تازہ ترین

عالمی وباء کورونا کی قہر سامانیاں

 بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد,10,065 52ہوگئی ہے جبکہ 3,38,142لوگوں کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے پہلے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور اب یہاں اس سے متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک1,25,

طبی محققین کے نتائج ٹرمپ دشمن بیان: امریکی صدر

واشنگٹن//یواین آئی//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق طبی محققین کے نتائج کو ‘ٹرمپ دشمن بیان’ اور ‘سیا سی پذیرائی کا حربہ’ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کی وارننگ کو پیچھے دھکیل کر سماجی دوری کو ختم کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دو مختلف طبی تحقیق کو اپنے مؤقف سے متضاد سمجھتے ہوئے انہیں ‘ٹرمپ دشمن بیان’ قرار دیا۔امریکی صدر نے نہ صرف تحقیق کی دریافتوں کو مسترد کیا بلکہ بغیر کسی ثبوت کے محققین کو ‘سیاست’ قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ مذکورہ محققین لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرنے کی ان کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔پہلی تحقیق امریکی حکومت کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے فراہم کی تھی جس میں ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال کے بارے میں خطرناک نتائج