تازہ ترین

جموں کشمیر میں1590 نئے کورونا کیس ظاہر،مجموعی تعداد58244

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو 1590کورونا متاثرین سامنے آئے جن میں 91مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر58244تک پہنچ گئی ہے۔ آج758کورونا کیس وادی کشمیر جبکہ832کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع سے225،بارہمولہ سے92،بڈگام سے119،پلوامہ سے70،اننت ناگ سے37،کپوارہ سے74،بانڈی پورہ سے42،کولگام سے13،گاندربل سے86 کیس ظاہر ہوئے۔وادی کی خاص بات یہ رہی کہ شوپیان ضلع سے آج کوئی کورونا کیس سامنے نہیں آیا۔ صوبہ جموں کے اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع سے 221،اُدھمپور سے44،راجوری سے147،کٹھوعہ سے80،سانبہ سے39،پونچھ سے92،رام بن سے39،ڈوڈہ سے114،ریاسی سے24اور کشتواڑ سے 32کورونا کیس ظاہر ہوئے۔  

بھارتی فوج مشرقی لداخ میں باضابطہ جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے:دفاعی ترجمان

سرینگر//بھارتی فوج نے کہا ہے کہ وہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی کی طوالت کیلئے تیار ہے حالانکہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں رہا ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے بارے میں سخت بیان جاری کرتے ہوئے بدھ کوکہا”بھارت کی فوج آنے والی سردیوں میں مشرقی لداخ میں باضابطہ جنگ کیلئے تیار ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں سیاچن کا تجربہ حاصل ہے جہاں موسمی حالات چین کے ساتھ لگنے والی سرحد سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ دفاعی ترجمان نے کہا”زیادہ ترچین کی افواج کا تعلق بھارت کے برعکس شہری علاقوں سے ہے اور وہ بھارتی افواج کی طرح سخت حالات کا مقابلہ کرنے کی عادی نہیں ہیں “۔  بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت ہمیشہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، چین کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں تاہم بھارت کی افوا

وادی کشمیر میں پولیس اہلکار سمیت مزید3افراد کورونا سے از جان

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کو ایک پولیس اہلکار سمیت تین مزید افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کا پولیس اہلکار سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں عمر کالونی لالبازار سرینگر کا ایک مریض بھی شامل ہے اور وہ بھی سکمز صورہ میں ہی زیر علاج تھا۔ ادھر سکمز بمنہ میں جنوبی ضلع شوپیان کا ایک بزرگ شہری بھی کورونا سے از جان ہونے والوں میں شام ہے جو وہاں11ستمبر سے زیر علاج تھا۔

سوپور ہلاکت واقعہ کے بارے میں پولیس کا بیان

سرینگر//پولیس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی قصبہ سوپور میں ہوئی نوجوان کی ہلاکت کی وضاحت کی۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا” گذشتہ روز جنگجوﺅں کا ایک بالائے زمین کارکن عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن صدیق کالونی سوپور کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کاگرینیڈ بر آمد کیا گیا“۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سوپور میں ایف آئی آر نمبر257 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا”تحقیقات کے دوران پولیس کی ایک ٹیم ملزم کے ہمراہ ژیرہ دجی،تجر علاقے میں پہنچی تاکہ مزید بر آمدگی عمل میں لائی جاسکے جس کا انکشاف گرفتار شدہ او جی ڈبلیو نے کیا تھا“۔ پولیس بیان کے مطابق”اسی اثناءمیں اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر عرفان نے پولیس کو چکمہ دیکر راہ فرار اختیار کی جس کے بارے میں پولیس سٹیشن بمئی میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر71 درج کیا گیا۔ب

چین 38ہزار مربع کلو میٹر حصے پر قابض

ایل اے سی کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوشش ،بھارت سالمیت کا دفاع کرنے کیلئے بھی تیار:راجناتھ سنگھ نئی دہلی// ہندوستان نے کہا ہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن چین اور بھارت کے درمیان حل طلب معاملہ ہے لیکن مشرقی لداخ کے سرحدی علاقوں کی حیثیت کو چین کی جانب سے یکطرفہ طور تبدیل کرنے کی کوشش کسی بھی طور منظور نہیں ہے۔ ہندوستان اس معاملے کا حل افہام و تفہیم سے نکالناچاہتا ہے لیکن اپنی خود مختاری، علاقائی اتحاد و سالمیت کی دفاع کی خاطر تمام صورتحال کیلئے تیار بھی ہے۔ سرحدی تنازعہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر چینی فوج کے ساتھ ڈیڈ لاک پر لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ایل اے سی پر اپریل سے یکطرفہ تبدیلی کے ارادے سے فوج میں اضافہ شروع کر دیا اور پھر ہندوستانی فوج کی با ضابطہ گشت میں خلل ڈالا۔ بعد ازاں حل کیلئے جب فوجی کمانڈر

نیشنل کانفرنس اراکین لوک سبھا اسپیکر سے ملاقی

نئی دہلی//نیشنل کانفرنس ارکین پارلیمان نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ  جموں کشمیرمیں یکطرفہ ،غیرآئینی اورغیر جمہوری طوردفعہ370کی تنسیخ کے بعد کی موجودہ صورتحال پرپارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں بحث ومباحثہ کیا جائے۔اس سے قبل ارکان پارلیمان نے ضابطہ نمبر193کے تحت جموں وکشمیرکی صورت حال پر بحث کرنے کیلئے نوٹس دی تھی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ،محمداکبر لون اور حسنین مسعودی نے اسپیکر کو جموں کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔ممبران نے سپیکر کو گزشتہ سال حکومت کی طرف سے دفعہ370اور35Aکویکطرفہ طور غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقے سے منسوخ کرنے کے فیصلے کے نتائج کی جانکاری دی اور کہا کہ ملک کے مفاد کیلئے اس پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے ۔ممبران نے کہا کہ اس معاملے پر بحث اس لئے بھی ضروری بن گئی ہے کیوں کہ لوگوں کی مشکلات ومصائب میں دفعہ370کی تنسیخ

