تازہ ترین

گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر مسلم دنیا سراپا احتجاج

 تہران//فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیان پر مسلم ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی، ترک صدر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی، سعودی عرب نے سخت مذمتی بیان جاری کیا، ایران نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرلیا، خلیجی ممالک میں بائیکاٹ کی مہم جب کہ عراق، تیونس اور فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے میں دوسروں کی ثقافت کا احترام اور رواداری کا خیال رکھنا ضروری ہے اور بقائے باہمی کے خلاف ایسے طریقوں اور اقدامات کو مسترد کرنا چاہیئے جو نفرت ، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دیتے ہیں۔  

امریکا میں کوروناکی ’تیسری لہر‘ کا آغاز

واشنگٹن//اس وقت جبکہ ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں اس وبا کی تیسری لہر بھی شروع ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا سے مقابلے میں امریکا اور بھارت کو ناکام ترین ممالک قرار دیا جارہا ہے جہاں اب تک اس وبا کی شدت نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔جمعہ 23 اکتوبر کو امریکا میں کورونا وائرس کے 83,757 مصدقہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 26 اکتوبر کو یہ تعداد 74,323 رہی۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ ایک تجزیئے کے مطابق، امریکا میں اب تک کورونا وائرس کی دو لہریں آچکی ہیں جبکہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں حالیہ اضافے کو تیسری لہر قرار دیا جارہا ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تیسری لہر کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جبکہ دسمبر 2020 تک امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ل

’اجازت نامے کے بغیر حرم میں داخلہ خلاف ورزی ‘

مکہ//وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں اجازت نامے کے بغیر عمرہ یا زیارت یا نماز کے لیے داخلہ خلاف ورزی ہے جس پر کارروائی ہوگی‘۔’گزشتہ دنوں اس طرح کی متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جن میں لوگوں نے اجازت نامے کے بغیر حرم میں داخلے کی کوشش کی ہے‘۔’اجازت ناموں کی خلاف ورزی کے علاوہ حرم کے اندر اور بیرونی صحنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد زائرین کوبھی جرمانے عائد کیے گیے ہیں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں داخلے کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے والا واحد ایپلی کیشن اعتمرنا ہے، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں‘۔’زائرین حرم کو اعتمرنا کے ذریعہ ہی مناسب اجازت نامہ حاصل کرنا چاہئے، دوسرے تمام ایپلی کیشن جعلی ہیں‘۔’گزشتہ دنوں اجازت نامے کے بغ

پشاور میں مدرسے کے اندر دھماکے سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک، 110 زخمی

پشاور//پاکستانی شہر پشاور کی دیر کالونی میں مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افرادجاں بحق اور 110 زخمی ہوگئے۔ مدرسے کے اندر اس وقت دھماکا ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ابتدائی طور پر اہل علاقہ نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کیا  جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے علاوہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں طبی عملے نے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 110 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جو مدرسے میں ہی تعلیم حاصل کررہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک بیگ میں رکھا گیا تھا، جو ایک شخص رکھ کر گیا ت

دبئی جانے والے مسافروں کو پی سی آر کے 2 ٹیسٹ کروانا ہوں گے

دبئی//متحدہ عرب امارات نے دنیا کے مختلف ممالک کے مسافروں کے لیے دو الگ الگ کیٹگریز کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا اطلاق26 اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔ عرب کے سب سے بڑیخبررساں  ادارے العریبیہ کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو 2 بار عالمی وبا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ پہلی بار انہیں اپنے ملک کی رجسٹرڈ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانا ہوگا   جب کہ دبئی پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ انہوں  نے کہا کہ نیگیٹو رپورٹ آنے کی صورت میں مسافر کو 96 گھنٹوں کے دوران دبئی ہر صورت پہنچنا ہوگا۔دبئی حکام کا کہناہے کہ یہ باپندی صرف ورکرز یا دبئی میں مقیم افراد کے لیے نہیں ہے بلکہ وہ بھی سیاحتی ویزے اور وزٹ ویزہ والوں پر بھی پابندی عائد ہوتی ہے۔ دبئی کے امیگریشن حکام کا کہناہیکہ دبئی دنیا بھر میں سیاحتی حب بن چکا ہے۔ تاہم ہم نے بین