چینی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پرآمادہ

 بیجنگ //چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ورچوئل ماحولیاتی تبدیلی سمٹ میں شریک ہوں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکا کی جانب سے ورچوئل ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر شی جن پنگ سمٹ میں آن لائن شرکت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ صدر شی جن پنگ سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم گفتگو کریں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکا میں ہونے والی ورچوئل ماحولیاتی سمٹ میں 40 ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔امریکا اور چین میں ماحولیاتی تبدیلی سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوگیا۔چین کے نمائندہ خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ڑی ڑنہوا اور امریکی ہم منصب جان کیری کی شنگھائی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایمیشن کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطا

عالمی وبا کا قہر جاری

  لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ 56 ہزار 326 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 57 ہزار 781 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 19 لاکھ 31ہزار 805 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 82 ہزار 456 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کر

جارج فلائیڈ کیس

نیویارک //امریکی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں قتل ہونے والے سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت پر قتل میں ملوث پولیس آفیسر بھی جیوری کے روبرو پیش ہوا۔امریکی جیوری نے جارج فلائیڈ قتل کے شواہد کا جائزہ لیا اور پولیس آفیسر کو قتل میں ملوث قرار پایا۔ پولیس آفیسر پر جرم ثابت ہوتے ہی اسے جیوری سے گرفتار کرلیا گیا۔سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کیقتل کا واقعہ مئی 2020 کوپیش آیا تھا۔ ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں سابق اہلکار نے فلائیڈ کی گردن پر گھٹنے ٹیک رکھے تھے۔ ڈیرک چاون نے فلائیڈ کی گردن پر 8 منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے رکھے۔طبی معائنہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق 3 منٹ بعد فلائیڈ بیسدھ ہوگئے تھے۔واقعے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید مظاہرے ہوئے تھے

فلسطینیوں پر دباو لاوے کی طرح پھٹ سکتا ہے :امام اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس //مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پر مسجد اقصٰی میں داخلے پرپابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر صہیونی دبائو برقرار رہا تو وہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمے داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی ریاست کے غرور میں اضافہ ہوتا ہے، جب کہ دوسری طرف بیت المقدس کے باشندوں کی ثابت قدمی بڑھتی جارہی ہے۔ فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے زیادہ موثر طریقے سے کوششیںکرتے ہیں۔ قابض حکام کی جانب سے ان کے حوصلے پست کرنے کی تمام سازشیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ماہ صیام کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخلے اور عبادت سے روکناسازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہی

طالبان کی عدم شرکت پر افغان امن کانفرنس معطل

کابل// طالبان کی عدم شرکت کی وجہ سے ترکی میں واشنگٹن کی حمایت سے ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔یہ اجلاس 24 اپریل کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کو تیز تر کرنے کے لیے واشنگٹن کے اس اعلان کی روشنی میں ہونا تھا کہ 11 ستمبر کو افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہوجائے گا۔افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ استنبول کا اجلاس مقررہ تاریخ پر نہیں ہورہا ہے کیونکہ طالبان نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔التوا کی تصدیق دو دیگر ذرائع سے ہوئی جس میں ایک ایسے حکام بھی شامل ہیں جن کا ملک اس منصوبہ بندی کے عمل میں شامل تھا۔فوری طور پر اس حوالے سے ترمیم شدہ تاریخ سامنے نہیں آئی ہے اور افغان حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رائے دینے سے انکار کیا ہے۔ان مذاکرات کے میزبانوں میں شامل ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا کہ رمضان کے بعد تک اجلاس کو روکا گیا ہے تاہم کا

تازہ ترین