۔285ایک دن کانیا ریکارڈ،3000کی حد عبور

سرینگر //جمعرات کونورباغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 60سالہ شہری کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 35ہوگئی ہے جن میں سے 4جموں جبکہ 31کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعرات کو 20حاملہ خواتین،4کمسن بچوں سمیت مزید 285افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد3142ہوگئی ہے جن میں سے 735جموں جبکہ 2407مریضوں کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس تعداد میں 228مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ صرف 57بیرون ریاستوں سے لوٹے ہیں۔  جمعرات کو مثبت قرار دئے گئے 285مریضوں میں سے 27اننت ناگ، 49کولگام، 25سرینگر، 19کپوارہ، 29بارہمولہ، 35شوپیان، 15بانڈی پورہ، 5بڈگام، 14پلوامہ،  14گاندربل، 11جموں، 3کٹھوعہ، 25ادھمپور، 4پونچھ، 3سانبہ، 6راجوری، 3ڈڈوڈہ، 3ریاسی اور 3کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

راجوری میں مسلح تصادم

راجوری //راجوری کے کالاکوٹ مہار علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر کالاکوٹ سے راشٹریہ رائفل اور جموں وکشمیر پولیس کی ٹیموں نے  قصبہ سے لگ بھگ 4کلو میٹر دور مہاری گائوںکا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی۔اس دوران جمعرات کی شام وہاں پانی کی نہر کے نزدیک چھپ کر بیٹھے جنگجوئوں نے فورسز پرفائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور جھڑپ کے ابتدائی لمحات میں ہی ایک جنگجو کی ہلاکت ہوئی۔ذرائع نے بتایا’’سینئر آرمی اور پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے اور جاری آپریشن کی قیادت کی‘‘۔انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ابھی تک ایک جنگجو ماراگیاہے۔  

درجہ چہارم اسامیوں کی خصوصی بھرتی مہم کیلئے قواعد و ضوابط مرتب

سرینگر//حکام نے جموں کشمیر  کے سرکاری محکموں میں درجہ چہارم کی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ضوابط کی نشاندہی کی ہے۔حکام نے ان قواعد کو جموں کشمیر درجہ چہارم تعیناتی عمل(خصوصی بھرتی) ضوابط2020کا نام دیا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ  نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کی ہدایت پر جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن  جاری کی،جس کے تحت ان اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ضوابطی طریقہ کار کی نشاندہی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت دی گئی کہ  عمومی انتظامی محکمہ کی طرف سے مقرہ کردہ تاریخ کے اندر مختلف زمروں میں براہ راست تعیناتی کیلئے درجہ چہارم کی اسامیوں کی ایک فہرست تیار کریں،اور ان کو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو روانہ کریں،تاہم انتظامی محکموں کو ریزرویشن  ایکٹ 2004کا خیال رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جے اے ڈی محکمہ کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ 

قتل کے الزام میں زیر حراست

 اننت ناگ // کپوارہ کے بعدقاضی گنڈ میں زیر حراست ایک خاتون اور اسکے 16ماہ کے بچے کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 27ئی کو شم پورہ پانزتھ قاضی گنڈ میں خواتین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران ساجہ بیگم زوجہ غلام محمد شدید زخمی ہوئیں اور مذکورہ خاتون 28مئی کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔پولیس نے ضابطے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شکایت ملنے کی بنیاد پر اس ہلاکت کے سلسلے میں 3خواتین کو گرفتار کیا جنمیں ایک خاتون کیساتھ اسکا 16ماہ کا بچہ بھی تھا۔مذکورہ بچے کو بھی ماں کیساتھ زیر حراست رکھا گیا ہے۔جمعرات کو مذکورہ خاتون، جس کیساتھ اسکا کمسن بیٹا بھی ہے ، کے نمونے مثبت قرار دیئے گئے ہیں اور ماں بیٹے کو علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا ۔ محکمہ صحت ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 16سالہ نابالغ لڑکا اور 30سالہ خاتون ملزمان 28مئی سے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں زیر ح

