تازہ ترین

کورونا لاک ڈائون آج 2بجے سے

    سرینگر// جموں کشمیر میں آج2بجے سے ایک بار پھرہفتہ وار لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا،جو64گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد پیر صبح6 بجے ختم ہوگا۔   ادھر 26جنوری کی تقریبات ی وجہ سے تقریباً دو دن تک روز مرہ سرگرمیاں متاثر رہنے کے بعد جمعرات کو روز مرہ معمولات بحال ہوئیں۔   یوم جمہوریہ تقریبات کے پیش نظر غیر معمولی سیکورٹی بندو بست کی وجہ سے جموں میں سیکورٹی چوکس رکھی گئی جبکہ وادی میں 25جنوری سہ پہر سے ہی بازار بند اور ٹرانسپورٹ معطل رہا۔   جمعرات کو ہر طرح کا کاروباری اور دیگر سرگرمیاں بحال ہوئیں  تاہم آج جمعہ کو ہفتہ وار لاک ڈائون کا ایک بار پھرنفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔    کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جنوری کے وسط میں ہفتہ وار لاک ڈائون شروع کیا گیا ہے،جس کا نفاذ مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری رہے

کورونا کی لہر جاری|4959مثبت، 7فوت

سرینگر //کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جمعرات کو 61ہزار 752ٹیسٹ کئے گئے جن میں44سفر کرنے والوں سمیت مزید 4959افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 19ہزار 731ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد کی جان گئی ، جسکے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد 4642ہوگئی ہے۔جمعرات کی شام محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جموں میں 1394 جبکہ کشمیر میں 3565افراد متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والوں میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 3553افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ سرینگر میں سب سے زیادہ 841، بارہمولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپوارہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295 جبکہ شوپیان میں 25افراد ک

مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ پر پابندی

سرینگر //محکمہ صحت نے جمعرات کو سرینگر میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ میںکورونا مخالف قوائد و ضوابط پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ فی الحال اورلوڈنگ نہ کرنیکی ہدایت دی ہے۔ محکمہ انفارمیشن کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ،آر ٹی سی عہدیدار ، ایس ایس پی ٹریفک مظفر احمد شاہ اور آر ٹی او کشمیر کے علاوہ  ٹرانسپورٹروں کی مختلف انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف اضلاع سے آئے ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راتھر نے تمام ٹرانسپورٹروںسے اپیل کی کہ وہ مسافر گاڑیوںکے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو ماسک پہننے اور سینٹائزر کا استعمال کرنے کی سخت تلقین کریں۔ ڈاکٹرمشتاق نے بتایا ’’ ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کا مسافروں کے ساتھ روزانہ تعلق ہوتا ہے اور اسلئے ان میں وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا

شوپیان میں14گھنٹے تک محاصرہ

شوپیان// ضلع ہیڈکوارٹر سے 14کلو میٹر دور چک نوگام گائوں میں ملی ٹینٹوں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد 14گھنٹے سے جاری محاصرہ ختم کیا گیا۔مسلح تصادم میں فوج کے 3اہلکار زخمی ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اُنہیں گائوں میں کم سے کم 2ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد منگل کی شام7بجے،34آر آر، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس شوپیان نے مشترکہ طور پر محاصرہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جونہی ایک مشتبہ جگہ کی طرف فورسز کی ایک پارٹی پیش قدمی کررہی تھی تو ملی ٹینٹوں نے اچانک سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ شام دیر گئے 7بجکر25منٹ پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد مکمل طور پر خاموشی چھا گئی۔ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ سے فوج کے3،اہلکار شدید زخمی ہوئے جنکی شناخت گنر سوم ویر کمار،لانس نائیک مانک سنگھ اور لانس نائیک سنیل کمار کے بطور ہوئی ، جنہیں فوری طور پر

وادی بھر میں درجہ حرارت پھر گر گیا

سرینگر // وادی میں جمعرات کو اگرچہ کئی روز بعد دھوپ نکلی لیکن ساتھ ہی سرد ہوائیں بھی چلیں۔ وادی بھر میں ایک بار پھر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 29ج نوری تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 31جنوری کو کہیں کہیں ہلکے برف وباراں کاامکان ظاہرکیا ہے ۔سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین مقام رہا ، جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.9جبکہ گلمرگ میں منفی 10ڈگری تک گر گیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں دوران شب 0.2 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 اورقاضی گنڈ میں منفی0.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔جمعرات کو آسمان پر گہرے بادل چھٹ گئے اور مکمل دھوپ نکل آئی۔ تاہم دھوپ نکلنے کے باوجود دن کے وقت

