تازہ ترین

کورونا کا زور برقرار | دنیا میں 1کروڑ 90لاکھ سے زیاد ہ متاثر ،713813افراد ہلاک

بیجنگ / / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک 1.90 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 713813 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں 19021922 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 713813 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4882270 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں او 160091 افراد لقمہ اج

امریکہ میں یکم دسمبر تک کورونا تین لاکھ اموات ہو سکتی ہیں

واشنگٹن //عالمی وبائی مرض کوویڈ ۔19 سے شدید طور پر مبتلا امریکہ میں یکم دسمبر تک اس انفیکشن سے تقریبا تین لاکھ افراد فوت ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے صحت تشخیص انسٹی ٹیوٹ نے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے ۔ریلیز کے مطابق امریکہ میں یکم دسمبر تک کوویڈ ۔19 میں مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔ اگر لوگ ماسک پہننے ، جسمانی فاصلے جیسے دوسرے ضروری قواعد پر عمل کریں تو تقریبا 70 ہزار لوگوں کی جان بچ سکتی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 160000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرکے 4876790 ہوگئی ہے ۔  

انتخابات سے قبل ویکسین تیار ہو گی :ٹرمپ

واشنگٹن //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کورونا ویکسین امریکہ کے صدارتی انتخابات سے یہ تیار کر لے گا۔امریکی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ رواں برس کے آخر تک نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے آسکتی ہے ۔خیال رہے جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور اور متاثرین کے معاملہ میں ا مریکہ سر فہرست ہے ۔(یواین آئی)  

فیس بک ملازمین جولائی2021تک گھروں سے کام کریں گے

نیویارک //جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں مختلف کمپنیوں اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے ۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفس جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک‘ نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے ۔فیس بک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔خیال رہے گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالہ سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔(یواین آئی)