تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے 3.23 لاکھ ہلاکتیں ،قریب 49 لاکھ متاثر

 نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس کے کیس دنیا بھر میں دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور پوری دنیا میں اس جان لیوا وائرس کے قہر سے اب تک 3.23 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 4،897،567 ہو گئی ہے جبکہ کل 323،286 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور اب یہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے. مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 106750 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3303 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 42298 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا

کورونا وائرس کا قہر جاری | دنیا میں3لاکھ18ہزار ہلاکتیں،48لاکھ متاثر

 جنیوا // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتارتیزی سے بڑھ ر ہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 2لاکھ90ہزار678 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2722 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32007 افراد ہلاک ہوئے اور 2لاکھ25ہزار886 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں.اسپین میں کل 231606 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 27709 افراد کی موت ہو چک

فرانس :24 گھنٹے میں 131 ہلاکتیں

پیرس//فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 131 افراد کی موت ہوگئی اور علاج کے لئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل مریضوں کی تعداد میں 2000 کی کمی درج کی گئی۔سرکاری اعداد کے مطابق فرانس میں کووڈ -19 سے 131 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28239 ہو گئی ہے ۔ ان میں سے 17،589 اموات مختلف اسپتالوں میں اور 10،650 افرادکی ہلاکت نرسنگ ہومز اور سماجی اداروں میں ہوئی ہے .وہیں اس وبا کے 492 نئے کیسز سامنے آنے سے اس سے متاثر ہونے افراد کی تعداد 142903 ہو گئی ہے ۔  

چین میں3 نئے کیس سامنے

بیجنگ// چین میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے تین نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور یہ تینوں ہی کیسز بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں میں پائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے متاثرغیر ملکی مریضوں کی تعداد 1707 ہو گئی ہے ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ یہ تینوں کیسز منگولیا خود مختارعلاقے میں درج کئے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 1661 غیر ملکی مریضوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ، جبکہ 46 اب بھی اسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ملک میں اب تک کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ادھرچین کے ہوبئی صوبے میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔صوبائی ہیلتھ کمیشن نے منگل کو بتایا کہ ہوبئی صوبے کے دارالحکومت میں پیر کو ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے اورجانچ رپورٹ آنے سے پہلے

تازہ ترین