تازہ ترین

دنیا بھرمیں3لاکھ93ہزارہلاکتیں ،67لاکھ سے زائد متاثر

جنیوا// ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 67 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرین ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو چکی ہے ۔امریکہ کے

شگاگو میں مظاہرین پر فائرنگ،2افراد ہلاک،60گرفتار

واشنگٹن//پولس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد نسل پرستی کے خلاف بدامنی کے درمیان، شکاگو کے نواحی علاقہ سیرا ٹاؤن میں ایک مظاہرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور کم سے کم 60 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ڈبلیو جی این - ٹی وی نے مقامی ترجمان رے ہنانیا کے حوالے سے بتایا کہ شکاگو کے نشیبی علاقوں میں بند کے بعد باہری مظاہرین شہر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس معاملے میں تقریبا 60 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سیرا ٹاؤن کے 100 پولس افسران شہر میں گشت کر رہے ہیں اور ریاستی پولس کے تقریبا 120 افسران ان کی مدد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلاڈلفیا کے منیپولس میں پولس کی تحویل میں 46 سالہ سیاہ فام امریکی شخص کی ہلاکت کے بعد 25 مئی کو پورے امریکہ میں پولس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف بڑے پیمانے

نائیجیریا: متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے پار

ابوجہ//نائجریا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثرین کے 307 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 10162 تک پہنچ چکی ہے ۔امراض کے کنٹرول مرکز کے مطابق، 14 ریاستوں اور وفاقی راجدھانی خطہ سے 307 نئے معاملوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ مغربی افریقی ملک 27 فروری سے اس بیماری کی زد میں آیا ہے اور تب سے 287 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ علاج کے ذریعہ 3007 مریضوں کو اس مرض سے شفا ملی ہے ۔صحت کے وزیر مملکت آلوروننمبے ممورا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائجریا میں کل 112 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے کہ اور کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے آئزولیشن مراکز میں 5324 بستروں کا انتظام ہے اور علاج کے مراکز میں مزید توسیع کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کووڈ-19 کے اگلے مرحلے میں داخل ہون

برازیل کی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی

براسیلیا//برازیل کے صدر جائربولسونارو نے اپنے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعہ کو اپنے ملک کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے الگ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مسٹر بولسوناروں نے ڈبلیو ایچ او پر امتیازی سلوک اور سیاست کرنے کر الزام لگاتے ہوئے کہا،‘‘امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے کنارہ کرلیا اور ہم بھی اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اب آنے والے وقت میں ڈبلیو ایچ او یا تو بغیر کسی نظریاتی بغض کے کام کرے یا ہم اس سے الگ ہو جائیں گے ۔’’مسٹر بولسونارو نے واضح کیا کہ یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او کو مالی مدد روکنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے علاج کے لئے ہائیڈروکلوروکوین کا ٹیسٹ روکنے کے فیصلے کو بدل دیا۔برازیل میں کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 34,021 ہوگئی ہے جوکہ پوری دنیا میں تیسرے مقام پر ہے ۔ملک کی وزارت صحت

تازہ ترین