اگلے 10روز میں وادی کو اضافی 160میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی :محکمہ بجلی

سرینگر //محکمہ بجلی کا کہنا ہے کہ380کلو میٹر لمبی400کے وی سانبہ امرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کے تباہ ہوئے ٹاور کی مرمت کاکام 31جنوری کو مکمل ہو گا۔محکمہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئندہ10 روز کے دوران وادی میں 160میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا جس سے کسی حد تک بجلی سپلائی میں بہتری آئے گی ۔کپواڑہ ، بارہمولہ ، سوپور پٹن ، کرناہ ، بانڈی پورہ اور شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹوں تک گل رہتی ہے۔ نان میٹر علاقوں کیلئے اگرچہ محکمہ نے 7 گھنٹے بجلی اعلانیہ طور پر بند رکھنے کیلئے کٹوتی شیڈول جاری کیا ہے، البتہ لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر اس سے زیادہ بجلی بند رکھی جاتی ہے۔تھنہ منڈی راجوری میں سانبہ امر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کا جو ٹاور سڑک کی کٹائی کے دوران تباہ ہوا تھا، اس کے بعد وادی میں بجلی سپلائی میں کمی ہونے کا امکان تھا ،لیکن محکمہ نے اندرونی سسٹم میں بہتری لائی اور اس کمی کو نہی

معروف کشمیری لیپرو سکوپک سرجن

سرینگر// وادی کشمیر کے معروف لیپرو سکوپک اور بیریا ٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر مشتاق چالکو کو یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پیٹنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے یہ ایوارڈ ‘چالکو ریٹریکٹر ان منی لیپ کو لیسیسٹیکٹومی’ کے اعزاز میں دیا گیا جبکہ جموں و کشمیر حکومت نے بھی ‘لیپرو سکوپی اینڈ مینمل ایکسس سرجری’ میں نئی اختراعات متعارف کرنے کے اعزاز میں انہیں ‘سرٹیفیکیٹ آف اونر’ سے سرفراز کیا ہے ۔موصوف ڈاکٹر نے حاصل کرنے پر کہا کہ یہ میری مسلسل محنت اور انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آٹھ سال قبل یہ بیج بویا تھا جس نے آج پھل دیا ہے اور اس سے نئی نسل فیضیاب ہوگی۔ ڈاکٹر مشتاق چالکو کو لیپرو سکوپی اینڈ منیمل ایکسس سرجری میں مہارت حاصل ہے اور وہ گورنمنٹ میڈٰکل کالج سرینگر میں پروفیسر کی حیثیت سے اپنے

۔30 کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے

سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں 33 کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ سرکار کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں عمل میں لائی گئی ان تقرریوں  کے تحت اسسٹنٹ کمشنر مال اننت ناگ سید یاسر فاروق کو تبدیل کرکے محکمہ داخلہ میں ڈپٹی سیکریٹری جبکہ ڈپٹی ضلع الیکشن افسر شاوی کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہینڈلوم جموں اور پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ ڈوڈہ محمد ادریس کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع روزگار و کونسلنگ سینٹر ڈوڈہ میں دستیاب جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر لار گاندربل توفیق احمد غازی کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر ایس ڈی ایم بیرو ہ تعینات کیا گیا ، جنہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی سب رجسٹرار بیروہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ رورل سینٹیشن کے ڈائریکٹوریٹ جموں میں فیلڈ افسر سنجیو شرما کو تبدیل کر

پٹن میں ہٹ اینڈ رن کیس

گاندربل //سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر میرگنڈ کے مقام پر نامعلوم گاڑی نے ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 30 سالہ محمد یاسین صوفی ولد غضنفر صوفی ساکن سکنہ بل پٹن کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور گاڑی کا ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوا۔زخمی شہری کو پولیس کی مدد سے صدرِ ہسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے فرار گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