تازہ ترین

سنگین جرائم پر موت و اعضا کاٹنے کی سزا کا دوبارہ نفاذ ہوگا:طالبان

کابل //طالبان کے ایک اعلیٰ رہنما نے کہا ہے کہ سنگین جرائم پر سزائے موت اور اعضا کاٹنے سمیت سخت سزاؤں کا دوبارہ نفاذ کیا جائے گا تاہم یہ سزائیں سرعام نہیں دی جائیں گی۔سابق طالبان دور کے وزیر برائے قانون و عدل ملا اور موجودہ حکومت میں نائب وزیر جیل خانہ جات نور الدین ترابی نے کابل میں امریکی خبر رساں ادارے کی خاتون نمائندہ سے انٹرویو میں طالبان کی جانب سے ماضی میں دی جانے والی پھانسیوں جوبعض اوقات پر ہجوم اسٹیڈیم میں دی جاتی تھیں پر غم و غصے کو مسترد کر دیا۔ انھوں نے عالمی برادری سے افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہاکہ فیصلہ ہوناباقی کہ ان سزاؤں پر سرعام عملدرامد کیا جائے،ہم اسلام کی پیروی کریں گے اور قرآن پرمبنی اپنے قوانین بنائیں گے۔ ترابی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کسی مجرم کا ہاتھ کاٹنا نہایت ضروری ہے۔

جاپان کا غریب ممالک کیلئے6کروڑ ویکسین کا اعلان

نیویارک//جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے غریب ممالک اور مختلف خطوں کو کورونا وائرس ویکسین کی 6 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جاپانی وزیر اعظم سوگا نے یہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والے ایک اجلاس میں وڈیو پیغام میں کیا۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر جو بائیڈن نے کی۔ وزیر اعظم سوگا نے کہا کہ انہوں نے ویکسین منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کررکھے ہیں۔