تازہ ترین

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

الریاض// سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ نماز کے بعدحجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جس کے بعد احرام کھول دیے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔  

کوروناوائرس کاقہر| دنیا بھرمیں1کروڑ70لاکھ متاثر، 6.65لاکھ سے زائد ہلاک

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کووڈ ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل

کووِڈ- 19: 5 سال سے کم عمرکے 67لاکھ بچے لاغر پن کا شکار ہوسکتے ہیں:یونیسیف

نیو یارک/یواین آئی/ بچوں کی بین الاقوامی تنظیم یونیسیف نے متنبہ کیا کہ کووڈ۔9 کی عالمی وباء کی وجہ سے سماجی اور معاشی اثر ات کے نتیجہ میں رواں سال میں پانچ سال سے کم عمر کے مزید 67لاکھ بچے لاغر پن یا عمر کے لحاظ سے دبلے پن کا شکار بن سکتے ہیں۔یہ نتیجہ مشہور عالمی طبی جریدہ دی لانسیٹ Lancetمیں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں اخذ کیا گیا ہے ۔تجزیہ کے مطابق ان بچوں میں سے 80 فیصد بچوں کا تعلق براعظم افریقہ کے پسماندہ صحرائی علاقہ اور جنوبی ایشیاء سے ہوگا۔مزید برآں یہ کہ ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد میں ایسے بچے اکیلے جنوبی ایشیاء میں ہوں گے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہین ریٹا فور نے کہا کہ سات مہینے قبل سب سے پہلے جب کووڈ 19 کے معاملے منظر پر آئے تھے تو یہ حقیقت واضح ہوچکی تھی کہ اس وبائی مرض کے بجا ئے اس سے پیدا ہونے والے اثرات بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خاندانی غربت اور ب

امریکا کا جرمنی سے 12 ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان

نیویار//امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11,900 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔خبررساں ادارے کی مطابق امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیا کہ امریکا، جرمنی میں اپنے 11 ہزار 900 فوجیوں کو کم کرکے انہیں اٹلی اور بلیجیئم منتقل کررہا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی منتقلی کا عمل رواں ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔پینٹاگون اپنے 6 ہزار 400 فوجی اٹلی اور 5 ہزار 600 نیٹو کے دیگر رکن ممالک میں تعینات کرے گا۔مارک ایسپر نے بتایا کہ جرمنی میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد وہاں مجموعی طور پر24 ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گیسیکرٹری دفاع نے مزید بتایا کہ اس منتقلی کا ایک اہم مقصد بحیرہ اسود کے قریب نیٹو کے جنوب مشرقی حصے کو تقویت دینا ہے۔

امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

نیویار//امریکہ میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے۔امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لئے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ء کرکے لے گئے۔اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔   

مضمر صحت شوارما کھانے کا شاخسانہ

اردن//اردن میںمیں ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے سے 5 سالہ بچہ جان سے گیا جب کہ دیگر 700 سے زائد افراد کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا اور زہرخوانی کی شکایت ہوئی۔متاثرہ افراد کو پرنس حسین اسپتال سمیت دیگر مقامی اسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔  

تازہ ترین