دنیا میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی

 بیجنگ/جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر زور پکڑتا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ ہو گئی ہے جبکہ 1.20 کروڑ افراد اس سے متاثر ہیں۔کووڈ۔19 کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 12012125ہو گئی ہے جبکہ 548896افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اب تک 3054650 افرا کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 132298افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک1713160افراد اس کا شکار ہیں جبکہ67964افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس کووڈ-19 کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 6997

کرونا وائرس سے دماغی مسائل، سوچ سے بھی زیادہ عام ہوسکتے ہیں :تحقیق

سرینگر//برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ19 کے مہلک مرض سے دماغ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں ابتدائی سوچ سے زیادہ عام ہوسکتی ہیں۔ ان پیچیدگیوں میں دماغی بخار ، واہمے، اعصابی توڑ پھوڑ اور دل کا دورہ شامل ہیں۔کوویڈ19سے شدید متاثرہ مریضوں کے بارے میں یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ ان کے اعصابی نظام میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں لیکن اب یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کے معمولی کیسوں والے افراد میں بھی سنگین دماغی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔اس ٹیم نے اسپتال میں داخل اعصابی علامتوں کے حامل کووِڈ-19 کے 43 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ان میں بعض کرونا وائرس کے مشتبہ کیس بھی تھے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ 10 مریضوں کا عارضی طور پر دماغ کام نہیں کررہا تھا۔12 افراد دماغی حدت کا شکار تھے۔آٹھ کو دل کا دورہ پڑا اور آ

افغان حکام کا طالبان قیدی کو رہا کرنے سے انکار

کابل//افغان حکام نے ’انتہائی خطرناک ‘طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔امن معاہدے کی شرائط کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پابند ہونے کے باوجود قومی سلامتی ونسل کے ترجمان جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ ’انتہائی خطرناک‘سمجھے جانے والے سیکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان میں قتل، ہائی وے ڈکیتی اور یہاں تک کہ بچہ بازی کے ملزمان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔ یہ اطلاع ڈان نے دی ہے ۔طالبان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت قیدیوں کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات تشکیل دے رہی ہے ۔اس بیچ خودکش بمبار نے صوبہ قندھار میں گورنر کی رہائش گاہ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تین سکیورٹی جوانوں کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کے تحت طالبان سے ایک ہزار افغان سیکورٹی فورسز کی

دوحہ سے اٹلی پہنچے 175 بنگلہ دیشی

روم/ اٹلی میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دوحہ سے بنگلہ دیش کے شہروں کو لے کر آئے دو طیاروں سے 175 مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مقامی ہیلتھ افسر الیسیو ڈی اماٹو نے بتایا کہ دار الحکومت روم کے فیومیسینو ایئرپورٹ پر بدھ کے روز 135 بنگلہ دیش کے شہریوں کو اترنے سے منع کر دیا گیا۔ محض ایک حاملہ خاتون کے سوا تمام مسافروں کو واپس دوحہ بھیج دیا گیا ہیْ۔ اسے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ باقی مسافروں کا ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا۔ روم میں بنگلہ دیشی کمیونٹی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب اٹلی میں بنگلہ دیش سے آنے والی بروازوں کو معطل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ملان کے مالپینسہ ایئر پورٹ پر قطر کے ایئرویز کی پرواز سے 40 بنگلہ دیش کے مسافروں کو بدھ کے روز اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین