جان لیواکورونا وائرس | دنیا میں3لاکھ 28ہزار ہلاکتیں ، متاثرین کی تعداد 50 لاکھ کے قریب

بیجنگ// عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور 3.28 ملین سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل متاثرین کی تعداد 4996472 ہوگئی جبکہ 328115 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس اور تیسرے پر برازیل ہے ۔ امریکہ میں کل متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 1551853 ہوگئی جبکہ 93439 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کا غضب مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 308705 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2972 اموات ہو چکی ہے ۔اس

سعودی عرب میں نو زائیدہ بچے کی موت

ریاض//سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک نو زائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔وزارت صحت نے کہا کہ ‘‘بدقسمتی سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے بچے کی موت ہوئی ہے ، جس کی عمر محض دو دن تھی، جس کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی تھی۔ نوزائیدہ کی ماں کورونا پازیٹیو ہے اور بچہ بھی اسی انفیکشین سے متاثر پایا گیا تھا’’َ وزارت نے متاثرہ ماں کے تئیں اظہار ہمدردی کیا ہے ۔سعودی عرب میں اب تک 18003 لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 339 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔  

یونان میں 15 جون سے سیاحت کی اجازت

ایتھنز// یونان میں کوروناوائرس (کووڈ -19) وبا کے بعد سیاحتی مقامات کو دوبارہ سے فروغ دینے کے مقصد سے 15 جون سے ایتھینز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر یکم جولائی سے طیاروں کی پروازیں ہوں گی۔وزیر اعظم کریاکوس متسوتاکس نے یہ اعلان کیا ہے ۔مسٹر متسوتاکس نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کہا ‘‘سیاحت کی مدت 15 جون سے شروع ہو جائے گی، ریستوران 25 مئی کو دوبارہ کھلیں گے اور جزائر پر غیر رہائش پذیر لوگوں کے سفر پر سے پابندی بھی ہٹا لی جائے گی’’۔وزیر اعظم کے ٹیلی ویژن پر خطاب کے بعد وزیر سیاحت ہیرس تھیوہیرس نے کہا کہ سیاحوں کو کورونا وائرس کی جانچ اور کوارٹین مدت کے بغیر یونان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن ڈاکٹر ضرورت پڑنے پر کسی کی صحت اچانک جانچ کر سکیں گے ۔    

کوروناکا دوسرا دور شروع ہونے کا خدشہ: ڈبلیو ایچ او

ماسکو//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ عالمی وبا (کووڈ 19) کا خطرہ برقرار ہے اور اس کا دوسرا دور بھی شروع ہونے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔روس میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان میلتا ووزنووک نے روشیا 24 براڈ کاسٹر سے یہ بات کہی۔ترجمان نے روسی علاقے کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقوں میں کوروناوائرس انفیکشن کی روک تھام سے متعلق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ ابھی اس کا خطرہ برقرار ہے ۔  

تازہ ترین