تازہ ترین

سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ’جنگی اقتصادی کابینہ‘ تشکیل

کولمبو//سری لنکا کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کے سبب ہونے والے گزشتہ ہفتے پْرتشدد احتجاج کے بعد تلخ سیاسی منظر نامے میں بہتری کے لیے ایک نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ احتجاجی مظاہرین اب بھی سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کے گھر کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، فورسز کی جانب سے ملک بھر میں گشت جاری ہے جبکہ عام سری لنکن اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے منتظر ہیں۔سری لنکا میں ’متحدہ حکومت‘ کے قیام کے لیے شدید جدوجہد کی گئی جس کے بعد اصرار کیا جارہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ عہدے پر براجمان گوٹابایا راجاپکسے بھی اپنے بھائی کی پیروی کریں جنہوں نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے دو اہم اراکین نے اپوزیشن کی صفوں کو توڑتے ہوئے ’کابینہ کی معاشی جنگ‘ میں شامل ہونے پر اتفا

صومالیہ کے سابق صدر حسن شیخ محمد پھر صدر منتخب

موغادیشو // مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے سابق صدر حسن شیخ محمد ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں ، وہ دوسری بار منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادراے کے مطابق صومالیہ میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جن میں صدر عبدالٰہی ، سابق صدور شریف شیخ اور حسن شیخ محمد سمیت درجنوں امیدواروں نے حصہ لیا۔دارالحکومت موغادیشو میں انتخابات کے اختتام تک کرفیو نافذ کیا گیا۔ ایوان زیریں کے سپیکر شیخ عدن محمد نور نیملکی صدر کے لیے سابق صدر حسن شیخ محمد کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ حسن شیخ محمد نے 214ووٹ حاصل کیے۔

افریقی ممالک ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے

گھانا//مغربی افریقہ کے ممالک مختلف موزی بیماریوں کے علاج کے لیے ویکسین کی مقامی سطح پرجلد تیاری شروع کردیں گے۔یہ بات مغربی افریقہ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو اے ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل سٹینلے اوکولو نے مغربی افریقی ممالک کے وزرائے صحت کی اقتصادی برادری کی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ریجن مختلف موزی بیماریوں کے لیے ویکسین تیار کرنا شروع کر دے گا جس میں کوویڈ-19، زرد بخار، ریبیز اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین شامل ہیں اس کا مقصد ویکسین کی تیاری اور دستیابی میں خودکفالت حاصل کرنا ہے۔اوکولو نے کہا کہ اس حوالے سے پانچ متوقع کمپنیاں ہیں جن کے بارے ہمارے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ہم اپنے خطے میں ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں ان کمپنیوں میں سے گھانا اور نائیجیریا کی دو دو اور ایک سینی گال کی ہے۔ادھر دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد

امریکہ کے بفیلو میں فائرنگ،10 ہلاک

 واشنگٹن//امریکہ  کے بفیلو میں واقع ایک سپرمارکٹ میں فائرنگ میں کم از کم 10 لوگ مارے گئے۔مقامی خبررساں ایجنسی بفیلو نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ باڈی آرمر پہنے ایک شخص دوپہر 2:30 بجے کے بعد ایک ٹاپ فرینڈلی مارکیٹ میں گھسا اور فائرنگ شروع کردی۔اس کی وجہ سے ایک پولیس افسرسمیت دس لوگ مارے گئے اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) امریکہ میں ریاست نیو یارک  کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کررہاہے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی دوپہر کی اس فائرنگ میں ایک بندوق بردار نے کم از کم 10 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ سے ملک میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسی کے بفیلو فیلڈ آف

شام میں اسرائیلی میزائل حملہ، 5 کی موت 2 زخمی

یروشلم//اسرائیل  فضائیہ کے ایف -16 جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی شہر ماسیاف اور بنیاس کے بندرگاہ کے پاس ایک لیب پر حملہ کیا،جس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔روسی مرکز کے نائب سربراہ شام میں مخالف حریفوں سے صلح کیلئے قائم روسی مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمیرل اولیگ  جوراولیو نے یہ اطلاع دی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا،’’13 مئی کو رات 20:25 سے ظ تک (ماسکو کے وقت کے مطابق شام17:25 سے  17:32 بجے تک)اسرائیلی فضائیہ  کے چھ اے -16 جنگی طیاروں نے شامی سائنس داں تحقیقی  مرکز پر 22 ٹارگیٹڈ میزائل حملے کئے۔ یہ حملے شامی فضائی علاقے میں داخل ہوئے بغیر مسیاف  شہر اور بنیاس  بندرگاہ علاقے سے کئے گئے۔شامی عرب جمہوریہ کے فضائی دفاعی دستوں کے ذریعہ 16 میزائلوں اور ایک آٹومیٹک  ایئر ویہیکل کو تب

