تازہ ترین

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطین سے جھڑپیں روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جھڑپوں کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ، گوٹیرس نے کہا ”لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے جملے بند ہونے چاہئے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں“۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ”اس جھڑپ میں انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی کو بڑھاوادینے کی صلاحیت ہے۔نہ صرف فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں ہی انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے خطرناک طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا۔“  

دنیابھر میں کورونا سے اموات 33 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں

جنیو//دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ 88 ہزار 527 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 83 ہزار 853 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 97 ہزار 528 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 929 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار 146 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 99 ہزار 8

غزہ پر مسلسل ساتویں روز اسرائیلی بمباری | جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 181 ہوگئی

غزہ //غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز میں داخل ہوگیا اور اتوار کو کیے گئے فضائی حملوں میں مزید 8 بچوں سمیت 33 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ مزید 2 رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے اتوار کو بھی فضائی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 33 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے علی الصبح غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی اور شہری گھروں کا ملبہ ہٹا کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل رائٹرز اور الجزیرہ کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اتوار کے روز فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج نے مغربی غزہ سٹی کے علاقے خان یونس میں حماس کے سیاسی و عسکری ونگ کے سربراہ یحیٰ السنور کے گھر کو نشانہ بنایا، مذکورہ رہنما کو 2011 میں اسرئیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔علاوہ ازیں اسرائیل

سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے چٹان دو حصوں میں تقسیم

ریاض// سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک پہاڑ میں دراڑ آگئی ہے اور اس کی چٹانیں کئی حصوں میں بٹ گئی ہیں۔ٹوئٹر صارف ایمن دیان نے اپنی ٹوئٹ میں آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعہ کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔ ایمن دیان لکھتے ہیں:’اگرآپ اس بات پرحیرت زدہ ہیں کہ کیا آسمانی بجلی گرنے سے پہاڑ بھی دو حصوں میں بٹ سکتا ہے تو پھراس ٹویٹ کا جواب دیکھیں۔ایسا سعودی عرب کے جنوب میں ہوا ہے۔‘ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پہاڑ پر بجلی گرتی ہے، دوسری ویڈیو میں بجلی کے گرنے کے بعد کا منظر ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی گرنے سے پہاڑی چٹان ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے اور پہاڑ میں ایک دراڑ آگئی ہے۔آسمانی بجلی چمک کے ساتھ کڑک دار آواز پیدا کرتی ہے۔ایسی آواز آسمان میں بھی ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی زمین پر گرنے کی صورت میں جانی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے، اگر آسمانی بجلی کسی ا

انڈونیشیا میں سیلفی لینے کے دوران | کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

جاوا// انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کی ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا تھا جب کہ کشتی کو ایک 13 سالہ بچہ چلا رہا تھا۔ 17 ہزار سے زائد جزیروں والا ملک انڈونیشیا میں کشتی حادثات کے واقعات عام ہیں۔  

تازہ ترین