ترکی اب ایک علاقائی طاقت بن چکا ہے۔ روس

ماسکو// (یو این آئی) //روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ 5 برسوں میں  خطے میں اپنی حیثیت کو پختگی دلائی ہے اور اس کے ہمسایہ ممالک پر اثرِ رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یہ اطلاع ترکی میڈیا نے دی ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق روسی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی نے عالمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی طاقت  کی  ماہیت اختیار کر چکا ہے۔روسی  دفتر خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی سے منسلک انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل میں ’’روس اور ترکی: کل، آج اور کل‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرس منعقد ہوئی۔جس میں انسٹیٹیوٹ  برائے روز مرہ کے عالمی مسائل کے منیجر اولیگ کارپووچ نے روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ترکی حالیہ ایام میں عالمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بنا پر روس اور ت

ویران مکان میں لڑکےاورلڑکی کی لاشیں ملیں

چیرو// (یواین آئی)// راجستھان میں ضلع چیرو کے تارانگر تھانہ علاقہ میں صبح ایک ویران مکان میں لڑکااورلڑکی کی لاش ملی۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کی شناخت پوجا مالی (21) رہائشی تارانگر اورراج کمار مالی (32) ساکن جے سنگھ دیسر تھانہ سردارشہر کی شکل میں ہوئی ہے۔تارانگر تھانہ پولیس نے بتایا کہ راج گڑھ روڈ پر دیکشنا تال گاوں میں ایک اینٹ بھٹے کے قریب ایک بندپڑے ہوٹل نمامکان میں پیچھے کی جانب سے اس مکان کے پاس سے اپنے کھیت جارہے ایک شخص نے لڑکی کی لاش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو قریب ہی پیچھے کی جانب ایک لڑکے کی بھی لاش ملی۔پولیس نے زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کئے جانے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔ موقع پر ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ متوفی نوجوان کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ملے شناختی کارڈ سے ان کی شناخت ہوئی۔ پولیس کے ذریعہ اطلاع دئے جانے پر مرنے والے دونوں کے خاندان جائے وقوع پر پہنچے۔ ان کی

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر سائبر حملہ، ہیکرز کا5 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

ریاض// (یو این آئی)// دنیا کی سب سے بڑی تیل نکالنے والی سعودی کمپنی آرامکو نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کا ڈیٹا ان کے ایک ٹھیکیدار سے لیک ہوگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوری کیے گئے ڈیٹا کے عوض اب کمپنی سے 5 کروڑ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر تیل اور گیس کی عالمی صنعت پر طویل عرصے سے تنقید کی جارہی ہے۔ای میل پر ایک بیان میں آرامکو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حال ہی میں کمپنی کو محدود ڈیٹا کے چوری ہونے کے بارے میں معلوم ہوا جو تھرڈ پارٹی کے ٹھیکیداروں کے پاس تھا‘۔سعودی عرب کے توانائی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کونسا ٹھیکیدار متاثر ہوا ہے یا کیا ٹھیکیدار کو ہیک کیا گیا ہے یا فائلوں کو کسی اور طرح سے چوری کیا گیا ہے۔ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرت

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس آج خلاء کے لئے پرواز کریں گے

واشنگٹن // دنیا کے سب سے امیرترین شخص اوربلو اوریجن وامیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوف منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اورعملے سے لیس مشن میں خلاء تک کی اڑان بھریں گے۔ بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈراکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اورہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوگا، جس میں چارلوگوں کاقافلہ سوارہوگا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پروازکرے گا۔بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نودن پہلے ایک اورارب پتی برطانیہ کے سررچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مددسے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پروازکی۔بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پروازکریں گے جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں ت

