تازہ ترین

با اختیار خواتین معاشی آزادی کی بنیاد

بینکنگ خدمات کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے 2000 دیہات کی نشاندہی   سرینگر//یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں گھر گھرڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں اور کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پانپور میں مشن ’’ ایک گرام پنچایت ، ایک ڈیجی پے سخی ‘‘ کا آغاز کیا ۔ ابتدائی طور پر ’ڈیجی پے سخی‘ کی سہولت یو ٹی کے 2000 دور دراز دیہات میں فراہم کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر ڈویژن بھر سے سیلف ہیلپ گروپس کی 80 خواتین کو ڈی آئی جی آئی پے سخیوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آر ایل ایم کے تحت ڈی آئی جی آئی پے سخیوں میں 80 آدھار قابل ادائیگی نظام ( اے ای پی ) تقسیم کئے ۔ انہوں نے پائیدار زراعت اور لائیو سٹاک منیجمنٹ کے بارے میں کرشی سخیوں اور پشو

۔150کے قریب جونیئر سکیل کے اے ایس افسران

سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں جونیئر سکیل کشمیرایڈمنسٹریٹو سروس بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔۔ سرکار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ31اگست کو محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق2019 بیچ کے74 جونیئرسکیل کشمیر انتظامی افسران سمیت قریب 150کے اے ایس افسران کوبلاک ڈیولپمنٹ افسران کے طور پر تقرریاں و تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ۔ حکم نامہ کے مطابق گورو دیپ کور کو  بلاک ڈیولپمنٹ افسر کنڈی رفیع آباد میں تعینات کیا گیا۔ سندیپ سنگھ کو تبدیل کرکے بی ڈی ائو رام بن تعینات کرنے کے علاوہ راج گھاٹ بلاک کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق آرتی کول بی ڈی ائو  سیری،طارق احمد پڈر کو بی ڈی ائو بانڈی پورہ تعینات کرنے کے علاوہ گریز بلاک کا اضافی چارج تفویض کیا گیا جبکہ زاہد آزاد کو بلاک ڈیولپمنٹ افسر چتراگام شوپیاں کا چارج کے

غریب کا چولہاجلے تو کیسے؟

سرینگر // تیل کمپنیوںنے گھریلو گیس سلنڈوں کی قیمتوں میں رواں سال7بار اضافہ کیا اور ہر ماہ اس کی قیمتوں میں قریب 25روپے کا اضافہ ہوتا رہا۔ اس تحاشہ اضافے نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ یکم ستمبر 2021کو اس کی قیمت بڑھا کر 1005روپے مقرر کی گئی ہے اور بلیک میں مجبور لوگوں کو 12 سے 13سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یکم مارچ 2014 تک گھریلو گیس  کی قیمت 410 روپے فی سلنڈرتھی اور گذشتہ 7برسوں کے دوران اس کی قیمتوں میں 700سے800روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران7بار رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور ایک بار ہی اس کی قیمت میں صرف 10روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ۔جبکہ گذشتہ سال 11مرتبہ اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مئی 2020میں گھریلو رسوئی گیس سلینڈر 14کلو کی قیمت 633روپے تھی اور جون 2020می

پلوامہ کے مین چوک میں گرینیڈحملہ

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ ضلع ہیڈکوارٹر پر منگل کو پولیس کو نشانہ بنانے کی غرض سے مشتبہ اسلحہ برداروں نے گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر ایک غری ریاستی مزدور سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔یہ واقعہ ساڑھے 12بجے کے قریب مین چوک پلوامہ میں پیش آیا جب یہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ موجود تھی۔نامعلوم افرادنے  پولیس کے ایک آفیسر کی گاڑی کونشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی اور گرینیڈ کے آہنی ریزوں کی زد میں آکر 4شہری زخمی ہوئے۔اس موقعہ پر مین چوک میں افراتفری پھیل گئی اورلوگ ادھراُدھر بھاگنے لگے ۔زخمیوں کونزدیک ہی واقع ضلع اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ سیکورٹی فورسزنے علاقے کومحاصرے میں لیکرحملہ آوروںکی تلاش شروع کی ۔ کچھ وقت کیلئے قصبہ میں ہر طرح کی آمد و رفت معطل رہی،تاہم پھرحالات معمول پرآگئے ۔اسپتال میں داخل کئے گئے زخمیوںکے بارے میں بتایاجاتاہے کہ اُن کوزیادہ گہری یاسنگین چ