کورونا وائرس|20اموات،مہلوکین 930

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 20افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 930ہوگئی ہے جن میں سے 174جموں جبکہ 757کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔منگل کو47سیکورٹی اہلکاروں اور 69سفر کرنے والوں سمیت مزید1329افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 56ہزار کا ہندسہ پار کرکے 56654تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 18966جموں  اور37688کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1329متاثرین میں سے 741جموں جبکہ588کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں مثبت قرار دئے گئے741متاثرین میں سے سب سے زیادہ 254ضلع جموں، 51ادھمپور، 105راجوری، 62کٹھوعہ، 31سانبہ، 38پونچھ، 26رام بن، 114ڈوڈہ، 15ریاسی اور 45کا تعلق کشتواڑ سے ہے۔ کشمیر کے 588متاثرین میں سے 148سرینگر، 127بڈگام، 20بارہمولہ، 70پلوامہ، 57اننت ناگ، 43کپوارہ، 38بانڈی پورہ، 15کولگام، 59گاندربل،  اور11کا تعلق کشمیر سے ہے۔

کشمیرایڈیٹرس گلڈ کا انتخاب

سرینگر//کشمیرایڈیٹرس گلڈ نے یہاں دوبرس کیلئے نئے ارکان کو منتخب کیا۔ذرائع ابلاغ کی انجمن کیلئے سجادحیدرکوصدر،مسعودحسین کو سیکریٹری جنرل،شفاعت کیرااورمنظورانجم کو نائب صدوراورحاجی محمد حیات کو خزانچی کے طور منتخب کیا گیا۔گلڈ کیلئے انتخابات دوبرس سے زیادہ عرصے کے بعد ہوئے اور سابق ارکان نے اپنی معیاد مکمل کی تھی۔ووٹنگ کا عمل نامزدگیوں کے کاغذات داخل کئے جانے کے بعد منعقد ہوا۔منگل کو ہوئی ووٹنگ میں فیاض احمدکلو (گریٹرکشمیر) بشیر منظر (کشمیرامیجز)، بشیراحمدبشیر (سرینگر ٹائمز)، سجاد حیدر (کشمیر اوبزرور)، حاجی حیات (کشمیرریڈر)، طاہرمحی الدین (چٹان)، منظور انجم (عقاب)، جیلانی قادری (روزنامہ آفاق)،ہارون رشید (ندائے مشرق)،شفاعت کیرا (کشمیر وژن)، آکاش امین(تعمیل ارشاد)، مسعود حسین (کشمیرلائف)، ظہور ملک (کشمیرٹائمز) اورشمیم معراج (کشمیر مانیٹر) نے حصہ لیا۔کشمیرایڈیٹرس گلڈ کے نئے صدرسجادحیدرایک

دفعہ370کا خاتمہ:جموں وکشمیر اور لداخ کاملک کیساتھ ادغام مکمل

نئی دہلی// مرکزی سرکار نے کہا ہے کہدفعہ370کی تنسیخ کے بعد مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیراور لداخ پوری طرح ملک میں مدغم ہوچکے ہیں اوراس سال مارچ کے مہینے سے اگست تک 138جنگجوئوں کوہلاک کیاجاچکا ہے جبکہ اس دوران 50حفاظتی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ فی الوقت جموں کشمیرمیں223لوگ حراست میں ہیں۔ان باتوں کااظہار مرکزی وزیر مملکت برائے امورداخلہ جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قوانین کے فوائدجن سے ملک کے دیگر شہری مستفید ہورہے تھے،سے اب جموں کشمیرکے لوگ بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی تبدیلیوں اور سابق ریاست کی تشکیل نو کے بعددونوںمرکزی زیرانتظام علاقوں کا مکمل طور ملک کے ساتھ ادغام ہوا ہے۔ریڈی نے کہا کہ اس تبدیلی نے دونوں نئے مرکزی زیرانتظام علاقوں میں سماجی واقتصادی ترقی لائی ہے ۔ان تبدیلیوں سے لوگ بااختیار بن گئے ہیں اور ناموزوں قوانین کاخاتمہ ہوا ہے او

مارول کاکاپورہ میں شبانہ جھڑپ، 2فوجی زخمی، جنگجوفرار

پلوامہ+اوڑی // مارول کاکا پورہ پلوامہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جنگجو محاصرہ توڑ کر فرار ہوئے۔گائوں کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3کی شدید مار پیٹ کی گئی۔ ادھر فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کے دوران ایک شخص ممکنہ طور پر ہلاک ہوا۔ مارول کاکا پورہ گائوں کا50 آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے منگل کی صبح محاصرہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گائوں میں کم سے کم 3جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد محاصرہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا ابھی فورسز گائوں کو محاصرے میں لیکر ممکنہ رہائشی مکان کے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش ہی کررہے تھے کہ جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگجوئوں نے دو گرینیڈ بھی داغے جس کے ساتھ ہی زوردار دھماکے ہوئے اور