تازہ ترین

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس آج خلاء کے لئے پرواز کریں گے

واشنگٹن // دنیا کے سب سے امیرترین شخص اوربلو اوریجن وامیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوف منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اورعملے سے لیس مشن میں خلاء تک کی اڑان بھریں گے۔ بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈراکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اورہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوگا، جس میں چارلوگوں کاقافلہ سوارہوگا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پروازکرے گا۔بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نودن پہلے ایک اورارب پتی برطانیہ کے سررچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مددسے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پروازکی۔بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پروازکریں گے جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں ت

طالبان امن قائم کرنے کاخواہاں نہیں :اشرف غنی

کابل//یواین آئی//افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو کہا کہ طالبان کی حالیہ سرگرمیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ تنظیم کی امن قائم کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور حکومت اب اسی بنیادپر فیصلہ کرے گی۔مسٹرغنی نے کہا کہ مذاکرات کے لئے دوحہ میں ایک اعلیٰ عہدے کا وفد بھیجنے کا حکومت کا فیصلہ ایک حتمی شرط (الٹی میٹم) ہے۔ انہوں نے کہا، ’’طالبان نے بہت سی باتیں واضح کی ہیں۔ مسٹرعبداللہ (دوحہ میں حکومت کے وفد کے سربراہ) نے کچھ منٹ پہلے مجھ سے کہا تھا کہ طالبان امن کے لئے بالکل رضامند نہیں ہے۔ ہم نے الٹی میٹم دینے کے لئے وفدبھیجا اوریہ دکھانے کے لئے کہ ہم امن قائم کرناچاہتے ہیں اور ہم اس کے لئے قربانی کے لئے تیارہیں، لیکن ان کی (طالبان) امن برقراررکھنے کی کوئی مرضی نہیں ہے اورہمیں اس کی بنیادپر فیصلہ کرنا چاہیے۔  

اتحادی ممالک میں امریکی فوجی کی موجودگی ناقابل برداشت :روس

ماسکو// یو این آئی// آج کل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑچکی ہے کہ روس نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کی صورت حال اور نگرانی کے لئے اپنے فوجی اڈے جو تاجکستان اورکرغستان میں موجود ہیں استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خبر ایک روسی اخبار نے یہ الزام لگاتے ہوئے شائع کی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان میں تنازعہ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے امکان اور جنگ زدہ ملک کی صورتحال کی نگرانی کے لئے روسی فوجی اڈوں کے استعمال کی پیش کش کی تھی۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں صدر پوتن کی جانب سے امریکی صدر کو تاجکستان اور کرغزستان میں روسی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔  

چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی

ویلنگٹن//یو این آئی//چین نے منگل کے روز ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ پر  سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی۔امریکہ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے مقبول ای میل پلیٹ فارم 'مائیکروسافٹ ایکسچینج' کو ہیک کررہا ہے۔ان ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں چینی وزارت دفاع  پر عالمی استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔ویلنگٹن میں چینی سفارتخانہ نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں "بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ ہی ہر قسم کے سائبر کرائم کا مخالف رہا ہے۔آسٹریلیا میں چینی سفارتخانہ نے بھی مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واشنگٹن کو "بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کا عالمی چیمپیئن" قرار دیا ہے۔