سٹیٹ کواپریٹو بینک فراڈ،سابق چیئرمین گرفتار

سرینگر // جموں کشمیر کواپریٹیوبینک گھوٹالہ میں مطلوب اینٹی کرپشن بیورو نے کواپریٹو بینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ 223کروڑ روپے کے بینک گھٹالے میں ملوث سابق چیئرمین کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے ۔اینٹی کرپشن بیورو جموں نے ان الزمات پر ابتدائی تحقیقات( پی ای) کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے کواپریٹو ہاوس بلڈنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے کروڑوں روپے کو منظوری دی تھی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی گرفتاری فرضی کاغذات کی بنیاد پر قرضہ دینے کے خلاف عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے یہ معلوم ہوا تھا کہ جس سوسائٹی کے نام پرقرضہ نکالا گیا تھا اس کا کہیں پر کوئی نام ونشان نہیں تھا اور نہ ہی اس کی کہیں رجسٹریشن تھی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا تھا کہ سوسائٹی کے نام نہاد چیئرمین نے اس

کیا لاک ڈائون میں نرمی ہوتے ہی وادی کی فضا پھر سے زہر آلود بن جائیگی؟

سرینگر //عالمی یوم ماحولیات پر ماہرین کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی اور آبی ذخائر کی تباہی خود اپنے ہاتھوں کو چبانے کے برابر ہے اور ماحولیات کی تباہی کی ذمہ دار خود حکومتیں ہیں کیونکہ پروجیکٹوں کی منظوری کے بعد ہی انہیں ماحولیات بچائو کا خیال آتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نسلوں کو بچانا ہے تو  ماحولیات کا تحفظ کرنا لازمی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اجاگر کرنے کیلئے 1974سے ہر سال5جون عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر اس دن کی مناسب سے کسی بھی بڑی تقریبات کے منعقد ہونے کے کہیں امکانات نظر نہیں آرہے ہیں تاہم  لاک ڈائون کی وجہ سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس آلودگی میں80فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دو ردور سے پ

کولگام میں پولیس پارٹی پرجنگجوﺅں کا حملہ، شہری زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کے روز جنگجوﺅں نے پولیس کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کی شناخت محکمہ صحت کے ملازم ، متیاز احمد ساکن گھاسی پورہ ونپوہ کے طور ہوئی ہے جو سب ضلع اسپتال یاری پورہ میں تعینات ہے۔زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر نگہت نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام شہری کے” شدید “زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ فورسز کی بھاری جمعیت نے فوری طور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کی ہے۔ ایک اور خبر رساں ایجنسی کے این او نے پولیس

پٹن میں ٹریکٹر اُلٹنے سے1لقمہ اجل2 افرادزخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں جمعرات کو ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو مزید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ونیگام بالا نامی گاﺅں میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا اور اس میں سوار تین افراد اس کی زد میں آگئے۔ زخمیوں کو پٹن اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ جاں بحق شہری کی شناخت غلام حسن خان ولد عبد الاحد خان ساکن ونیگام بالا کے طور ہوئی ہے۔  

ترال کے بعد پلوامہ میں خونین معرکہ آرائی

 بارودی مواد بنانے کا ماہر افغان تربیت یافتہ تھا: آئی جی پی/علاقے میں شدید نوعیت کی جھڑپیں   پلوامہ+سرینگر // کنگن پلوامہ میں بدھ کی صبح خونریز معرکہ آرائی میں جیش محمد سے وابستہ کمانڈر اور بارودی سرنگوں کا ماہر اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوا۔ مسلح تصادم آرائی میںفوج کا ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔ مقام جھڑپ کے نزدیک اور آس پاس علاقوں میں مظاہرین اور فورسز میں شدید نوعیت کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے مذکورہ کمانڈر کی ہلاکت کو بہت بڑی کامیابی قرار دیکر مزید دو غیر ملکی جنگجوئوں کو مطلوب قرار دیا ہے۔مسلح جھڑپ شروع ہوتے ہی پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات منقطع کی گئیں۔یہ ضلع پلوامہ میں 24گھنٹوں کے دوران دوسری مسلح جھڑپ ہے۔منگل کو سمیوہ ترال  میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔ مسلح تصادم  پولیس نے بتایا کہ کنگن پلوامہ کے آستان محلہ میں 3جنگجوئوں کی موجودگی

’ جنگجو کے والدین مجھ سے ملیں‘، آئی جی پی کا مشورہ

سرینگر // انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ شوپیان کے جنگجو کی جو آڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے، اسکے والدین کو پولیس کے سامنے تحریری شکایت درج کرنی چاہیے ، جو بھی ملوث پایا گیا، کورروائی کی جائیگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک آڈیو کلپ ، جو سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوئی ہے، میں شوپیان کا ایک نوجوان ، جس نے بندوق اٹھائی ہے، یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اسے بندوق اٹھانے کیلئے پولیس کے ایک ڈی ایس پی نے مبینہ طور پر مجبور کیا،، ٹارچر کیا اور زیادتیاں کیں۔اس واقعہ کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی نے پریس کانفرنس میں کہا’’ میرا مشورہ اسکے والدین کو یہ ہے کہ وہ مجھ سے ملیں اور کسی بھی پولیس آفیسر کیخلاف شکایت درج کریں،اگر کسی بھی آفیسر کیخلاف شکایت درست پائی گئی، ہم اسکے خلاف کارروائی کریں گے‘‘۔  ندیم احمد ملک ساکن ہف کڑی شوپیان نے 22مئی کو ہتھیار اٹھائے،مذکورہ جنگجو

