طالبان کاعید پر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان

کابل// افغانستان میں طالبان نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے موقع پرتین دن تک جنگ تک بندی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قریبی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق طالبان اپنے جنگجوو¿ں کو عید الفطر پر تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔  

عمران خان سعودی عرب دورے کے لئے روانہ | پاکستانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد سےملاقات | حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد // پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے لئے روانہ ہوئے ۔ اس دوران پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔بیان کے مطابق دورانِ ملاقات افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سیکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائ

طالبان کا افغانستان کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ

 کابل //افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے کئی مہینوں کی شدید لڑائی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔ قندھار کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ داہلہ ڈیم جو کاشت کاروں کو نہروں کے نیٹ ورک کے ذریعے آبپاشی اور صوبائی دارالحکومت کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے، اب طالبان کے قبضے میں ہے۔اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ارغنداب میں داہلہ ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔‘ملحقہ ضلع کے گورنر حاجی گلبدین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ڈیم اب طالبان کے قبضے میں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری سکیورٹی فورسز نے کمک کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ اس کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔‘افغان طالبان کا اس ڈیم پر قبضہ ہلمند صوبے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ہوا ہے۔قندھار کے واٹر ڈیپارٹمنٹ کے چیف تورے لئی محبوبی

عالمی وبا کا پھیلائو جاری | دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑھے15کروڑ سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔بھارت 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 59

ملائیشیا: سابق وزیر اعظم پر جرمانہ

لندن //ون ایم ڈی بی کے اسکینڈل میں سزا کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ایک بار جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں ریسٹورنٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے اور درجہ حرارت کی جانچ نہ کروانے پر 3000 رنگٹ (730 ڈلر) جرمانہ عائد کردیا گیا۔ملائیشین حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔  

تازہ ترین