تازہ ترین

عید الفطر آج

 سعودی عرب میں بھی آج تقریب منائی جارہی ہے   سرینگر//پچھلے سال برصغیر ہندوپاک میں عید الفطر کی تقریب ایک ساتھ منائی گئی تاہم امسال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ جہاں کرگل میں سنیچر کو کچھ علاقوں میں عید الفطر منائی گئی وہیں دلی کے شاہی امام نے اعلان کیا کہ عیدالفطر سوموار کو منائی جائے گی کیونکہ بھارت کے کسی شہر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کوئی رویت ہلال کمیٹی نہیں ہے۔ سنیچر کو کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے لوگوں نے پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو منائی جائے گی۔ وادی کشمیر میں بھی اتوار کو ہی عیدالفطر منائی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں وادی کے کم و بیش بڑی مساجد  اور خانقاہوں کے علاوہ امام باڑوں میں اتوار کو عید الفطر منانے کے اعلانات کئے گئے ۔ ان اعلانات میں یہ بھی کہا گیا کہ وادی کے کئی علاقوں میں ش

کورونا کا قہر،ایک اور خاتون کی جان گئی

 سرینگر //وادی میں کورونا وائرس نے ایک اور خاتون کی جان لی ہے۔سنیچر کو فوت ہونے والی 55سالہ خاتون کا تعلق اننت ناگ سے تھا۔ ابتک 21افراد وائرس کا شکار ہوکرموت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جن میں سے 2جموں جبکہ 19کشمیر سے ہیں۔ سنیچر کوڈپٹی سی ایم او بانڈی پورہ اور حاملہ خاتون سمیت مزید 80افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 1569ہوگئی ہے جن میں سے 239جموں جبکہ 1330کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 80افراد میں سے 36 کپوارہ، 14 رام بن، 6اننت ناگ، 5 کولگام، 4 بارہمولہ، 4 پلوامہ، 4 جموں، 3 سرینگر، بانڈی پورہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور کولگام میں ایک ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔   خاتون فوت سنیچر کو سکمز صورہ میں اننت ناگ کے ورن ہال بو ٹینگوگائوں سے تعلق رکھنے والی 55سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ فو

دبئی میں در ماندہ 155کشمیری سنیچر کو سرینگر پہنچ گئے،4بچے بھی شامل

سرینگر// متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ155کشمیر ی واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔حکام کے مطابق جمعہ کو وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سرینگر دہلی پرواز نمبر AL-1996/1826 میں4 بچوںسمیت 155مسافر سوار تھے ،جمعہ کو سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اتری ۔ ائر پورٹ پہنچتے ہی مسافروں کی کووڈ ۔ ضوابط کے تحت اسکریننگ کی گئی اور کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ۔حکام کے مطابق بعد ازاں اُنہیں14روزہ انتظامی قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے  جب کہ اس مقصد کیلئے ’آر ٹی پی سی آر ‘ کا استعمال ہوگا ۔ترمیم شدہ رہنما خطوط کے تحت اگر کسی مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی آتا ہے ،تو اُسے گھر بھیج دیا جائیگا اور اگر کسی مسافر کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جائیگا ۔ 25مئی سے سرینگر ائر پورٹ پر جہازوں کی ا

لیفٹیننٹ گورنر کاجموں میں ریلوے سٹیشن اور بازاروں کا دورہ

 جموں// لیفٹیننٹ گورنر ر گریش چندر مر مو نے زمینی صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لینے کیلئے شہر کے معروف بازاروں کا معائینہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ریلوے سٹیشن اور جموں شہر کے معروف مقامات اور بازاروں کا دورہ کر کے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد زمینی سطح پر صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لیا۔ریلوے سٹیشن پر لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لائے جارہے درماندہ لوگوں کو فراہم کی جارہی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے اُنہیں بتایا کہ واپس آنے والوں کے نمونے لینے اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر مؤثر کام کاج یقینی بنانے کے لئے مختلف سطحوں پر نوڈل آفیسر مقرر کئے گئے ہیں اور جموں ریلوے سٹیشن پر اب تک 10خصوصی ریل گاڑیوں میں 9000 درماندہ مسافروں کا خیرمقد م کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووِڈ۔19 ایس او پیز کو سختی