حکومت نے سیفٹی ایکٹ ہٹا دیا

سرینگر //شاہ فیصل ، سرتاج مدنی اورپیرمنصور پر عائدپبلک سیفٹی ایکٹ کو جموں کشمیر سرکار نے ہٹادیا، جس کے بعد تینوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔البتہ شاہ فیصل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خانہ نظر بند ہیں ۔9ماہ سے نظر بند سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل سمیت پی ڈی پی کے دو رہنمائوں پیر منصور اور سرتاج مدنی پر عا ئد پبلک سیفٹی ایکٹ بدھ کے روز ختم کیا گیااور ان کی رہا ئی عمل میں لا ئی گئی۔ تینوں لیڈران کو پانچ اگست کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیا گیا تھا۔تینوں لیڈران کو دوپہر کے وقت رہا کیا گیا۔ ڈاکٹر شاہ فیصل اور پیر زادہ منصور کو ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا گیا گیا جبکہ سرتاج مدنی گپکار گیسٹ ہاوس  میں زیر حراست تھے۔ ڈاکٹر شاہ فیصل کے کئی ایک فوٹو بھی فیس بک پر اپلوڈ کئے گئے جہاں ان کے چاہنے والوں نے اُن کی رہائی پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔واضح رہے کہ گذ شتہ سال پانچ اگست کے  بعد ک

کورونا سے ایک اور موت، مہلوکین کی تعداد 34

 اسپتال سیکورٹی گارڈ اور طبی عملے کے 3افراد بھی متاثرین میں شامل   سرینگر//پٹن میں29مئی کو فوت ہونے والے86سالہ معمر شخص کی رپورٹ 5دن بعد مثبت آئی ہے۔ اسطرح جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والے اموات کی تعداد 34ہوگئی ہے جن میں 4جموں جبکہ 30کشمیر سے ہیں۔  ادھر بدھ کو جموں کشمیر میں 26حاملہ خواتین، 4بی ایس ایف اہلکار،3ڈاکٹر، ایک ایکسرے ٹیکنیشین، اسپتال سیکورٹی گارڈ سمیت 139افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں، متاثرین کی کل تعداد 2857 ہوگئی ہے جن میں سے 672جموں جبکہ 2185 مریضوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔بدھ کے متاثرین میں 1اننت ناگ،2کولگام، 14سرینگر، 10 کپوارہ، 27بارہمولہ، 24شوپیان، 9 بانڈی پورہ، 6بڈگام، 13پلوامہ، 3 گاندربل،10جموں، 3 ادھمپور،10پونچھ، 3سانبہ اور 4راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔  معمر شخص فوت  کیمونٹی ہیلتھ سینٹر پٹن میں فوت ہونے والے 86 سالہ معمر شخ

مرکزی معاونت والی سکیمیں

جموں //ڈاٹا کی اپ لوڈنگ میں تاخیر پرمحکمہ خزانہ نے عدم اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے محکمہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت مستفیدین کی آدھار سیڈنگ کے عمل کو 15دنوں کے اندراند ر مکمل کریں ۔اس سلسلے میں محکمہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکولر میں بتایاگیاہے کہ محکمہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت پی ایف ایم ایس(پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم)کی عمل آوری کا ہفتہ واری بنیادوں پر جائزہ لے گا۔مہتا نے بتایاکہ تمام سکیموں کے نوڈل افسران اور ان کو چلانے والے 15دنوں کے اندرپی ایف ایم ایس پورٹل پر100فیصد آدھار سیڈنگ کویقینی بنائیں ۔  

سکول کھولنے کا فیصلہ ابھی نہیںلیا: مشیر شرما

جموں//جموںوکشمیر حکومت نے کہا کہ اس نے جموں و کشمیر میں 15 جون کوسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما ،جو کہ محکمہ تعلیم کے انچارج بھی ہیں نے کہاکہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔۔تاہم انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جموں و کشمیر بھر میں کوڈ 19 کے پیش نظر اسکول کے احاطے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔یاد رہے ڈائریکٹر فائنانس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین روز قبل سبھی سکولوں کے منتظمین کے نام مکتوب جاری کیا تھا جس میں 15جون ممکنہ طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔    