فلسطینیوں کے مکان گراکر اسرائیلیوں کی آبادکاری پر یوروپی یونین کی تشویش

بروسیلز//یوروپی یونین کے 14 ممالک نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکان زبردستی خالی کراکر گرانے اور وہاں 4000 نئے گھر بنانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔اس حوالے سے آج یوروپی یونین کے 14 ممالک فرانس، بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سویڈن نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ان تمام ممالک کی جانب سے بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں اسرائیلی ہائر پلاننگ کونسل کی جانب سے ویسٹ بینک کے علاقے میں 4000 نئے گھروں کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تشویش ہے"۔ یہ نئے ہاوٓسنگ یونٹس دو ریاستی حل میں مزید مشکلات پیدا کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق نئی اسرائیلی آبادکاری نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ فلسطین اور اسرائیل کے درم

رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم منتخب

کولمبو،//سری لنکا کے صدر نے اپنے بھائی کی جگہ نئے وزیر اعظم سے حلف لے لیا ہے، مہندا راجا پکسے پر ملک کے معاشی بحران کے خلاف ایک احتجاج پر ان کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد حملوں کے بعد ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل 5 بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ وہ پارلیمان کے ذریعے نئی قانون سازی کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔73 سالہ وزیراعظم کو سری لنکا کی تاریخ کے بدترین بحران سے نبرد آزما ہونے کی ذمہ داری سونپی جائے گی جس میں مہینوں سے جاری شدید قلت اور بجلی کی طویل بندش نے عوام کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔رانیل وکرما سنگھے نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ہم ملک کو اس پوزیشن پر واپس لانا چاہتے ہیں جب لوگوں کو دوبارہ دن میں 3 وقت کھانا مل سکے گا، ہمارے نوجوانوں کا لازمی مستقبل ہونا چاہیے۔ حزب اختلاف کے قانون سازوں

ایران کےساتھ جوہری مذاکرات بحال ہوگئے: یورپی یونین

برلن //یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور اب حتمی معاہدہ قریب ہیں۔ جوزف بوریل نے کہا کہ رواں ہفتے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں مدد کے لیے یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا کا مشن ’توقع سے بہتر‘ تھا۔جرمنی میں جی 7 اجلاس کی سائیڈلائن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوزف بوریل نے کہا کہ بات چیت رکی ہوئی تھی جو اب بحال ہو چکی ہے اور اب حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے‘۔یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا نے ایران کے مذاکرات کار علی بغیری سے روان ہفتے تہران میں دو دن تک ملاقاتیں کیں۔دریں اثنا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی

روس ۔یوکرین جنگ،مذاکرات اور بحالی امن کے ساتھ تعاون کیا جائے :چین

بیجنگ// چینُی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کا بتدریج پھیل کر دھڑوں کے درمیان کھینچا تانی میں تبدیل ہونا عالمی سلامتی اور استحکام کے لئے زیادہ بڑے اور زیادہ طویل المدت خطرات پیدا کرے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان، بذریعہ مذاکرات، بحالی امن کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون سے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی، بذریعہ مذاکرات، امن کی طرف واپسی کے ساتھ تعاون کیا جانا ضروری ہے ۔شی جن پنگ نے کل امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے ، بذریعہ مذاکرات روس اور یوکرین کے درمیان، بحالی امن کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جن پنگ نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کا بتدریج پھیل کر دھڑوں کے درمیان کھینچا تانی میں تبدیل ہونا عالمی سلامتی اور استحکام کے لئے زیادہ بڑے اور زیادہ ط