محبوبہ مفتی کی انسدادمنی لانڈرنگ قانون چیلنج کرنیکی پٹیشن

سرینگر//مرکز نے دہلی ہائی کورٹ کو مطلع کیا  ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی درخواست کو منی لانڈرنگ کی روک تھام  قانون (پی ایم ایل اے) کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کو ترجیح دیگا۔ منگل کومرکز نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے ذریعے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ایسا ہی معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے اور وہ منتقلی کی درخواست دائر کرنا چاہتا ہے۔مرکز کی پیشکش کو نوٹ کرتے ہوئے جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔دہلی ہائی کورٹ نے قبل ازیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کو چیلنج کرنے کی درخواست پر حتمی دلائل سننے کے لئے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے محبوبہ مفتی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے نوٹس پر روک لگانے سے انکار کر

مرکزی وزیر مملکت اقلیتی اَمور کپوارہ میں

کپوارہ//اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا نے کہا  ہے کہ وہ وقت آگیا ہے جب کپوارہ جیسے دور دراز اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے فوائد پہنچیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ایک سرحدی ضلع ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے 2018 سے اسپرینل ڈسٹرکٹ کے تحت چلنے والے فنڈ کے ذریعے خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔خمریال میں ڈبل لین پُل ،جو مشہور وادی لولاب کو جوڑتا ہے، کا اِفتتاح کرنے کے بعد انہوں نے چنار چیئر یٹی فائونڈیشن ( مقامی این جی او ) کی ایمبولنس کا بھی اِفتتاح کیا جو علاقے کے غریب کینسر مریضوں کے لئے مفت سروس کے طور پر وقف ہے ۔وزیر مملکت برائے اقلیتی اَمور جان برلا نے کلاروس کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں میں پیدل چلتے ہوئے ایک مقامی نوجوان لڑکے سے بات چیت کی اور اس سے جاب کارڈ کی دستیابی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی سکیموں کے فوائد کے بارے میں دریاف

کشمیری طالب کی موت

 سرینگر// پنجاب پولیس نے بیروہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے طالب علم، جس کو آر آئی ایم ٹی کالج پنجاب میں پیر کے روز لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا، کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے ۔پنجاب پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی لکھا ہے ۔یہ باتیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'ڈی جی پی پنجاب نے ابھی مجھے یہ اطلاع دی کہ عمر احد طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی چھوڑا ہے، اس کا بھائی شوکت، جو جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل ہے ، ایف جی ایس پہنچا ہے ، لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اس کے اہل خانہ تحقیقات پر مطمئن ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات جاری ہیں'۔ چیو ڈارہ سے تعلق رکھنے والا عمر احد

کشمیری طالب کی موت

 سرینگر// پنجاب پولیس نے بیروہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے طالب علم، جس کو آر آئی ایم ٹی کالج پنجاب میں پیر کے روز لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا، کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے ۔پنجاب پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی لکھا ہے ۔یہ باتیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'ڈی جی پی پنجاب نے ابھی مجھے یہ اطلاع دی کہ عمر احد طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی چھوڑا ہے، اس کا بھائی شوکت، جو جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل ہے ، ایف جی ایس پہنچا ہے ، لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اس کے اہل خانہ تحقیقات پر مطمئن ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات جاری ہیں'۔ چیو ڈارہ سے تعلق رکھنے والا عمر احد

اوڑی میں شہری درخت سے گر کر لقمہ ٔاجل

 اوڑی/ظفر اقبال/سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک شخص درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ55سالہ غلام محمد کھوکھر ولد غلام قادر کھوکر ساکن بلکوٹ اپنے ہی گائوں میں اخروٹ کے درخت پر چڑھا ہوا تھا جس کے دوران اسکا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا۔اسے شدید زخمی حالت میں فوری علاج و معالجے کیلئے سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی جانچ کے بعد مردہ قرار دیا۔  

کا چندی گڈھ میں نیا آفسNCDS

 سرینگر//جموںوکشمیر کے لوگوںکی سہولیت کے لئے نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این سی ڈی سی ) اِنڈیا نے پنچ کولہ چندی گڈھ میں ایک نیا دفتر قائم کیا ہے۔این سی ڈی سی مرکزی وزات کا ایک اعلیٰ مالیاتی اِدارہ ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہریانہ ٹی وی ایس این پرساد اور منیجنگ ڈائریکٹر این سی ڈی سی سندیپ کمار نائیک نے دَفتر کا اِفتتاح کیا ۔اِس اِقدامات سے جموں وکشمیر ، لداخ ، ہریانہ ، چندی گڑھ او رپنجاب کے کوآپریٹیوز مستفید ہوں گے کیوں کہ این سی دی سی اِنتہائی مناسب شرح سود پر مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