بدھ کو 19پروازیں اُتریں،1628مسافر لوٹے

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے دسواں دِن 1628مسافروں کو لے کر آج 19 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔351مسافروں سمیت 8  کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1277مسافروں کو لے کر11 پروازیں بشمول ائیر انڈیا کی دو بین الاقوامی پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔ 19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا

موت کے پانچ روز بعد پٹن کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اموات کی تعداد34

سرینگر//موت کے پانچ روز بعد شمالی کشمیر کے پٹن کے ایک بزرگ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد34ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہامرے پٹن کا رہنے والا 86سالہ شہری29مئی کو انتقال کرگیا اور اُس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بدھ کے روز مثبت آگئی۔ حکام نے مذکورہ شہری کی تجہیز و تکفین کورونا قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دینے کی تلقین کی تھی کیونکہ اُس کا نمونہ سی ڈی اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا تھا جو آج مثبت آگیا۔ ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق مذکورہ شہری کا انتقال پٹن ہیلتھ سینٹر میں ہی ہوا تھا۔ مذکورہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد34ہوگئی ہے۔  

شاہ فیصل، سرتاج مدنی اور پیر منصور کا پی ایس اے منسوخ، عمر کا خیر مقدم

سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے بدھ کو شاہ فیصل،سرتاج مدنی اور پیر منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کردیا۔ تینوں مین سٹریم لیڈران گذشتہ برس ماہ اگست سے ایام اسیری کاٹ رہے ہیں جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس کو مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق تینوں لیڈران پر عائد پی ایس اے منسوخ کیا گیا ہے اور اُن کی رہائی کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آئی اے ایس ڈگری یافتہ شاہ فیصل سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں آئے ہیں جبکہ مدنی اور منصور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینئر لیڈران میں شامل ہیں۔ مدنی پی ڈی پی  صدر محبوبہ مفتی کے ماموں بھی ہیں۔  دریں اثناءجموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے فیصل،مدنی اور منصور پر عاید پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر ا

سکول کھولنے کا منصوبہ ملتوی کیا جائے:جتیندر سنگھ بنام جموں کشمیرسرکار

 سرینگر //وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے جموں کشمیر سرکار سے کہا ہے کہ وہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کے منصوبے ملتوی کرے۔ جتیندر سنگھ کی طرف سے یہ اقدام محکمہ سکول ایجوکیشن کے اُس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا تھا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول کھولنے کی تیاریاں کریں کیونکہ حکومت ماہ جون کے وسط میں سکول کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ جتیندر سنگھ نے بدھ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا” میں نے جموں کشمیر یو ٹی سر کار کو تجویز دی ہے کہ سکول کھولنے اور گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس وصولنے کا فیصلہ ملتوی کیا جائے“۔ یاد رہے کہ محکمہ ایجو کیشن کو ماہ جون کے وسط میں تعلیمی ادارے کھولنے کے منصوبے کو لیکر پہلے ہی والدین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  

پلوامہ میں مسلح تصادم شروع،انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی۔ یہ تصادم آرائی آستان محلہ میں شروع ہوگئی جہا ں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ جونہی سیکورٹی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق علاقے میں جیش محمد سے وابستہ جنگجو فورسز کے محاصرے میں ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار

سیموہ ترال میں مسلح تصادم، 2جنگجو جاں بحق

 ترال//ترال کے سیموہ گائوں میں کوخونریز جھڑپ کے دوران 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ جھڑپ شروع ہوتے ہی ترال میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئیں۔ قصبہ ترال سے 7کلو میٹر سیموہ نامی گائوںکی پمپوش کالونی بستی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 42 آر آر ،سی آر پی ایف 180 بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا۔ دوران شب محاصرہ کر نے کے بعد  صبح کے 5بجے تلاشی کارروائی شروع کی گئی لیکن اس دوران گائوں میں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائر کھول دیا جس کے بعد طرفین کے درمیاں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔طرفین میں کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی جس کے دوران ایک جنگجونزدیکی مکان کے صحن میں جاں بحق ہوا، جس کے فوراً بعد کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسکی ہلاکت کی صبح سویرے ہی تصدیق کی تھی جبکہ دوسرا جنگجوئوں مکان کے باہر آس پاس کسی گلی میں چھپ گیا تھا ،جس دوران فورسز کو یہ شب