طالبان امن قائم کرنے کاخواہاں نہیں :اشرف غنی

کابل//یواین آئی//افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو کہا کہ طالبان کی حالیہ سرگرمیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تنظیم کی امن قائم کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور حکومت اب اسی بنیادپر فیصلہ کرے گی۔مسٹرغنی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے دوحہ میں ایک اعلیٰ عہدے کا وفد بھیجنے کا حکومت کا فیصلہ ایک حتمی شرط (الٹی میٹم) ہے۔ انہوں نے کہا، ’’طالبان نے بہت سی باتیں واضح کی ہیں۔ مسٹرعبداللہ (دوحہ میں حکومت کے وفد کے سربراہ) نے کچھ منٹ پہلے مجھ سے کہا تھا کہ طالبان امن کے لئے بالکل رضامند نہیں ہے۔ ہم نے الٹی میٹم دینے کے لئے وفدبھیجا اوریہ دکھانے کے لئے کہ ہم امن قائم کرناچاہتے ہیں اور ہم اس کے لئے قربانی کے لئے تیارہیں، لیکن ان کی (طالبان) امن برقراررکھنے کی کوئی مرضی نہیں ہے اورہمیں اس کی بنیادپر فیصلہ کرنا چاہیے۔  

اتحادی ممالک میں امریکی فوجی کی موجودگی ناقابل برداشت :روس

ماسکو// یو این آئی// آج کل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑچکی ہے کہ روس نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کی صورت حال اور نگرانی کے لئے اپنے فوجی اڈے جو تاجکستان اورکرغستان میں موجود ہیں استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خبر ایک روسی اخبار نے یہ الزام لگاتے ہوئے شائع کی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان میں تنازعہ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے امکان اور جنگ زدہ ملک کی صورتحال کی نگرانی کے لئے روسی فوجی اڈوں کے استعمال کی پیش کش کی تھی۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں صدر پوتن کی جانب سے امریکی صدر کو تاجکستان اور کرغزستان میں روسی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔  

چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی

ویلنگٹن//یو این آئی//چین نے منگل کے روز ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ پر  سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی۔امریکہ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے مقبول ای میل پلیٹ فارم 'مائیکروسافٹ ایکسچینج' کو ہیک کررہا ہے۔ان ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں چینی وزارت دفاع  پر عالمی استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ویلنگٹن میں چینی سفارتخانہ نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ ہی ہر قسم کے سائبر کرائم کا مخالف رہا ہے۔آسٹریلیا میں چینی سفارتخانہ نے بھی مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واشنگٹن کو "بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کا عالمی چیمپیئن" قرار دیا ہے۔

اسرائیلی کمپنی کے ذریعے ہزاروں افراد کی جاسوسی کا انکشاف

دبئی//یو این آئی//ہیکنگ کے تازہ معاملے کے اجاگر ہونے سے پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں دنیا کی اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد کے موبائل فون ہیک کرنے اور ڈاٹا چرانے کے معاملہ کا انکشاف ہوا ہے ۔  اسرائیل کی نجی ہیکنگ کمپنی کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے صحافیوں، انسانی حقوق کی رہنماؤں، سیاست دانوں اور یہاں تک وزرائے اعظم اور صدور کے موبائل فون ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔اسرائیلی کمپنی کی جانب سے تقریبا دنیا بھر کے ایک ہزار افراد کے موبائل فونز کی جاسوسی کیے جانے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا اور لوگ مذکورہ معاملے پر مزید تفتیش کا مطالبہ کررہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر 17 صحافتی اداروں کی مشترکہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ فرم نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے موبائل فون ہیک کیے ۔رپورٹ کے مطابق صحاف

عالمی طاقتوں کا طالبان سے عید پر کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

لندن //طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے مابین مذاکرات میں ناکامی کے بعد 15 ممالک کے سفارتی مشن اور افغانستان میں نیٹو کے نمائندے نے عیدالاضحیٰ پر طالبان سے جارحانہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر طالبان کی سیاسی قیادت اور افغان حکومت کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات ہوئے تاہم اس اجلاس کے بعد جاری بیان میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنے کا کوئی عندیا نہیں دیا گیا جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور خراب صورتحال کے پیش نظر 15 ممالک کے سفارتی مشن اور نیٹو کے نمائندوں نے طالبان سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جارحانہ کارروائیاں روکنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عیدالاضحیٰ پر طالبان ایک اچھے مقصد کے لیے ہتھیار ڈال دیں اور دنیا پر قیام امن کے لیے اپنی

