رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم منتخب

کولمبو،//سری لنکا کے صدر نے اپنے بھائی کی جگہ نئے وزیر اعظم سے حلف لے لیا ہے، مہندا راجا پکسے پر ملک کے معاشی بحران کے خلاف ایک احتجاج پر ان کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد حملوں کے بعد ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل 5 بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ وہ پارلیمان کے ذریعے نئی قانون سازی کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔73 سالہ وزیراعظم کو سری لنکا کی تاریخ کے بدترین بحران سے نبرد آزما ہونے کی ذمہ داری سونپی جائے گی جس میں مہینوں سے جاری شدید قلت اور بجلی کی طویل بندش نے عوام کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔رانیل وکرما سنگھے نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ہم ملک کو اس پوزیشن پر واپس لانا چاہتے ہیں جب لوگوں کو دوبارہ دن میں 3 وقت کھانا مل سکے گا، ہمارے نوجوانوں کا لازمی مستقبل ہونا چاہیے۔ حزب اختلاف کے قانون سازوں

ایران کےساتھ جوہری مذاکرات بحال ہوگئے: یورپی یونین

برلن //یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور اب حتمی معاہدہ قریب ہیں۔ جوزف بوریل نے کہا کہ رواں ہفتے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں مدد کے لیے یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا کا مشن ’توقع سے بہتر‘ تھا۔جرمنی میں جی 7 اجلاس کی سائیڈلائن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوزف بوریل نے کہا کہ بات چیت رکی ہوئی تھی جو اب بحال ہو چکی ہے اور اب حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے‘۔یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا نے ایران کے مذاکرات کار علی بغیری سے روان ہفتے تہران میں دو دن تک ملاقاتیں کیں۔دریں اثنا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی

روس ۔یوکرین جنگ،مذاکرات اور بحالی امن کے ساتھ تعاون کیا جائے :چین

بیجنگ// چینُی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کا بتدریج پھیل کر دھڑوں کے درمیان کھینچا تانی میں تبدیل ہونا عالمی سلامتی اور استحکام کے لئے زیادہ بڑے اور زیادہ طویل المدت خطرات پیدا کرے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان، بذریعہ مذاکرات، بحالی امن کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون سے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی، بذریعہ مذاکرات، امن کی طرف واپسی کے ساتھ تعاون کیا جانا ضروری ہے ۔شی جن پنگ نے کل امانوئیل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے ، بذریعہ مذاکرات روس اور یوکرین کے درمیان، بحالی امن کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جن پنگ نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کا بتدریج پھیل کر دھڑوں کے درمیان کھینچا تانی میں تبدیل ہونا عالمی سلامتی اور استحکام کے لئے زیادہ بڑے اور زیادہ ط

تازہ ترین