سیاسی استحکام نہ ہوا تو معیشت 2روز میں ختم ہوجائے گی :سری لنکن مرکزی بینک

کولمبو //سری لنکا کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ملک میں 2روز کے دوران سیاسی حالات مستحکم نہ ہوئے تو معیشت ختم ہوجائے گی۔ مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ نئی حکومت نہ بننے کی صورت میں معیشت کی تباہی یقینی ہے۔  سری لنکا کا اقتصادی بحران اب باقاعدہ سیاسی بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چند روز کے دوران رونما ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد کولمبو میں فوج اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ بکتر بند گاڑیاں اور فوج کی بھاری نفری دارالحکومت کی سڑکوں پر تعینات ہے۔ فوجیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ تخریب کاروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔ ملک بھر میں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین وزیر اعظم اور صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پیر کے روز حکومت کے حامیوں نے مظاہرین پر حملہ کر دیاتھا، جس کے بعد وزیر اعظم مہندرا راجاپاکسے مستعفی ہو گئے۔ اپوزیشن صدر

کورونا کا پہلاکیس سامنے،شمالی کوریا میں ایمرجنسی نافذ

پیانگ یانگ// ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے ) میں جمعرات کو دو برسوں میں پہلاکووڈ-19 معاملہ سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے سخت قومی لاک ڈاؤن کا حکم دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں اومیکرون ویرینٹ کاقہرکافی زیادہ ہے ، حالانکہ ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کے مطابق یہ سب سے بڑی ایمرجنسی ہے ۔ اس معاملے کے تعلق سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ہنگامی بات چیت کر رہے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وائرس ملک میں کافی عرصے سے موجود ہے ۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی آبادی کے لیے کسی طرح کی ویکسینیشن مہم نہیں چلائی ہے ۔ ملک نے چین میں بنی سینووک ویکسین اورایسٹرازینیکا جیبس دونوں ویکسین کو خارج کردیاتھا۔وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ، ملک نے اپنی سرحدیں بند کرکے

روس دنیا کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ :یورپی کمیشن

ٹوکیو// یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے جمعرات کو کہا کہ روس آج دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔محترمہ ارسولا نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو یہ بات کہی۔ محترمہ ارسلا اور مسٹر مشیل 28ویں یورپی یونین-جاپان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو میں ہیں۔محترمہ ارسلا نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ اور چین کے ساتھ نئے معاہدے اور انتہائی من مانی بین الاقوامی تعلقات کی وجہ سے روس آج دنیا کے استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔اس موقع پر مسٹر مشیل نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کو کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے لیے کھڑا ہونا چاہیے جس سے اس کے ملک کی ترقی کو فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔رپورٹ میں مسٹر کشیدا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو//برازیل کے شہر بوئتووا میں جمعرات کو ایک طیارہ گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔ بوئٹووا کے میئر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ اور 15 اسکائی ڈائیورز سوار تھے ۔ طیارہ ‘ اسکائی ڈائیو4فن’ کمپنی کا تھا۔ بوئٹووا کے میئر ایڈسن مارکوسو نے کہاکہ یہ بوئٹووا کے نیشنل اسکائی ڈائیونگ سینٹر میں اسکائی ڈائیونگ کی 50 سال سے زیادہ کی تاریخ میں پہلا طیارہ حادثہ ہے ، جو کہ افسوسناک ہے ۔ادھرچین کے چونگ کنگ میں جمعرات کو رن وے سے تبت ایئر لائنز کا ایک طیارہ پھسل گیا، جس میں سوار 122 میں سے 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔معلومات کے مطابق، "طیارہ نمبر ٹی وی 9833 چونگ کنگ سے ننگچی کے لئے اڑان بھرتے ہوئے چونگ کنگ جیانگ بیئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررن وے سے پھسل گیا۔"چونگ کنگ جیانگ بیئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بیان

گوگل ٹرانسلیٹ میں 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں

واشنگٹن//گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔ یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے۔   ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لینگالا ، ٹووی، ٹگرینیا سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔   کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کے فرقوں کو جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں کی طرف توجہ مبذول کر انا چاہتی ہےجو زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔   بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی، فجی اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔   اس کے ساتھ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل

شمالی کوریا میں کووڈ کے پہلے کیس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان

پیانگ یانگ// ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے) میں جمعرات کو دو برسوں میں پہلاکووڈ-19 معاملہ سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے سخت قومی لاک ڈاؤن کا حکم دیا۔   مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں اومیکرون ویرینٹ کاقہرکافی زیادہ ہے، حالانکہ ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔   سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق یہ سب سے بڑی ایمرجنسی ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ہنگامی بات چیت کر رہے ہیں۔   ماہرین کا خیال ہے کہ یہ وائرس ملک میں کافی عرصے سے موجود ہے۔   قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی آبادی کے لیے کسی طرح کی ویکسینیشن مہم نہیں چلائی ہے۔ ملک نے چین میں بنی سینووک ویکسین اورایسٹرازینیکا جیبس دونوں ویکسین کو خارج کردیاتھا۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ | الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق

یروشلم//یو این آئی// اسرائیلی فوج نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں قطر کے ٹیلی ویژن چینل ‘الجزیرہ’ کی خاتون صحافی کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔الجزیرہ میں کام کرنے والی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ سرائیلی فورسز کی گولی کا نشانہ بنیں، واقعے کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی کو سر میں گولی لگی ہے ۔ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ وہ جنین شہر میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کی کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ‘قتل’ ہوئیں، حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد میں اضافے کے بعد فوج کے چھاپوں میں شدت آئی ہے ۔فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابوعاقلہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور صحافی علی سمودی جو کہ یروشلم کی قدس اخبار کے لیے کام کرتے ہیں وہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جینن شہر میں فلسطینی م

سری لنکا میں آتش زنی کے واقعات جاری | بد امنی کو روکنے کیلئے دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات صادر

کولمبو// شدید اقتصادی بحران کا شکار سری لنکا میں تنازعات اور آتش زنی کے واقعات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دارالحکومت کولمبو سے متصل شہر نگمبو میں منگل کی رات لگاتار دوسرے دن آتش زنی کے واقعات ہوئے جس سے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاہے ۔مشتعل ہجوم نے سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے بیٹے کی ملکیت میں ایک لگژری ہالیڈے ریزورٹ کو بھی نذر آتش کر دیا۔اس سے پہلے پیر کو مسٹر مہندا کی سرکاری رہائش گاہ سمیت سیاست دانوں کے 50 سے زیادہ گھروں کو ایک ہجوم نے نذر آتش کر دیا تھا۔ جن املاک کو آگ لگائی گئی ان میں ملک کے جنوبی علاقے میں راجا پاکسے خاندان کے لیے وقف ایک متنازع میوزیم بھی شامل ہے ۔جمعرات کی صبح تک ملک گیر کرفیو کے تحت بدھ کو مسلسل تیسرے دن دکانیں، کاروبار اور دفاتر بند رہے ۔حکام نے گزشتہ روز ہونے والے پْرتشدد احتجاج اور فسادات کے بعد بدامنی پھیلانے والے کو دیکھتے ہی گولی

بل گیٹس کورونا کا شکار

واشنگٹن//مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے قرنطینہ اختیار کرلیا ،بل گیٹس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ٹوئٹر بیان میں مائیکروسافٹ کے بانی نے کہا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا۔  

یورپ میں بغیر ماسک کے فضائی سفر کی اجازت

برلن //یورپ میں مسافروں کو بغیر ماسک کے فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے اپنے بیان میں کہا کہ ائیرپورٹس سمیت فضائی سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کے مطابق نئی سفارشات 16 مئی سے لاگو ہوں گی۔علاوہ ازیں ای اے ایس اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے سے تمام معاملات میں فضائی سفر میں چہرے پر ماسک نہیں پہنناپڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام وسیع پیمانے پرعوامی نقل و حمل کے لیے پورے یورپ میں قومی حکام کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہے۔تاہم اٹلی، فرانس، بلغاریہ اور دیگر یورپی ممالک پہلے ہی اپنے کورونا اقدامات میں نرمی یا ختم کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں اپریل میں متعدد امریکی ایئرلائنز نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کے فیصلے کے بعد فضائی پروازوں

شدید عوامی دبائو کے بعدسری لنکاکے وزیر اعظم مستعفی

کولمبو //سری لنکائی افسران کے ذریعہ پیر کو پورے ملک میں کرفیو لگائے جانے کے درمیان وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے استعفی دیدیا ہے۔ سرکار حامی گروپوں کے ذریعہ صدر گوٹبایا راج پکشے کے دفتر کے باہر مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد راجدھانی کولمبو میں فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس حملے میں برسراقتدار پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت ہوگئی اور کم سے کم 78 لوگ زخمی ہوگئے۔ایک پولیس ترجمان نے مقامی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ اگلے نوٹس تک فوری اثر سے پورے سری لنکا میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں تعاون کیلئے فوج کو مظاہرہ کی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ شدید مالی اور سیاسی بحران کے بعد عوامی دباو پر وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔  توقع ہے صدر گوتبیا راجا پاکسے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ کابینہ تشکیل دینے کے لیے مدعو کری