا ہے’’239نمونوں میں سے48نمون

وسیم باری کے لواحقین کو امداد

سرینگر//لیفٹنٹ گورنر جی سی مرمو نے منگل کو بانڈی پورہ جاکر مرحوم وسیم باری کے لواحقین کی تعزیت پرسی کی اور انہیں20لاکھ روپے کی امدادی رقم پیش کی۔وسیم باری کو والد اوربھائی سمیت گزشتہ دنوں ایک حملے میں ہلاک کیاگیا تھا۔ لیفٹنٹ گورنرنے ان ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسبے ایمانہ حرکت کے ذمہ دار افراد کو کیفرکردار پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تشدد آمیز واقعات خوف اور ڈر پیدا کرنے کیلئے کئے گئے جا رہے ہیں اور اس حملے کیلئے اور کوئی وجہ ہو ہی نہیں ہوسکتی ۔       

سی آر پی ایف اہلکار اور 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ بعد از مرگ مثبت ظاہر،اموات کی تعداد194

سرینگر//بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اُن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہونے سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر194ہوگئی ہے۔ مذکورہ تین اموات سے منگل کے روز جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ابھی تک چھہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔اُس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے ایک دن بعد مثبت ظاہر ہوا ہے۔مذکورہ اہلکار نوشیرا راجوری کا باشندہ تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاءتھا۔ اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجیدمہراب نے جی این ایس کو بتایا کہ سمتھن اور کولگام کی رہنے والی دو خواتین ،جو اُن کے اسپتال میں10جولائی کو انتقال کرگئی تھیں، کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر

کورونا نے ایک اور جان لی، اموات کی تعداد191

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ منگل کے روز ہونے والی ایسی تیسری موت ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد191تک پہنچ گئی ہے۔ سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری10جولائی سے زیر علاج تھا۔وہ نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُس کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح تالاب تلو جموں اور بارہمولہ کے دو شہری کورونا کی وجہ لقمہ اجل بن گئے تھے۔  

بارہمولہ کا60سالہ شہری کورونا سے ازجان، اموات کی تعداد189

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ایک60سالہ شہری منگل کو کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا جس سے جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد183تک بڑھ گئی۔ نادی ہل علاقے کا رہنے والا مذکورہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جہاں وہ تو روز سے زیر علاج تھا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ آج علی الصبح چار بجے انتقال کرگیا۔ تازہ ہلاکت سے وادی کشمیر کے اندر کورونا سے مرنے والوں کی تعداد172ہوگئی ہے جبکہ17افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔ وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد46ہے۔   

جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ بجبہاڑہ میں جھڑپ ، 2جنگجو جاں بحق

سرینگر//جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ بجبہاڑہ میں جنگجوئوں اور فوج کے درمیان تصادم آرائی میں ایک مقامی جنگجو سمیت2جنگجو جان بحق ہوئے،جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے  میںجنگجوؤں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 3آر آر،116 سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے سری گفوارہ علاقے کا محاصرے کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران صبح6بجکر25منٹ کے قریب جنگجوئوں اور فوج و فورسز کا آمنا سامنا ہوا،جس کے بعد طرفین میں جھڑپ شروع ہوئی۔ جھڑ پ کے ساتھ ہی حکام نے پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود جنگجوئوں نے اس ٹیم میں شامل اہلکاروں پر فائرنگ کی۔طرفین میں دوپہر12بجکر30منٹ تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا،جس کے دوران

کوروناوائرس؛ 7موت کی آغوش میں، کل تعداد 188

سرینگر//جموں کشمیرمیں13جولائی سوموارکو کورونا وائرس کی بیماری سے ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر سمیت مزید 7افراد فوت ہوگئے ۔اسطرح مہلوکین کی تعداد بڑھکر 188ہوگئی۔ ان میں 17جموں جبکہ 171 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ 3کمسن بچوں، 4نظر بندوں،پولیس فوج و دیگر فورسز کے 43اہلکاروں سمیت 314افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ ان 314 متاثرین میں سے 101سرینگر، 6بارہمولہ، 21 کولگام، 16شوپیان،14اننت ناگ، 30کپوارہ، 6 پلوامہ ، 11بڈگام،20بانڈی پورہ ،25جموں،ایک ادھمپور، 16کٹھوعہ، 9رام بن، 24سانبہ، 4پونچھ، 6 ڈوڈہ اور 4کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔7اموات جموں و کشمیر میں پیر کو ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت 7افراد فوت ہوئے۔ اموات کا سلسلہ شیر کشمیر انسٹیچیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک 46سالہ شخص کی موت سے شروع ہوا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’فوت

