دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی وجہ سے اب تک 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4.44 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس سے 44482604 افراد متاثر اور 1173292افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک227673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد8855433 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 517 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 120526ہوگئی ، جب کہ اس وبا کے49881 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 4.44 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 4.42 کروڑسے زائد افراد متاثر اور اس جان لیوا وبا سے 11.71 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر جان لیوا وبا سے اب تک 32,447,505مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 44,252,677 افراد کو متاثر اور 1,171,479 مریضوں کو ہلاک کیا ہے ۔ کووڈ 19سے دنیا میں سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے متاثر226711 افراد کی موت جبکہ متاثرین کی تعداد 8،778،680 تک جا پہنچی ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسز

امریکہ: کونی بیرٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایمی کونی بیرٹ نے باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد امریکہ کی اعلیٰ عدالت میں نو ججز کا کورم مکمل ہو گیا ہے۔چیف جسٹس جان رابرٹ نے منگل کو سپریم کورٹ میں ایک تقریب کے دوران کونی بیرٹ سے عہدے کا حلف لیا۔کونی بیرٹ سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ میں تیسری جج ہیں جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد کیا تھا۔کونی بیرٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں قدامت پسند ججز کا تناسب تین کے مقابلے میں چھ ہو گیا ہے۔سینیٹ نے کثرتِ رائے سے ایمی کونی کی نامزدگی کی توثیق کی تھی۔کونی بیرٹ کو قدامت پسند خیالات کی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ سپریم کورٹ میں تاحیات کام کرتی رہیں گی۔سینیٹ نے پیر کو کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج نامزدگی کی توثیق کی تھی۔ ووٹنگ کے دوران اْن کے حق میں 52 اور مخالفت میں 48 ووٹ پڑے تھے۔سینیٹ سے توثیق کے بعد کونی بیرٹ

فرانسیسی جریدے میں ایردوان کا خاکہ، ترکی کا قانونی و سفارتی اقدامات کا اعلان

ترکی نے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے سرِ ورق پر صدر رجب طیب ایردوان کے کارٹون شائع کرنے کے خلاف تمام قانونی و سفارتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ترکی کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں صدر ایردوان کے کارٹون شائع کرنے کو قابلِ نفرت اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فرانسیسی جریدہ ثفاقتی تعصب اور نفرت کو فروغ دے رہا ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ اس بدتمیزی کے خلاف ہے اور یہ جنگ مذموم اور توہین آمیز اقدامات کے اختتام تک جاری رہے گی۔ترکی کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ترک پراسیکیوٹر نے چارلی ہیبڈو کے اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم اپنے صدر کی توہین کرنے پر فرانسیسی میگزین کی شدید مذمت کرتے ہیں جسے کسی کے عقائد، اقدار اور تقدس کا کوئی لحاظ نہیں۔ترجمان نے فرانسیسی جریدے سے متعلق مزید کہ

آذربائیجان کا آرمینیا کی مسلح افواج پر گولہ باری کا الزام

 باکو //آذربائیجان نے آرمینیا کی مسلح افواج پر ضلع تار تار میں گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا اور یہ علاقہ ناگورنو قرہباخ میں واقع ہے ۔ وزارت نے کہا ‘‘آرمینیا کی مسلح افواج نے 28 اکتوبر کی صبح ساڑے سات بجے ضلع تارتار کے علاقے میں گولہ باری کی’’۔انہوں نے بتایا کہ قرہباخ کی سرحد پر27 ستمبر سے جنگ شروع ہوئی تھی ۔ آرمینیا اور آذربائیجان ایک دوسرے پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں اور قرہباخ کے دارالحکومت استپاناکرت اور دیگر شہروں میں پر امن بستیوں میں گولہ باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ آرمینیا نے پہلی بار مارشل لاء کا اعلان کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ انقرہ باکو کی حمایت کر رہا ہے ۔روس ، امریکہ اور فرانس کے لیڈروں نے تنازعہ کے خاتمے اور بات چیت شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مخالف گروپوں کو آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔  

تازہ ترین