جموں کشمیر میں صحت عامہ کے ورکروں پرحملے

سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ وہ صحت عامہ کے ورکروں پرحملہ کے معاملوں کودور کرنے کیلئے قانون کے مسودہ کی حمایت نہیں کررہی ہے۔ہائی کورٹ نے ’’صحت عامہ کے ورکروں اورکلنیکل اداروں (جائیدادکو نقصان اورتشددپرروک)قانون2019کے بل مسودے پروزارت داخلہ کے اعتراضات اوراغراض طلب کئے تھے۔وزارت داخلہ کو یہ بل وزارت صحت وخاندانی بہبود سے  موصول ہوئی تھی۔اسسٹنٹ سالسٹر جنرل وشال شرما نے وزارت داخلہ کے بیان کو پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس ،جسٹس گیتامتل اورجسٹس  رجنیش اوسول کے دونفری بنچ کو بتایا کہ بل کے مسودے کاجائزہ لینے کے دوران صحت ورکروں اور کلنیکل اداروں پرحملوں کے معاملوں کودور کرنے کیلئے  بل کی کئی وجوہات پرحمایت نہیں کرتی.۔وزارت کاکہناتھا کہ ڈاکٹروں اوردیگرطبی پیشہ وروں پرحملوں کو روکنے کیلئے الگ سے قانون بنانے سے باقی پیشہ ورجیسے ذرائع ا

لداخ میں جے اینڈ کے پولیس نہیں ، لداخ پولیس

احکامات تنظیم نو قانون کے تحت جاری کئے گئے   کنگن//مرکزی زیر انتظام لداخ انتظامیہ نے جموں وکشمیر پولیس کا نام تبدیل کرکے لداخ پولیس رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ یوٹی لداخ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ایس کھنڈارے نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائن بورڈوں، پولیس گاڑیوں، سرکاری سٹیشنری، مہروں اور دیگر سرکاری چیزوں پر ’جے اینڈ کے پولیس‘کے بجائے اب جلی حروف میں"LADAKH POLICE" تحریر کیا جائے۔ احکامات کے مطابق کوئی بھی پولیس افسریا اہلکار وردیوں پر جے اینڈ کے پولیس کے نشانات نہیں لگا سکتے۔ایک سینئر پولیس اہلکار کاکہنا ہے کہ تنظیم نو ایکٹ کے مطابق ادارہ جاتی تبدیلی کرنا ضروری ہے ۔ مذکورہ سینئر پولیس افسر نے کہاکہ لیہہ اور کرگل میں بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کی جائیگی تاکہ پولیس کو مضبوط کیا جائے۔ لداخ کو سرکاری طور پر 31اکتوبرکو یوٹی قرار دیاگیا اور آر

شوپیان میں مزید کئی دیہات کی ناکہ بندی

شوپیان//کولگام میں سیکورٹی فورسز نے ایک ہتھ گولہ ناکارہ بنادیا جبکہ شوپیان اور پلوامہ میں حسب معمول مزید 4 دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشیاں لی گئیں۔ بیلو در گنڈ راجپورہ میں سیکورٹیٰ فورسز نے جمعہ کی شام تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران ایک دکان میں موجود ہائیڈ اوٹ تباہ کیا گیا ۔ تاہم مذکورہ ہائیڈ اوٹ بہت پرانا تھا ۔اس دوران 62آر آر اور پولیس نے شاداب کریوا مانلو شوپیان کا محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں۔کیلر شوپیان میں 62آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا او گھر گھر تلاشی کارروائی کی لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔راولپورہ شوپیان کا 34آر آر اور دیگر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈائون کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ادھر کولگام کے چولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سنیچر کے روز ایک زندہ گرینیڈ بر آمد کیا۔