ایل جی نے 10 بجلی پروجیکٹوں کا ای افتتاح ،7 کا سنگِ بنیاد رکھا

سرینگر//کشمیر میں بجلی شعبے کی بڑے پیمانے پر ترقی کیلئے لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے  19.51 کروڑ روپے کی مالیت کے دس بجلی پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا ۔ یہ پروجیکٹ سرینگر ، شوپیاں ، اننت ناگ ، بڈگام اور کلگام میں قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے سرینگر ، پلوامہ ، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع کیلئے 30.35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جا رہے 7 بجلی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ اس کے علاوہ دو مزید پروجیکٹوں جس میں 33/11 کے وی رسیونگ سٹیشن یاری پورہ کلگام کی صلاحیت کو 2X6.3 ایم وی اے سے بڑھا کر 2X10 ایم وی اے تک توسیع دینے اور ترال پلوامہ کے بٹہ گنڈ گُل باغ میں 6.3 ایم وی اے رسیونگ سٹیشن کی تعمیر کے دو پروجیکٹ بھی شامل ہیں جن پر بالترتیب 2.40 کروڑ روپے اور 3.13 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور جن کا لفٹینٹ گورنر نے اُن اضلاع کے حالیہ دورے کے دوران افتتاح کیا تھا ۔اس طرح عوام کے نام نئے

امرناتھ یاترا پرپابندی کی درخواست

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے اس سال کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔جسٹس ڈی وائی چندرچور، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے امرناتھ بارفانی لنگر آرگنائزیشن اور دیگر فریقوں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاترا کے انعقاد اور اس کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے ۔ جسٹس چندرچوڑ نے کہا ،’’ہم ضلع انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔ عدالت عظمی نے کہا کہ جموں وکشمیر اب ایک مرکزکے زیر انتظام خطہ بن گیا ہے ، جہاں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کے رہنما اصول لاگو ہیں، اس لیے اس معاملے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امرناتھ برفانی لنگر آرگنائزیشن نے ایڈوکیٹ امیت پال کے توسط سے ایک درخواست د

سی بی ایس سی کے12ویں جماعت کے نتائج

 سرینگر// ’سی بی ایس ای‘ کے 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ڈی پی ایس سرینگر کے طلاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صدفیصد کامیابی حاصل کی ہے اسکول کے دس ٹاپرس کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طرف سے90فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ۔سی بی ایس سی کے دیگر اسکولوں نے بھی ان امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔ڈی پی ایس کے 268 طلاب اس متحان میں شامل ہوئے اور سبھی طلاب کامیاب ہوئے ۔عصمہ شکیل نے98.2 فی صد ،مدیحہ نے 97.6فی صد اور ماریہ فاطمہ سمنانی نے 97.2 فی صدر نمبرات حاصل کئے ۔سکول کے 82 فی صد سے زائد طلاب نے 80 فی صد جبکہ 30 فی صد طلاب نے  91 فی صد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔سکول انتظامیہ نے امتحان میں کامیاب ہوئے طلاب کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک دوسری کامیابی میں عصمہ شکیل نے قطر کی جارج ٹاون یونیورسٹی سے سو فیصد سکالرشپ حاصل کی ۔عصمہ شکیل نے کہا کہ سکول میں درس و تدرس

کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کورونا سے از جان

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار پیر کو سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے فورسز اہلکار کی ہونے والی دوسری موت ہے۔ صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ فورسز اہلکار آج صبح جاں بحق ہوگیا اور اُس کا کورونا ٹیسٹ بعد دوپہر مثبت ظاہر ہوا۔ اس سے قبل ایک40سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو اننت ناگ ضلع میں تعینات تھا،8جون کے روزسکمز صورہ میں جاں بحق ہوا تھا۔  

سرینگر کا 65سالہ شہری کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران جاں بحق

سرینگر//راولپورہ سرینگر کا ایک65سالہ شہری اسپتال میں اُس وقت انتقال کر گیا جب اُس سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لیا جارہا تھا۔ سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لئے جانے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی میت کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اُس کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔  

پلوامہ کی55سالہ خاتون کورونا سے ازجان،اموات کی تعداد183

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جس سے جموں کشمیر میںمہلک مرض میں مبتلاءلوگوں کی اموات کی تعداد183تک بڑھ گئی۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلاءتھی۔ اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد166تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون، بازار و سڑکیں سنسان

سرینگر// کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔ سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین میں کافی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔  

سوپور کا46سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد182

سرینگر//شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔ مذکورہ شہری نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نمونیا وغیرہ میں مبتلاءتھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔ سوپور کے مذکورہ شہری کے از جان ہونے سے وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد165تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔  

اننت ناگ میں فورسزآپریشن کے دوران تصادم، جنگجو جاں بحق : پولیس

سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک جنگجو کو جاں بحق کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ اس سے قبل جب فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔  

ریبن سوپور میں مسلح تصادم | 3جنگجو جان بحق

سرینگر//شمالی قصبہ سوپور کے ریبن علاقے میں اتوار کو جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان خونین تصادم آرائی میں3جنگجو جان بحق ہوئے،جبکہ گولہ باری کی وجہ سے2 رہائشی مکان زمین بوس ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد 22آر آر،ایس او جی اور 177 اور 179,92  بٹالین سی آر پی ایف نے ربن سوپورکا سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب محاصرے کیا۔پولیس حکام کے مطابق تلاشیوں کے دوران رات کی تاریکی میں قریب4بجے فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مقابلہ آرائی شروع ہوئی،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور اس دوران لشکر طیبہ سے وابستہ3جنگجو جان بحق ہوئے۔مقامی لوگوں کے مطابق نذیر احمد ڈار اور ریاض احمد ڈار نامی شہریوں جن کے رہائشی مکانات میں جنگجوئوں نے پناہ لی تھی، وہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ سوپور تصادم میں تین عدم شناخت