غلاف کعبہ تبدیل

مکہ المکرمہ// سونے، چاندی کے تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ کو نماز فجرکے بعد تبدیل کردیا گیا جبکہ خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی اور  غلاف کعبہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو تحفہ پیش کیا گیا۔ سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی تیاری کروڑوں ریال لاگت آتی ہے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوا، نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا سہے جبکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب 9 ذی الحج کو عازمین کے عرفات پہنچنے پر منعقد کی جاتی ہے۔غلاف کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔  

واشنگٹن میں فائرنگ

واشنگٹن// امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بیس بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میںایک خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ہلاک افراد سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میںآنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس حکام نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، معاملے پر مقامی پولیس کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل پارک کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اپریل میں بھی امریک

مناسک حج کا آغاز

جدہ //کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد پچھلے سال محدود حج کی کامیابی کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین جن میں سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی شامل ہیں، نے مناسک حج کا آغاز کیا ہے۔ مسجد الحرام  میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ  طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔عازمین حج 8 ذی الحج کو منی میں یوم الترویہ گزاریں گے اور ظہر،عصر، مغرب، عشا اور پیر کی نماز فجر منیٰ میں ہی ادا کریں گے، جس کے بعد عازمین کے قافلے  نو ذی الحجہ کو میدان عرفات پہنچیں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔خیموں اور رہائشی ٹاورز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ حجاج کی آمد کے ساتھ ہی تمام اداروں کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔  میدان عرفات میں بھی 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کردیے گئے ہ

جرمنی اور بیلجیئم میں تباہ کن سیلاب

 برلن //جرمنی اور بیلجیئم میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی کم سے کم تعداد 170 ہوگئی ہے۔موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔جرمنی میں سیلاب سے تقریباً 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کولون کے جنوب میں واقع ارویلر میں 98 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں یا پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ان تک پہنچنا ناممکن ہے جبکہ کئی علاقوں میں رابطے کا سلسلہ اب بھی منقطع ہے۔جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن نے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دورہ کیا جہاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔’ہم ان لوگوں کے سوگ میں شریک ہیں جنہوں نے اپنیدوست، جاننے والے اور رشتے دار کھو دیے ہیں۔‘جمعے کو کولون کے قریب واسنبرگ میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کے بعد سات سو کے قریب رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل رائن لینڈ پلاٹین

اسرائیلی فوج کا تشدد108 فلسطینی زخمی

بیت المقدس//اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں 108 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض یہودی آباد کاریوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ربرکی گولیوں اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس تشدد کے نتیجے میں 108 فلسطینی زخمی ہوئے ، ان میں سے 68 ربر کی گولیوں کا نشانہ بنے اور درجنوں گیس سے متاثر ہوئے۔ زخمیوں میں 2 فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہیں ۔سول یہودی قابض ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں کنٹینر مکانات کے چھوٹے چھوٹے کیمپ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کیمپوں میں بعد میں دیگر ڈھانچے شامل کردیے گئے ، اس طرح غیر قانونی آباد کاریوں کی نشوونما میں تیزی آئی۔  

ہند پاک تنازعات حل ہونے سے پورا خطہ تبدیل ہوجائے گا؛ عمران خان

تاشقند// پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور ہندوستان مسئلہ کشمیر کو حل کر لیں تو پورا خطہ تبدیل ہوجائے گا، ایک جانب ہندوستان کی بڑی منڈی ہوگی، دوسری جانب چین اور ایک جانب پاکستان ہوگا لیکن بدقسمتی سے تنازعات کی وجہ سے صلاحتیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔یہ بات انہوں نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیاکانفرنس میں کہی۔ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان، ازبک صدر شوکت، افغان صدر اشرف غنی سمیت خطے کے ممالک کے اہم عہدیداران اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔کانفرنس میں تقریر کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حل طلب تنازعات کی وجہ سے خطہ ٹکڑوں میں بٹا رہا ہے اور دہائیوں تک متحد نہ ہوسکا۔پاکستانی وزیراعظم نے کہ

