دنیا کے 188 ممالک کورونا کی زد میں | متاثرین کی تعداد1کروڑ 62لاکھ سے متجاوز، 6لاکھ 48ہزار ہلاکتیں

بیجنگ / جنیوا /  عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ 19) دن بدن تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں کم از کم 188 ممالک کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے ۔ اس وائرس سے اب تک 1.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 647910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16199931 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 647910 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کو

منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی مساجد میں جراثیم کش صفائی کا کام مکمل

ریاض //اس سال محدود پیمانے پر حج سے قبل منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی تمام مسجدوں میں جراثیم کش صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام مکمل ہو گیا۔ یہ اطلاع سعودی وزارت اسلامی امور نے دی ہے ۔متعلقہ سعودی وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مسجد کے اندر ایئرکنڈیشننگ کے نئے سسٹم نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ عازمین حج کیلئے خصوصی رفع حاجت گاہیں تیار کرائی گئی ہیں۔ ان کے لئے گزر گاہوں کا بھی خصوصی نظم کیا گیا ہے ۔مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔مسجد نمرہ میں جو قالین بچھائے گئے ہیں وہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کا احاطہ کرتے ہیں۔ سی سی کیمرے اور فریضہ حج ادا کرنے والوں کیلئے مسجد کے احاطے میں رہنما اسکرین بھی نصب ہیں۔سعودی عرب میں حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس سال کورون

روسی نیوی نیوکلیائی اسلحے سے لیس ہوگی :پیوٹن

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی نیوی ہائیپر سونک نیوکلیئر اسٹرائیک اور زیر سمندر نیوکلیئر ڈرون سے لیس ہوگی جو آزمائش کے آخری مراحل میں ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی بحری بیڑوں، نیوکلیئر آبدوزوں اور نیول ایوی ایشن کی سالانہ نمائش کیموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ نیوی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے اور رواں برس مزید 40 جہاز شامل ہوں گے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روسی نیوی کو نیا ہائپر سونک اسلحہ کب ملے گا لیکن جلد فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔روسی صدر نے کہا کہ ہائپر سونک اسٹرائیک سسٹم اور زیرسمندر ڈرونز سمیت جدید ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے، اس سے فلیٹ کو منفرد اہمیت ملے گی اور صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ایک اور بیان میں روس کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ پوزیڈون ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی پہلی آبدوز بیلگوروڈ

امریکہ سے روس کے 300 افراد وطن لوٹے

واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے دوران امریکہ میں پھنسے تقریباً 300 روسی شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے ۔ امریکہ میں روس کے سفیر اینٹوو نے یہ اطلاع دی۔ اینٹوو نے کہ’’ہم نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 ویں پرواز کو جاتے ہوئے دیکھا ہے جو نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ایئرپورٹ ہوائی اڈے سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی ہے ۔ آج 17 بچوں سمیت 298 افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ان کا سفر پُرسکون ہو اور بہ حفاظت اپنی زمین پر اتریں‘۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ اتوار کو سات بچوں سمیت 367 روس کے شہریوں نے نیویارک سے ایک طیارے سے وطن واپسی کے لیے پرواز کیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان روس نے 27 مارچ سے ہوائی سفر ملتوی کر دیا تھی لیکن اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹس کا آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ اس وبا کے درمیان اسپیشل فلائٹس

تازہ ترین