کورونا کی تباہ کاریاں | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ 98لاکھ سے متجاوز

جنیوا / بیجنگ //جان اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس کووڈ ۔19 رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیںامریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ می

غریب ممالک تک ویکسین کی فراہمی | بل گیٹس کا قیمت سے متعلق اہم اعلان

واشگٹن//مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ادارے سے شراکت داری کی ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک تک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کو سستی قیمت میں فراہم کیا جاسکے۔بل گیٹس نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کا فلاحی ادارہ کورونا ویکسینز کو تقسیم کرنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرز خرچ کرے گا۔اس مقصد کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سیرم انسٹیٹوٹ کے درمیان شراکت داری ہورہی ہے، جس کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں کورونا ویکسین کے 10 کروڑ ڈوز 3 ڈالر (5 سو پاکستانی روپے سے زائد) فی ڈوز کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے۔اس شراکت داری کے تحت جب بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی ویکسین کو تیار اور استعمال کی منظوری مل جائے گی، تو 2021 کی پہلی ششماہی میں اس کے ڈوز تیار کرنے کا کام شروع ہ

افغان امن مذاکرات کی راہ ہموار، 400 قیدیوں کی رہائی

کابل//افغانستان کے جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی ہے جس کے ساتھ ہی امن مذاکرات کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔کابل کی امن کونسل کے سربراہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ہزاروں ممتاز افغانوں نے قریب 400 متنازع عسکریت پسند قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔قیدیوں کی قسمت دونوں متحارب فریقین کے مابین امن مذاکرات کے آغاز میں ایک اہم رکاوٹ رہی ہے جہاں مذاکرات کے آغاز سے پہلے ہی قیدیوں کا تبادلہ مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔یہ قرارداد قبائلی عمائدین اور دیگر اسٹیک پر مشتمل روایتی افغان اجلاس تین روزہ "لویا جرگہ" کے اختتام پر منظور کی گئی جہاں کبھی کبھار متنازع امور کا یہ اجلاس منعقد کر کے کیا جاتا ہے۔جرگہ کی رکن عطیفہ طیب نے اعلان کیا کہ جرگے نے امن مذاکرات کے آغاز میں حائل رکاوٹ دور کرنے، خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطا

واشنگٹن میں گولی باری 1 کی موت، 9 زخمی

واشنگٹن// امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں اتوار کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔سی این این نیوز کی رپورٹ میں پولیس محکمہ نے ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی مشرقی کے ڈبوئس پلیس کے 3300 بلاک کے پاس گولی باری کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (یو این آئی)  

تازہ ترین