پاکستان میں مسافر گاڑی پر حملہ

 اسلام آباد//پاکستان میں خیبرپختونخوا کے اوپری ضلع کوہستان میں آبی بجلی پلانٹ کے پار بدھ کی صبح ہوئے حملے میں خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9چینی انجینئروں، دو فرنٹیئر کور (ایف یس) اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے بس کو نشانہ بناکر کیا گیا ۔‘ گاڑی داسو ڈیم بنانے والے مزدوروں کو لے کر جارہی تھی۔ زخمیوں کو داسو کے رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پارلیمانی امور پر وزیراعظم کے صلاح کار بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں اس حملے کو بزدلانہ واردات قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان خصوصی پہل سے توجہ نہیں ہٹے گی۔ اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بات کریں گے اور کہیں گے کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال کے با

جنوبی افریقہ :فسادات پر قابو پانے کیلئے فوج طلب

جوہانسبرگ//جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 72سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے متعدد شاپنگ مالز، بینک اور دفاتر کو لوٹ لیا ہے جبکہ اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے۔جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگادی ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں جاری ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ہنگاموں کے دوران ایک شاپنگ مالز سے 10 افراد کی لاشیں بھی ملیں ہیں۔  

آئرلینڈ کے قصبے میں ’’بکرا‘‘ گورنر

کیلورگلین//آئرلینڈ کے جنوب مغربی قصبے ’’کیلورگلین‘‘ میں ہر سال ’’پک فیئر‘‘ نامی میلہ لگتا ہے جس میں تین دن کے لیے ایک بکرے کو وہاں کا گورنر مقرر کیا جاتا ہے۔قصبے کی ایک بچی کو میلے کی ملکہ کا لقب دیا جاتا ہے اور وہی باقاعدہ طور پر بکرے کی تاج پوشی کرتی ہے۔ نئے آنے والوں کو یہ رسم عجیب لگتی ہے لیکن جب وہ یہاں رہائش اختیار کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ اس کے عادی ہوتے چلے جاتے ہیں اور قدیم مقامی لوگوں کے ہمراہ اس میلے میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے لگتے ہیں۔میلے کے دوران قصبے میں جا بجا موسیقی کی محفلیں سجتی ہیں، گھوڑوں کی نمائش منعقد کی جاتی ہے اور سڑکوں پر انواع و اقسام کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔یہ تو معلوم نہیں کہ اس میلے کا آغاز کب سے ہوا لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سالانہ میلہ 17 ویں صدی سے یہاں ہورہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سترہویں ص

’گھنٹے بھر میں ایک ماہ کی بارش‘

لندن// برطانوی دارالحکومت میں گھنٹے بھر میں ہونے والی ایک ماہ کے برابر بارش نے تباہی پھیر دی اور کئی علاقوںمیں سیلاب آگیا۔ رہایشی علاقوںمیں پانی آجانے سے شہری گھروں میں محصور ہوئے اور گاڑیاں پانی میں تیرنے لگیں۔ مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق لندن میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب آنے سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جب کہ اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل گئی۔ بارش سے جنوب مغربی لندن میں بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ شمالی لندن میں گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت کئی علاقے زیر ب آگئے ہیں۔   

دنیا میں ابھی تک کورونا سے18.77کروڑافرادمتاثر،40.48لاکھ ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا بھر میں مہلک ترین اور ہلاکت خیزعالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ۔19) سے متاثرہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 18.77 کروڑ اوراب تک اس موذی وبا سے 40.48 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دریں اثنا ، اب تک پوری دنیا میں 349.47 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 کروڑ 77 لاکھ 42 ہزار 713 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 40 لاکھ 48 ہزار 18 موذی وبا کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار قدرے سست پڑ گئی ہے، تاہم یہاں متاثرین کی تعداد 3.39 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچک

تازہ ترین